پاکستان سے حج آپریشن 2025 کا آغاز، وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نے حجاج کو رخصت کیا
اشاعت کی تاریخ: 29th, April 2025 GMT
پاکستان سے حج آپریشن 2025 کا آغاز ہو گیا ہے، پی آئی اے کی پہلی پرواز پی-کے 713 پیر اور منگل کی درمیانی شب 393 عازمین کو لے کر اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے مدینہ منورہ کے لیے روانہ ہوگئی۔
وفاقی وزیر مذہبی برائے امور سردار محمد یوسف اور سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نےعازمین کو رخصت کیا۔ وفاقی وزیر اور سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچ کر امیگریشن کے عمل کا جائزہ لیا اور روڈ ٹو مکہ امیگریشن پروسیس پر بریفنگ لی۔
یہ بھی پڑھیے: وزارت مذہبی امور نے عازمین کو جعلی حج پرمٹ سے ہوشیار کردیا
اس موقع پر عازمین سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ آج اس مقام پر موجود ہونا میرے لیے فخر کا مقام اور انتہائی اعزاز کی بات ہے، ہم اللہ تعالی کے فضل و کرم سے ان کے مہمانوں کو حج پرواز کے ذریعے حجاز مقدس روانگی کے لیے الوداع کر رہے ہیں، سردار محمد یوسف
وزیر مذہبی امور نے حکومت سے اپیل کی کہ عازمین حج حجاز مقدس میں اللہ کے مہمان اور پاکستان کے سفیر بن کر جا رہے ہیں، سعودی قوانین اور ثقافت کا خیال رکھیں، میں خود بھی جلد سعودی عرب جاکر حج انتظامات کا جائزہ لوں گا۔
ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں پاکستانی حجاج کرام کو درپیش مسائل کے حل اور ان کے درمیان موجود رہ کر ان کو سہولیات کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدام بروئے کار لاؤں گا، سعودی حکومت نے مجھے وی آئی پی حج کی سہولیات دینے کا کہا لیکن میں نے اپنے ملک کے حجاج کرام میں رہنے کو ترجیح دی۔
یہ بھی پڑھیے: حج 2025 میں حجاج کرام کو ہر قسم کی معاونت و سہولت یقینی بنائی جائے کسی قسم کی لاپرواہی قبول نہیں، وزیرِاعظم
سردار محمد یوسف کا کہنا تھا کہ اس بار حج انتظامات سابقہ ادوار سے بالکل مختلف ہوں گے اور آپ کو اس کا فرق واضح نظر آئے گا، محدود وسائل کے باوجود کوشش کی کہ عازمین کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جاسکیں، ہر حاجی کو سم دی جارہی ہے، جس میں اپلیکیشن موجود ہے، منی میں راستہ بھولنے کی صورت میں ایپ کی مدد سے رہنمائی لی جا سکے گی۔
انہوں نے حاجیوں سے درخواست کی کہ وہ وہاں جاکر ملکی سلامتی کیلیے دعا کریں، اللہ کے حضور جہاں اپنے اور اپنے عزیز و اقارب کے لیے دعا کریں گے وہاں خصوصی طور پر عالم اسلام بالخصوص پاکستان میں امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے بھی دعا کریں۔
یہ بھی پڑھیے: سعودی عرب کا غیر قانونی طور حجاج، سہولت کاروں کے لیے سزاؤں کا اعلان
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اس سال اسلام آباد اور کراچی سے 50 ہزار سے ذائد عازمین روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ کے تحت حج کی ادائیگی کیلیے جائیں گے، روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ کے تحت عازمین کی امیگریشن کا تمام عمل پاکستان میں مکمل کیا جائے گا اور کوشش ہوگی ہے آئندہ سال پاکستان کے مزید شہروں سے روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ کی سہولت فراہم کی جاسکے۔
انہوں نے حج کے لیے انتظامات پر خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کا شکریہ بھی ادا کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستان حج 2025 حجاج سعودی عرب عازمین حج مذہبی امور.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان وفاقی وزیر روڈ ٹو مکہ عازمین کو کے لیے
پڑھیں:
روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ: انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے سعودی وفدکی پاکستان آمد
سعودی عرب کا 47 رکنی وفد پاکستانی عازمین کو فراہم کیے جانے والے ’روڈ ٹو مکہ اینیشیٹو‘ کا جائزہ لینے کے لیے اسلام آباد پہنچ گیا ۔
حج 2025ء کے سلسلے میں روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے 45 رکنی سعودی وفد پاکستان پہنچ گیا۔ وزارت مذہبی امور کے حکام نے روڈ ٹو مکہ وفد کا اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر استقبال کیا۔
وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے وزارت مذہبی امورکے مطابق روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ کے تحت پاکستان سے پروازوں کے ذریعے 50 ہزار 500 حاجی سعودی عرب جائیں گے.
حکام نے بتایا کہ اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ کے تحت 28 ہزار حاجی سعودی عرب جائیں گے۔ کراچی ائیرپورٹ سے رود ٹو مکہ پروجیکٹ کے تحت 22 ہزار 500 حاجی جائیں گے۔
وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے روڈ ٹو مکہ کے تحت اسلام آباد سے 100، کراچی سے 80 پروازیں آپریٹ ہوں گی. حج عازمین کیلئے اسلام آباد اور کراچی ائیرپورٹ پر کائونٹرز بنائے جائیں گے۔
حکام کے مطابق روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ میں پاکستانی عازمین حج کی امیگریشن سعودی عرب کی بجائے پاکستان میں ہی مکمل ہوگی۔