بھارت کے خلاف ہم متحد ہیں: عمران خان کا جیل سے اہم پیغام
اشاعت کی تاریخ: 29th, April 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف ہم متحد ہیں۔
یہ بھی پڑھیں پاک فوج کے ہوتے ہوئے سرحد پر کشیدگی سے گھبرانے کی ضرورت نہیں، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
عمران خان سے جیل میں ملاقات کے بعد وکیل فیصل چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے بھارت کے خلاف ہم متحد ہیں۔
فیصل چوہدری کے مطابق عمران خان نے کہاکہ حکومت نے فیصلے کرتے ہوئے کسی کو اعتماد میں نہیں لیا۔
پی ٹی آئی رہنما فیصل چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ مودی کے اقدامات نے پاکستانی قوم کو متحد کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں عمران خان سے ملاقات نہ ہونے تک علیمہ خان کا اڈیالہ جیل کے باہر بیٹھنے کا اعلان
واضح رہے کہ عمران خان سے جیل میں فیصل چوہدری، عثمان ریاض گل، محمود جوئیہ اور ہارون نواز نے ملاقات کی ہے، جبکہ بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کو ابھی تک ملاقات کی اجازت نہیں مل سکی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اڈیالہ جیل اہم پیغام پاک بھارت کشیدگی پاکستان بھارت جنگ پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی عمران خان وی نیوز.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اڈیالہ جیل اہم پیغام پاک بھارت کشیدگی پاکستان بھارت جنگ پاکستان تحریک انصاف پی ٹی ا ئی وی نیوز فیصل چوہدری پی ٹی ا ئی
پڑھیں:
مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
پشاور:گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ضلع ٹانک کے علاقے مانجھی خیل میں قائم چیک پوسٹ پر ہونے والے حملے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اعلیٰ حکام سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔
اپنے بیان میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ہندوستان کے پروردہ خوارج کی مذموم کارروائی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس بزدلانہ حملے میں ہونے والی شہادتوں پر پوری قوم غمزدہ ہے اور شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
گورنر خیبرپختونخوا نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ حملے میں زخمی ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو ہر ممکن اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ان کے علاج میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔
فیصل کریم کنڈی نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندانوں اور شہید اہلکاروں کے ساتھیوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔
انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور ملک میں امن و استحکام کے لیے دعا بھی کی۔