لاہور:

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ بات صرف اتنی ہے کہ یہ ساری جو انڈیا کی اندرونی سیاست ہے اس کا نتیجہ ہے، ایک ٹیرراسٹ اٹیک ہوا ہے جس کی سب نے مذمت کی ہے کوئی ان کے پاس ایسی کوئی شہادت یا ثبوت نہیں ہے کہ اس میں پاکستان کا کوئی عمل دخل ہو۔ 

ایکسپریس نیوز کے پروگرام اسٹیٹ کرافٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اس کے باوجود انھوں نے انتہائی قدم اٹھائے ہیں اور سفارت کار واپس بھیج دیے ہیں، انھوں نے اس سے بھی آگے بڑھ کر بین الاقوامی معاہدہ یکطرفہ طور پر معطل کر دیا، وہ اپنی اندرونی سیاست کھیل رہے ہیں،پاکستان مخالف بیانیہ انڈیا میں بکتا ہے۔ 

تجزیہ کار ڈاکٹر قمر چیمہ نے کہا کہ ڈی ایسکلیشن کے طریقہ کار ہوتے ہیں، یا تو کوئی ممالک انفرادی طور پر مداخلت کرتے ہیں یا بین الاقوامی گریٹ پاورز میں سے کوئی انٹروین کرے گا، امریکا انٹروین کرتا ہے تو وہ ہو سکتا ہے یا پھر یہ ہے کہ بائی لیٹرل کسی نہ کسی قسم کی انگیجمنٹ بیک چینل چل رہی ہو تو نہ تو امریکا نے انٹروین کیا ہے بلکہ امریکی صدر کا آپ انداز دیکھیں وہ تو اس ایشو کو نان سیریس لے رہے تھے۔ 

تجزیہ کار اعزاز سیدنے کہا کہ بالکل گزارہ نہیں ہو سکتا یہ جو دونوں ملکوں کے درمیان ریلیشنز ہیں دونوں ملکوں کی جو فیصلہ ساز قوتیں ہیں، پاکستان کی اور ہندوستان کی بھی ان کا جو رویہ جو روایتی طور پر رہا ہے یہ میچور رویہ نہیں رہا، یہ بہت افسوسناک اور تلخ حقیقت ہے، ہندوستان میں جب بھی کوئی اٹیک ہوتا ہے تو اس کا الزام پاکستان پر لگتا ہے، پاکستان میں جب بھی کوئی واقعہ ہوتا ہے ہم اس کا الزام ہندوستان پر لگاتے ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

سابق وزیراعظم دل کی تکلیف کے باعث اسپتال منتقل:2شریانیں بند،اسٹنٹ ڈال دیئے گئے

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ہارٹ اٹیک کے باعث اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو دل میں تکلیف کے باعث الشفا اسپتال منتقل کیا گیا۔جہاں پرٹیسٹ کے دوران یہ بھی انکشاف ہوا کہ اُن کے دل کی دو شریانیں بند ہیں۔

اسپتال ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں نے شاہد خاقان عباسی کے دل میں دو اسٹنٹ ڈال دیے۔ اسپتال میں زیرِ علاج جبکہ ڈاکٹرز نے اُن کی حالت کو خطرے سے باہر قرار دیا ہے۔

ویب ڈیسک عادل سلطان

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد: شاہد خاقان عباسی دل کا دورہ پڑنے پر ہسپتال منتقل، طبیعت سنبھل گئی
  • شاہد خاقان عباسی کی انجیوپلاسٹی، ڈاکٹروں نے آرام کا مشورہ دیا
  • سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو دل کا دورہ، ہسپتال منتقل
  • شاہد خاقان عباسی دل کی تکلیف کے باعث ہسپتال منتقل
  • سابق وزیراعظم شاہد خاقان دل کی تکلیف کے باعث ہسپتال منتقل
  • شاہد خاقان عباسی دل کی تکلیف کے باعث اسپتال منتقل
  • شاہد خاقان عباسی کو  دل کا دورہ‘ سٹنٹ ڈالے گئے
  • سابق وزیراعظم دل کی تکلیف کے باعث اسپتال منتقل:2شریانیں بند،اسٹنٹ ڈال دیئے گئے
  • سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ہارٹ اٹیک کے باعث اسپتال منتقل
  • سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو دل کی تکلیف، دو سٹنٹ ڈالے گئے