2025-04-29@16:33:40 GMT
تلاش کی گنتی: 7609

«سعودی وزارت داخلہ»:

    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیرداخلہ اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ اگر بھارت نے شرارت کی تو ایک کے بدلے دو کے تناسب سے جواب دیا جائے گا۔اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران وزیرداخلہ محسن نقوی سے سوال کیا گیا کہ بھارت نے کوئی شرارت کی تو پاکستان کا ردعمل کیا ہوگا، جس پر انہوں نے کہا کہ بھارت نے شرارت کی تو ایک کے بدلے 2 کے تناسب سے جواب دیا جائے گا۔ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم بھارت نہیں جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ جعفر ایکسپریس حملے میں بھارت کس طرح ملوث ہے، اس حوالے سے وزیرمملکت برائے داخلہ طلال...
    نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ہم پہل نہیں کریں گے لیکن اگر بھارت نے حملہ کیا تو جواب بھرپور دیں گے۔سینیٹ اجلاس سے خطاب میں اسحاق ڈار نے قومی سلامتی کے معاملے پر اتحاد کا مظاہرہ کرنے پر اپوزیشن سمیت تمام ارکان پارلیمان کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ واضح کہہ رہا ہوں پاکستان کا پہلگام واقعہ سے کوئی لینا دینا نہیں، لیکن اگر بھارت نے کوئی جارحیت کی تو اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائے گا۔اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ ہم نے پہلے دن ہی کہا تھا کہ بھارت کو ترکی بہ ترکی جواب دیں گے، بھارت کا بیانیہ ناکام ہوگیا، بھارتی اب خود نریندر مودی سے استعفیٰ مانگ...
    اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ اگر بھارت نے شرارت کی تو ایک کے بدلے دو کے تناسب سے جواب دیا جائے گا۔ اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران وزیرداخلہ محسن نقوی سے سوال کیا گیا کہ بھارت نے کوئی شرارت کی تو پاکستان کا ردعمل کیا ہوگا، جس پر انہوں نے کہا کہ بھارت نے شرارت کی تو ایک کے بدلے 2 کے تناسب سے جواب دیا جائے گا۔ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم بھارت نہیں جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ جعفر ایکسپریس حملے میں بھارت کس طرح ملوث ہے، اس حوالے سے وزیرمملکت برائے داخلہ...
    امیر جماعت اسلامی پاکستان سے ملاقات میں وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ سیاسی اکابرین اور قوم بھارت کی کسی بھی جارحیت کیخلاف یکجان ہیں۔ محسن نقوی نے مزید کہا کہ پاکستان کی بہادر مسلح افواج دفاع وطن کیلئے پوری طرح تیار ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور کے علاقے منصورہ میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن سے ملاقات کی۔ ملاقات میں جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیر لیاقت بلوچ بھی موجود تھے۔ ملاقات میں پاک بھارت حالیہ کشیدگی اور سرحدوں کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے حافظ نعیم الرحمن کو نیشنل سکیورٹی کونسل کے فیصلوں اور پاکستان کے اصولی موقف سے آگاہ کیا۔ حافظ نعیم الرحمن نے...
    فائل فوٹو۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا تو ردعمل ایک کا دو ہوگا، سرحدوں کی صورتحال کو مانیٹر کر رہے ہیں۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورتحال میں بھارت میں الیکشن سمیت دیگر معاملات ہیں۔ انھوں نے کہا کہ جعفر ایکسپریس معاملے میں بھارت ملوث تھا جلد ثبوت سامنے رکھیں گے، وزیر مملکت برائے داخلہ چند روز میں ثبوت سمیت تفصیلی بریفنگ دیں گے۔ محسن نقوی نے کہا کہ اگر ایران نے ثالثی کی کوشش کی تو مثبت ردعمل دیں گے، ثالثی کے معاملات کا انحصار کشیدگی کی صورتحال پر ہے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے مزید کہا کہ پاکستان کی کرکٹ ٹیم اب بھارت نہیں...
    پی ٹی اے کا اسٹارلنک کو فوری لائسنس جاری نہ کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 29 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)نے اسٹار لنک کو فوری طور پر لائسنس جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق رجسٹریشن مشروط ہونے کے باعث اسٹارلنک کو پاکستان میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ کی فراہمی کے لائسنس کا اجرا مزید تاخیر کا شکار ہو گیا ہے۔بتایا جارہا ہے کہ پی ٹی اے نے اسٹار لنک کو لائسنس کا اجرا پاکستان اسپیس ایکٹویٹیز ریگولیٹری بورڈ کے ساتھ مستقل رجسٹریشن سے مشروط کردیا ہے۔پاکستان اسپیس ایکٹویٹیز ریگولیٹری بورڈ نے 21 مارچ کو اسٹارلنک کی عارضی رجسٹریشن کی تھی۔ پی ایس اے آربی اسٹارلنک کی مستقل رجسٹریشن کے...
