پاکستان کی اقتصادی ترقی، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی ہارورڈ کانفرنس میں بریفنگ
اشاعت کی تاریخ: 29th, April 2025 GMT
واشنگٹن:
امریکہ کی معروف ہارورڈ یونیورسٹی، کیمبرج، میساچوسٹس میں آج پاکستان کانفرنس کا انعقاد ہوا۔ اعلیٰ سطحی کانفرنس میں پالیسی ساز، ماہرین تعلیم، کاروباری افراد اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
کانفرنس میں پاکستان کی حالیہ معاشی کامیابیوں اور استعداد، گورننس اصلاحات، اور عالمی سطح پر ابھرتے ہوئے کردار کے بارے میں غور و خوض کیا گیا۔ وفاقی وزیر خزانہ اور محصولات جناب محمد اورنگزیب؛ امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ اور نیو یارک میں پاکستان کے قونصل جنرل عامر احمد اتوزئی نے کانفرنس میں شرکت کی۔
اپنے افتتاحی کلمات میں سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ نے کانفرنس میں شریک مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے روشن دماغوں کی موجودگی کو سراہا جو پاکستان کے بارے میں سوچ بچار کے لیے اکٹھے ہوئے تھے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اپنے حجم، آبادی اور تذویراتی اہمیت کے اعتبار سے اتنا اہم ہے کہ اسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ پاکستان پر سنجیدہ، معروضی اور تعمیری بات چیت کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے سفیر پاکستان نے اس امر کو اجاگر کیا کہ آج کی باہم جڑی ہوئی دنیا میں کہیں بھی ہونے والی پیش رفت کے عالمی اثرات ہوتے ہیں جس سے سفارت کاری کی اہمیت پہلے سے بھی زیادہ ہو گئی ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا ہے کہ سفارت کاری کو اجتماعی کوششوں کے ذریعے مشترکہ چیلنجوں سے نمٹنے کا موقع دیا جانا چاہیے۔ "تاریخ کی واپسی” کا حوالہ دیتے ہوئے سفیر پاکستان نے کہا کہ ابھرتا ہوا عالمی منظر نامہ اقوام کے درمیان زیادہ تعاون کا طلب گار ہے۔
رضوان سعید شیخ نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے، اور اس کی پوری توجہ اپنے جغرافیائی محل وقوع سے استفادہ کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ اقتصادی ترقی اور خوشحالی کے فروغ پر مرکوز ہے۔
اپنے کلیدی خطاب میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے پاکستان کی حالیہ معاشی پیش رفت کا خاکہ پیش کیا۔
معاشی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے وزیرِ خزانہ نے اس امر کو اجاگر کیا کہ افراطِ زر تاریخی کم ترین سطح 0.
وزیر خزانہ نے اس بات پر زور دیا کہ معاشی استحکام کا سنگ ِ میل عبور کرنے کے بعد پاکستان کی توجہ اب ایک مسابقتی، جامع اور پائیدار معیشت کی تعمیر کے لیے طویل مدتی اقتصادی تبدیلی پر مرکوز ہے۔
انہوں نے سوال و جواب کے سیشن کے دوران شرکاء سے بات چیت کی اور پاکستان کے مالیاتی انتظام، اصلاحاتی اقدامات اور ترقیاتی ترجیحات کے بارے میں سوالات کے جوابات دیے۔
کانفرنس میں اقتصادی جدیدیت، علاقائی استحکام، اور موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کی استعداد سمیت اہم موضوعات پر بصیرت انگیز پینل مباحثے بھی شامل تھے۔
مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے نامور مقررین نے پاکستان کو درپیش مواقع اور چیلنجز کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ ایک ثقافتی ایونٹ کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں پاکستان کے بھرپور اور متنوع ورثے کی نمائش کی گئی۔
ہارورڈ پاکستان کانفرنس نے عالمی سامعین کے سامنے پاکستان کی اقتصادی صلاحیت، اصلاحاتی ایجنڈے اور مثبت نقطہ نظر کو پیش کرنے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم کے طور پر کام کیا۔ اس نے بین الاقوامی تعلیمی اور سیاسی اداروں کے ساتھ پاکستان کے روابط کو مضبوط کرنے اور ملکی استعداد، میسر مواقع اور مستقبل کے حوالے سے پیش رفت کے بیانیے کو فروغ دینے کا موقع فراہم کیا۔
Tagsپاکستان
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان میں پاکستان کانفرنس میں کے بارے میں پاکستان کے پاکستان کی نے اس بات
پڑھیں:
وزیراعظم کی 2028 تک ریکوڈک کو ریلوے لائن نیٹ ورک سے منسلک کرنے کی ہدایت
وزیراعظم کی 2028 تک ریکوڈک کو ریلوے لائن نیٹ ورک سے منسلک کرنے کی ہدایت WhatsAppFacebookTwitter 0 17 June, 2025 سب نیوز
اسلام آباد:وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ریکو ڈک کو ریلوے نیٹ ورک سے منسلک کرنے سے بلوچستان کے مائنز اینڈ منرلز شعبے کی ترقی ہو گی اور علاقے کے عوام کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔
وزیر اعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق شہباز شریف کی زیر صدارت پاکستان ریلویز کی اپ گریڈیشن اور اس کی ریکو ڈک تک توسیع سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔
اجلاس میں مستقبل کی کارگو اور نقل و حمل کی ضروریات کے پیش نظر پاکستان ریلویز کی ترقی بشمول ML-1 اور ML-3 کی اپ گریڈیشن پر بریفنگ دی گئی۔
وزیراعظم نے 2028 تک ریکو ڈک کو ریلوے لائن نیٹ ورک سے منسلک کرنے اور ریلوے کی اپ گریڈیشن اور ترقی کے لیے فائنانسنگ کے حوالے سے بین الوزارتی کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی۔
کمیٹی پاکستان ریلویز کی ترقی اور اس کی ریکو ڈک تک توسیع کے لیے درکار فائنانسنگ کے حوالے سے ٹھوس تجاویز پیش کرے گی۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان ریلویز ملکی معیشت اور مواصلات میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، پاکستان ریلویز نقل و حمل کا ایک سستا، تیز اور ماحول دوست ذریعہ ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ ریکو ڈک کو ریلوے نیٹ ورک سے منسلک کرنے سے بلوچستان کے مائنز اینڈ منرلز شعبے کی ترقی ہو گی اور علاقے کے عوام کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔
اجلاس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وزیر بحری امور جنید انور چوہدری، وزیر ریلویز حنیف عباسی، وزیر مملکت برائے ریلویز بلال اظہر کیانی، معاون خصوصی طارق فاطمی اور اعلیٰ سرکاری حکام شریک تھے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبردو تنازعات، ایک ایجنڈا: مسلم خودمختاری پر مشترکہ جارحیت چوہدری عدنان قتل کیس: ن لیگی رہنما چوہدری تنویر ہائیکورٹ سے گرفتار محکمہ موسمیات نے کئی شہروں میں بارش کی پیشگوئی کردی اسرائیل کا پاسداران انقلاب کے ایک اور اعلیٰ کمانڈر کو شہید کرنے کا دعویٰ ایران۔اسرائیل جنگ پر جی 7 ممالک میں پھوٹ، ٹرمپ نے اجلاس ادھورا چھوڑ دیا نفرت انگیز بیانیے کی روک تھام: پاکستان کا اقوام متحدہ سے عملی اقدامات کا مطالبہ اسرائیلی حملوں میں ساتھ دینے والے نتائج کا سامنا کرنے کیلئے تیار رہیں: ایران نے خبردار کر دیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم