UrduPoint:
2025-09-18@17:16:24 GMT
پاک‘ بھارت کشیدگی سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان
اشاعت کی تاریخ: 30th, April 2025 GMT
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔30 اپریل ۔2025 )پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کی وجہ سے سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے اور کاروبار کے دوران مارکیٹ انڈیکس 3600 پوائنٹس سے زیادہ کی کمی کے بعد 111192 پوائنٹس تک گر گیا بدھ کے روز مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز منفی انداز میں ہوا اور اس میں مسلسل کمی دیکھی گئی.
(جاری ہے)
مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی جانب سے فروخت کا دباﺅ دیکھا گیا ہے جس میں ادارہ جاتی اور انفرادی دونوں سرمایہ کار شامل ہیں مارکیٹ تجزیہ کار مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے والے حملے کے بعد پاکستان اور انڈیا کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کو حصص بازار میں مندی کی وجہ قرار دیتے ہیں تجزیہ کار شہر یار بٹ نے بتایا کہ سٹاک مارکیٹ میں مندی کی وجہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی اور خطے میں جنگ کے خدشات ہیں. انہوں نے کہا کہ گذشتہ روز انڈیا کے وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے اپنی افواج کو کارروائی کی ہدایت کے بعد پاکستان کے وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ کے اس بیان نے کہ انڈیا کی جانب سے اگلے 24 سے 36 گھنٹوں میں حملے کا امکان ہے نے سٹاک مارکیٹ کے کاروبار پر منفی اثر ڈالا ہے. انہوں نے کہاکہ سٹاک مارکیٹ ایسے بیانات کے بارے میں بہت حساس ہوتی ہے اور فوری ردعمل دیتی ہے گذشتہ 24 گھنٹوں میں جو حالات پیدا ہوئے ہیں اس کے بعد جنگ کے خدشات بڑھ گئے ہیں جو مارکیٹ پر منفی اثر ڈال رہے ہیں.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کے بعد
پڑھیں:
پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2025ء) پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق بدھ کو انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 01 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 281 روپے 50 پیسے ہو گئی ہے۔(جاری ہے)
انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 75 روپے 03 پیسے جبکہ بحرینی دینار کی قدر 746 روپے 53 پیسے رہی۔اسی طرح عمانی ریال کی انٹربینک مارکیٹ میں قدر 731 روپے 14 پیسے رہی، کویتی دینار کی قدر 922 روپے 90 پیسے اور قطری ریال کی قدر 77 روپے 22 پیسے ریکارڈ کی گئی۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 282 روپے 45 پیسے اور قیمت فروخت 282 روپے 65 پیسے ریکارڈ کی گئی۔