    سیاحت سے وابستہ تاجروں کا کہنا ہے کہ وادی میں کم از کم نوے فیصد ٹورازم سرگرمیاں بند ہوگئی ہیں۔ ٹریول ایجنسیوں کے مطابق بیشتر لوگوں نے جہازوں اور ہوٹلوں کی بکنگ منسوخ کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر میں حکام نے آج بتایا کہ پہلگام دہشت گردانہ حملے کے پیش نظر وادی کشمیر کے غیر محفوظ علاقوں میں واقع تقریباً 48 پبلک پارکس اور باغات کو احتیاطی تدابیر کے طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاحوں کے لیے خطرے کے خدشات کے پیش نظر کشمیر کے 87 میں سے 48 پبلک پارکوں اور باغات کے گیٹ بند کر دیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی کے جائزے کا عمل جاری ہے اور...
    بھارت، بی جے پی کے سینئر رہنما کا اپنی ہی جماعت کے وزیراعظم مودی اور وزیرداخلہ امت شاہ سے استعفے کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 29 April, 2025 سب نیوز نئی دہلی(سب نیوز) بی جے پی کے سینئر رہنما سبرامنیئن سوامی نے اپنی ہی پارٹی کے وزیراعظم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کے استعفے کا مطالبہ کردیا۔سبرامنیئن سوامی نے کہا کہ چین اور ترکیے پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، بھارت تنہا ہوگیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ نریندر مودی استعفی دیں، ہمیں ایک نئے رہ نما کی ضرورت ہے۔سبرامنیئن سوامی کا کہنا تھا کہ چین، پاکستان، مالدیپ اوربنگلادیش کے معاملات پر مودی اورامیت شاہ کئی بارسرینڈر کرچکے ہیں، اب چین کھلیعام کہہ رہا ہے کہ وہ پاکستان کے...
    گلگت بلتستان کے وزیر قانون کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ ملکی دفاع اور ملکی سالمیت ایمان کا حصہ ہے۔ ہم ہندوستانی حکومت کو اینٹ کا جواب پتھر سے دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر قانون گلگت بلتستان غلام محمد نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کا بچہ بچہ بھارتی کی کسی بھی اشتعال انگیزی کا جواب دینے کیلئے تیار ہے۔ ملکی دفاع اور ملکی سالمیت ایمان کا حصہ ہے۔ ہم ہندوستانی حکومت کو اینٹ کا جواب پتھر سے دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں، پہلگام واقعہ بھارت کا اپنا پلان ہے۔ بھارت ہماری امن پسندی کو کمزوری نہ سمجھے۔ گلگت بلتستان کا ہر جوان لالک جان ہے۔ آج کے ملکی حالات میں ہم اپنی فوج کے شانہ...
    ججز تبادلہ و سنیارٹی کیس، آئین میں تبادلے کیلئے 2سال کی مدت نہیں دی گئی، جج آئینی بینچ WhatsAppFacebookTwitter 0 29 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ ججز تبادلہ و سنیارٹی کیس کی سماعت کے دوران جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے ہیں کہ موجودہ آئین میں تو 2 سال کی مدت نہیں دی گئی، مدت نہ ہونے کی ایک تشریح یہ بھی ہے کہ تبادلہ غیر معینہ مدت کیلئے ہوگا۔سپریم کورٹ آف پاکستان کے آئینی بینچ میں زیر سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ ججز تبادلہ و سنیارٹی کیس میں درخواست گزار پانچ ججز کے وکیل منیر اے ملک کے دلائل جاری رہے۔ عدالت نے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی۔ کل بھی منیر...
     سٹی 42:  وفاقی  وزیر داخلہ محسن نقوی  نے  تربت میں کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ  پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا      وزیرداخلہ محسن نقوی نے  آپریشن کے نتیجے  میں 3 دہشت گردوں کی ہلاکت پر سکیورٹی فورسز  کی ستائش  کی ،  محسن نقوی نے کہا سکیورٹی فورسز نے بروقت کاروائی کرکے دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا۔ دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں۔ سکیورٹی فورسز کی بہادری اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی پوری قوم معترف ہے۔ بلوچستان میں قیام امن کیلئے پوری قوم سکیورٹی فورسزکے ساتھ کھڑی ہے۔ 2 بچوں کے دل کے علاج کے لیے بھارت جانے والی فیملی پاکستان واپس پہنچ گئی
    سعودی وزارت داخلہ نے حج قوانین کی خلاف ورزیوں پر سخت سزاؤں اور جرمانوں کا اعلان کیا ہے جس کے مطابق بغیر اجازت حج کرنے یا کوشش کی صورت میں 20 ہزار ریال تک جرمانہ ہوگا، حج موسم کے دوران مکہ یا مقدس مقامات میں وزٹ ویزے کے ساتھ داخل ہونے کی صورت میں 20 ہزار ریال تک جرمانہ ہوگا۔ وزٹ ویزہ ہولڈر کو مخصوص حج زون میں داخلے کیلئے ٹرانسپورٹ یا مدد فراہم کرنے والے پر 1 لاکھ ریال تک جرمانہ عائد کیا جائے گا۔غیر مجاز زائرین کو ہوٹل یا نجی گھروں میں رہائش فراہم کرنے پر 1 لاکھ ریال تک جرمانہ کیا جائے گا۔قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں، سہولت کاروں کو ڈی پورٹ اور 10 سال...
