بھارت نے جارحیت کی تو پوری قوم منہ توڑ جواب دے گی، قومی یکجہتی کانفرنس
اشاعت کی تاریخ: 29th, April 2025 GMT
کانفرنس سے مولانا سید عبدالخبیر آزاد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وطن عزیز پاکستان اللہ تعالیٰ کی نعمت عظمیٰ ہے جو اسلام اور کلمہ طیبہ کے نام پر حاصل کیا گیا اور لاکھوں انسانوں کی قربانیوں کے بعد معرض وجود میں آیا، پاکستان کی سلامتی و تحفظ کیلئے ہم سب ایک ہیں، علماء کرام منبر و محراب کے ذریعے پاکستان میں قومی یکجہتی، امن، مذہبی ہم آہنگی اور ملکی وحدت کو پیدا کرنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں۔ اسلام ٹائمز۔ چناب کلب فیصل آباد میں قومی یکجہتی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان، خطیب بادشاہی مسجد لاہور مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے کی۔ اس موقع پر کمشنر فیصل آباد مریم خان، آر پی او فیصل آباد ذیشان اصغر، ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن عامر رضا، ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کیپٹن ندیم ناصر، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، چنیوٹ کے ڈپٹی کمشنرز، سی پی او بلال عمر، اضلاع کے ڈی پی اوز سمیت مختلف مکاتب فکر کے جید علماء، مفتی شاہد عبید، قاضی عبدالغفار قادری، علامہ محمد رشید ترابی، مفتی اسحاق ساقی، علامہ کاظم رضا نقوی، مولانا عبدالوہاب روپڑی، مولانا ڈاکٹر مختار احمد ندیم، مفتی شفیق اعوان، مولانا عبدالستار نیازی، مفتی فتح محمد راشدی، علامہ میر آصف اکبر قادری، مفتی عبید اللہ قادری، فیصل آباد سے مولانا زاہد محمود قاسمی، مولانا امجد، مفتی عبدالمعید اسد لدھیانوی، مولانا ضیاء مدنی، علامہ محمد ریاض کھرل، مولانا شبیر الحسنین شیرازی، مولانا محمد اسلم ساقی، مولانا محمد یوسف، مولانا محمد عبدالغفار، مولانا سکندر حیات زکی کے علاوہ ڈویژن، ڈسٹرکٹ و تحصیل امن کمیٹیوں سے تعلق رکھنے والے تمام مکاتب فکر کے جید علماء کرام و مشائخ عظام نے شرکت کی۔
کانفرنس سے مولانا سید عبدالخبیر آزاد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وطن عزیز پاکستان اللہ تعالیٰ کی نعمت عظمیٰ ہے جو اسلام اور کلمہ طیبہ کے نام پر حاصل کیا گیا اور لاکھوں انسانوں کی قربانیوں کے بعد معرض وجود میں آیا، پاکستان کی سلامتی و تحفظ کیلئے ہم سب ایک ہیں، علماء کرام منبر و محراب کے ذریعے پاکستان میں قومی یکجہتی، امن، مذہبی ہم آہنگی اور ملکی وحدت کو پیدا کرنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں۔ پاکستان دو قومی نظریہ کی بنیاد پر وجود میں آیا ہم ایک قوم ہیں، نظریہ پاکستان ہی پاکستان کی بقاء کا ضامن ہے۔ جب بھی ہمارا ملک خوشحالی کی طرف گامزن ہوتا ہے تو بھارتی حکومت کو پاکستان کی ترقی ہضم نہیں ہوتی، بھارت نے اگر کسی قسم کی جارحیت مسلط کی تو پوری قوم اپنے سپہ سالار جنرل عاصم منیر کی قیادت میں بھارت کو منہ توڑ جواب دے گی۔ ہم ایک متحد قوم بن کر ہی دشمن کو شکست دے سکتے ہیں، بھارت اور مودی کا ناپاک ایجنڈا پاکستان میں نہیں چلنے دیں گے۔ آخر میں کمشنر فیصل آباد مریم خان، آر پی او فیصل آباد ذیشان اصغر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد اور تمام مکاتب فکر کے جید علماء کرام، امن کمیٹیوں کے عمائدین اور شرکاء کا فیصل آباد ڈویژن میں قومی یکجہتی کانفرنس میں تشریف آوری پر شکریہ اداکرتے ہیں۔ آخر میں ملکی سلامتی اور ترقی و خوشحالی کیلئے دعا کی گئی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: میں قومی یکجہتی عبدالخبیر آزاد پاکستان کی علماء کرام مولانا سید فیصل آباد
پڑھیں:
مشہد مقدس، شیعہ علماء کونسل کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل علامہ ناظر تقوی کا ایم ڈبلیو ایم کے دفتر کا دورہ
مولانا ناظر حسین تقوی نے کہا کہ ہمیں اپنے مشترکہ اہداف کے لئے باہم اکٹھا چلنے کی ضرورت ہے تاکہ پاکستان میں شیعہ کاز کو آگے بڑھانے، خصوصا امام زمانہ (عج)کے عالمی انقلاب کے لئے زمینہ ہموار کرنے کے لئے اپنی توانائیوں کو بروئے کار لا سکیں۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل علامہ سید ناظر حسین تقوی جو ان دنوں ایران کے دورے پر ہیں اُنہوں نے مشہد مقدس میں واقع دفتر مجلس وحدت مسلمین کا اپنے وفد کے ہمراہ دورہ کیا۔ مجلس وحدت مسلمین مشہد مقدس کے مسئول حجة الاسلام والمسلمین عقیل حسین خان نے مہمانوں کا استقبال کیا اور اُنہیں خوش آمدید کہا۔ مہمان وفد میں دفتر قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی کے مسئول حجة الاسلام مولانا سید نجم الحسن جعفری، سینئر راہنما حجة الاسلام مولانا ڈاکٹر عقیل حیدر زیدی اور سابقہ مسوول حجة الاسلام مولانا سید موسی رضا نقوی بھی شامل تھے۔ پاکستان کی دونوں شیعہ ملی تنظیموں کے اہنماوں کے درمیان نہایت محبت آمیز صمیمی نشست میں مشترکات پر دوطرفہ تعاون کو آگے بڑھانے پر زور دیا گیا۔ مولانا ناظر حسین تقوی نے کہا کہ ہمیں اپنے مشترکہ اہداف کے لئے باہم اکٹھا چلنے کی ضرورت ہے تاکہ پاکستان میں شیعہ کاز کو آگے بڑھانے، خصوصا امام زمانہ (عج)کے عالمی انقلاب کے لئے زمینہ ہموار کرنے کے لئے اپنی توانائیوں کو بروئے کار لا سکیں۔ مولانا ناظر عباس تقوی نے قائد ملت جعفریہ آیت اللہ السید ساجد علی نقوی اور ناصر ملت سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی توفیقات میں اضافہ کی دعا کروائی۔