پہل نہیں کریں گے، بھارت نے حملہ کیا تو جواب بھرپور دیں گے، اسحاق ڈار
اشاعت کی تاریخ: 29th, April 2025 GMT
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ہم پہل نہیں کریں گے لیکن اگر بھارت نے حملہ کیا تو جواب بھرپور دیں گے۔
سینیٹ اجلاس سے خطاب میں اسحاق ڈار نے قومی سلامتی کے معاملے پر اتحاد کا مظاہرہ کرنے پر اپوزیشن سمیت تمام ارکان پارلیمان کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ واضح کہہ رہا ہوں پاکستان کا پہلگام واقعہ سے کوئی لینا دینا نہیں، لیکن اگر بھارت نے کوئی جارحیت کی تو اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائے گا۔
اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ ہم نے پہلے دن ہی کہا تھا کہ بھارت کو ترکی بہ ترکی جواب دیں گے، بھارت کا بیانیہ ناکام ہوگیا، بھارتی اب خود نریندر مودی سے استعفیٰ مانگ رہے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ پلوامہ ہوا تو بھارت نے آرٹیکل 370 کو ختم کیا، شک ہے کہ پہلگام کا ڈرامہ سندھ طاس معاہدے کو ختم کرنے کےلیے رچایا گیا۔
نائب وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ کسی جنگ میں اس معاہدے کو معطل نہیں کیا گیا، معاہدے ختم نہیں ہوسکتے جب تک دونوں فریق اتفاق نہ کریں۔
انہوں نے کہا کہ بھارت نے اگر کوئی کارروائی کی تو بھرپور جواب دیا جائے گا، ہم پہل نہیں کریں گے، بھارت نے پہل کی تو اینٹ کا جواب پتھر سے ہوگا۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت کے سیاست دان خود کہہ رہے ہیں کہ بھارت کی حکومت کی ناکام ہو چکی ہے، ہم کہہ چکے ہیں کہ اگر بھارت نے پاکستان کے پانی کے ساتھ کوئی گڑ بڑ کی تو یہ اقدام جنگ تصور کیا جائے گا۔
اُن کا کہنا تھا کہ وزیرا عظم تحقیقات کی پیش کش کر چکے ہیں، ہمارا دامن صاف ہے اسی لیے تو تحقیقات کی پیشکش کی ہے، اگر کوئی جارحیت کی گئی تو ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ دوست ملکوں کو بھارتی بے بنیاد الزامات سے آگاہ کیا، کچھ ممالک خود ہمارے ساتھ اس معاملے پربات کرنے کو تیار ہیں، کچھ ممالک کو ہم نے صورتحال پر بریف کیا۔
انہوں نے کہا کہ چین اور ترکیے نے معاملے پر واضح کہا ہے کہ ہم آپ کے ساتھ ہیں، سعودی عرب، قطر، ہنگری، آذربائیجان، یو اے ای کے وزیر خارجہ سے بات کی۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ سب نے پیغام دیا کہ ملکی سلامتی پرہم سب ایک ہیں، چین کے وزیر خارجہ نے یقین دہانی کرائی کہ وہ ہمارے ساتھ ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اسحاق ڈار نے نے کہا کہ بھارت نے کہ بھارت
پڑھیں:
اسحاق ڈار کا کینیڈین ہم منصب سے رابطہ، تجارت و سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی، آئی این پی) پاکستان اور کینیڈا نے، تجارت و سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ اتفاق رائے ! نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کی کینیڈین ہم منصب انیتا آنند سے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران طے پایا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور کینیڈا کے وزرائے خارجہ کی گفتگو میں زراعت اور معدنیات کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔کینیڈین وزیرِ خارجہ نے پاکستانی منڈی میں کینولا برآمدات کی سہولت پر شکریہ ادا کیا جبکہ دونوں رہنمائوں نے باہمی اقتصادی تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ پاکستان اور کینیڈا نے دوطرفہ تجارت و سرمایہ کاری بڑھانے کے ساتھ ساتھ قریبی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیرصدارت کراچی کی بندرگاہوں پر بنیادی ڈھانچے کی سہولیات کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیر برائے بحری امور، میری ٹائم کے سیکرٹریز اور وزارت خزانہ کے سینئر حکام کے ساتھ ساتھ کراچی پورٹ ٹرسٹ اور پورٹ قاسم اتھارٹی کے چیئرمینوں نے بھی شرکت کی۔ کمیٹی نے جدت کی حالیہ کوششوں کا جائزہ لیا جس سے کارگو کی نقل و حرکت میں اضافہ اور لین دین کے اخراجات میں کمی آئی ہے۔ جدید آئی ٹی اور انجینئرنگ سلوشنز کے ذریعہ پورٹ آپریشنز میں مستقبل کی بہتری پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ نائب وزیراعظم نے اصلاحات کے فوری نفاذ کی ہدایت کی جس کے نتیجے میں بندرگاہوں پر آپریشنر کو مؤثر اور کم لاگت بنایا جائے گا۔