سعودی وزارت داخلہ کا حج قوانین کی خلاف ورزیوں پر سخت سزائوں اور جرمانوں کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 29th, April 2025 GMT
سعودی وزارت داخلہ کا حج قوانین کی خلاف ورزیوں پر سخت سزائوں اور جرمانوں کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 29 April, 2025  سب نیوز 
مکہ مکرمہ (سب نیوز)سعودی وزارت داخلہ نے حج قوانین کی خلاف ورزیوں پر سخت سزاوں اور جرمانوں کا اعلان کر دیا۔
سعودی وزارت داخلہ کے مطابق بغیر اجازت حج کرنے یا کوشش کی صورت جبکہ حج موسم کے دوران مکہ یا مقدس مقامات میں وزٹ ویزے کے ساتھ داخل ہونے کی صورت میں 20 ہزار ریال تک جرمانہ ہو گا۔وزٹ ویزا ہولڈر کو مخصوص حج زون میں داخلے کے لیے ٹرانسپورٹ یا مدد فراہم کرنے والے اور غیر مجاز زائرین کو ہوٹل یا نجی گھروں میں رہائش فراہم کرنے پر ایک لاکھ ریال تک جرمانہ کیا جائے گا۔
قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں یا سہولت کاروں کو ڈی پورٹ اور 10 سال تک سعودی عرب میں داخلے پر پابندی عائد کی جائے گی۔ زائرین کی غیر قانونی نقل و حمل کی صورت میں گاڑی ضبط کی جا سکتی ہے۔وزارت داخلہ نے بتایا کہ جرمانہ یا سزا کے خلاف 30 روز کے اندر اپیل اور 60 روز عدالت کے اندر درخواست دائر کی جا سکے گی ، قوانین اور سزائوں کا اطلاق یکم ذی القعدہ سے 14 ذو الحجہ تک ہو گا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرشاہد آفریدی نے کاروباری دنیا میں قدم رکھتے ہوئے لالہ دربار کا افتتاح کر دیا شاہد آفریدی نے کاروباری دنیا میں قدم رکھتے ہوئے لالہ دربار کا افتتاح کر دیا پاکستان نے وفاقی وزارتوں پر بھارت کے سائبر حملے ناکام بنا دیئے آئی ایم ایف کا بورڈ اجلاس 9مئی کو طلب، پاکستان ایجنڈے میں شامل ڈی جی آئی ایس پی آر آج شام 6:30 بجے اہم پریس کانفرنس کریں گے الحرم سٹی، غوری ٹاون سمیت 4رہائشی منصوبوں کے 500سے زائد متاثرین میں 30کروڑ روپے کے چیک تقسیم پاکستان سے 393عازمین کو لے کر پہلی حج پرواز سعودی عرب پہنچ گئیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سعودی وزارت داخلہ قوانین کی خلاف
پڑھیں:
کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا اجلاس؛سہ ملکی کرکٹ سیریز اور باباگرونانک کے جنم دن کی تقریبات کی سیکورٹی انتظامات بہتر کرنے کا حکم
سٹی 42:محکمہ داخلہ پنجاب میں کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا 41 واں اجلاس ہوا۔ صوبائی وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق نے صدارت کی
سیکرٹری داخلہ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی ،قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے نمائندگان نے  بریفنگ دی ۔اجلاس میں صوبہ بھر میں امن و امان کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
کابینہ کمیٹی  نے  11 نومبر سے شروع ہونیوالی پاکستان سری لنکا سیریزکیلئےانتظامات کی ہدایت کی گئی ۔کابینہ کمیٹی نے پاکستان، سری لنکا، زمبابوے سہ ملکی کرکٹ سیریز کیلئے بہترین انتظامات کی ہدایت کی ۔
کابینہ کمیٹی نے اٹک،ڈی جی خان میں رینجرز کی تعیناتی میں توسیع کی منظوری دی ،کابینہ کمیٹی نے پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ، سود مند بنانے پر زور دیا۔
صوبائی وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق نے  اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہاسہ ملکی کرکٹ سیریز کے دوران سکیورٹی کے انتظامات یقینی بنائے جائیں۔بابا گورونانک دیو جی کی جنم دن تقریبات کیلئے بہترین انتظامات  کیے جائیں 
پاکستان سپورٹس بورڈ نے ویٹ لفٹنگ کے کھلاڑیوں و عہدیداروں پر پابندیاں لگادیں
سیکرٹری داخلہ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی، سیکرٹری محکمہ اوقاف سید طاہر رضا ،ایڈیشنل آئی جی پولیس چوہدری سلطان بھی اجلاس میں شریک ہوئے ۔
اجلاس میں ڈی جی پنجاب فارنزک سائنس ایجنسی ڈاکٹر محمد امجد، سپیشل برانچ ،سی ٹی ڈی سے ڈی آئی جیز، محکمہ داخلہ سے متعلقہ ایڈیشنل سیکرٹریز نے بھی شرکت کی
سی او او پاکستان کرکٹ بورڈ سمیر احمد سیدنے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی،پنجاب کے کمشنرز، آر پی اوز نے بھی ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔
لاہور: سیف سٹی اتھارٹی کا پولیس ڈرونز پائلٹ پروجیکٹ کا آغاز