    پہلگام، بھارت — حالیہ پہلگام حملے کے بعد بھارتی عوام، میڈیا اور تجزیہ کاروں کی جانب سے مودی حکومت پر شدید سوالات اٹھائے جا رہے ہیں، مگر بی جے پی حکومت کی جانب سے تاحال کوئی واضح ردعمل سامنے نہیں آیا۔ ذرائع کے مطابق اس حملے کو ‘فالس فلیگ قرار دیتے ہوئے کئی سیاسی مبصرین نے اسے ایک منصوبہ بند کارروائی کہا ہے، جس کا مقصد بھارت اور مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کو بدنام کرنا اور ان کے خلاف نفرت انگیزی کو ہوا دینا ہو سکتا ہے۔ بھارتی میڈیا نے اپنی رپورٹنگ میں متعدد سخت سوالات اٹھائے ہیں: جدید اسلحے سے لیس دہشتگرد پہلگام جیسے حساس علاقے تک 200 کلومیٹر کا فاصلہ طے کر کے کیسے پہنچے؟ بھارتی انٹیلیجنس ایجنسیاں...
    لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے بلوں کی مدمیں واجبات کی وصولی کے لئے بڑافیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق واجبات کی وصولی کافیصلہ ریکوری اہداف کے حصول کیلئے کیاگیا۔ بتایا گیاہے کہ لیسکو نے اربوں کے متنازعہ بلوں کی وصولی کیلئے کوڈاوپن کر دیئے ہیں ،ریونیودفاترنے سالہا سال سے اربوں روپے کے واجبات کو تنازعات کا شکار کر رکھا تھا،متنازعہ بلوں کی ادائیگی کیلئے صارفین نے متعلقہ دفاترسے رجوع کرناشروع کرد یا ہے ۔ متنازعہ رقوم کی ادائیگی کے لئے صارفین کواقساط کی سہولت دیدی گئی ہے ،صارفین نے لیسکوکی ریویوکمیٹیوں میں متنازعہ بلوں کوچیلنج کررکھاتھا،کمپنی کی ریویوکمیٹیوں نے متنازعہ بلوں پرفیصلہ کرنے کاسلسلہ شروع کردیا۔ریویوکمیٹیوں میں فیصلوں کی صورت میں بلوں کی ادائیگی ہوسکے گی۔
    الیکشن کمیشن نے پیپلز پارٹی کے انٹرا پارٹی الیکشن کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا WhatsAppFacebookTwitter 0 29 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)الیکشن کمیشن نے پیپلز پارٹی کے انٹرا پارٹی الیکشن کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں پیپلز پارٹی انٹرا پارٹی انتخابات کیس کی سماعت ہوئی۔پیپلز پارٹی کی جانب سے فاروق ایچ نائیک الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔فاروق نائیک نے پیپلز پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات کا سرٹیفیکیٹ الیکشن کمیشن میں جمع کروا دیا، بعدازاں الیکشن کمیشن نے پیپلز پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے پاکستان پیپلزپارٹی کے انٹراپارٹی انتخابات کو درست قرار دیتے ہوئے پیپلزپارٹی کو سرٹیفکیٹ جاری کر...
    سعودی وزارت داخلہ کا حج قوانین کی خلاف ورزیوں پر سخت سزائوں اور جرمانوں کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 29 April, 2025 سب نیوز مکہ مکرمہ (سب نیوز)سعودی وزارت داخلہ نے حج قوانین کی خلاف ورزیوں پر سخت سزاوں اور جرمانوں کا اعلان کر دیا۔سعودی وزارت داخلہ کے مطابق بغیر اجازت حج کرنے یا کوشش کی صورت جبکہ حج موسم کے دوران مکہ یا مقدس مقامات میں وزٹ ویزے کے ساتھ داخل ہونے کی صورت میں 20 ہزار ریال تک جرمانہ ہو گا۔وزٹ ویزا ہولڈر کو مخصوص حج زون میں داخلے کے لیے ٹرانسپورٹ یا مدد فراہم کرنے والے اور غیر مجاز زائرین کو ہوٹل یا نجی گھروں میں رہائش فراہم کرنے پر ایک لاکھ ریال تک جرمانہ کیا جائے...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پاک بھارت سرحد پر کشیدگی ہے، لیکن ہمیں گھبرانے کی ضرورت نہیں، دشمن حملہ کرنے سے قبل 10 بار سوچے گا، افواج پاکستان ہر وار کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہاکہ ہمیں اختلافات بھلا کر پاک فوج کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا، پاکستان کے عوام اور فوج میں اتنی صلاحیت ہے کہ دشمن کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
    — فائل فوٹو سپریم کورٹ میں ججز تبادلہ و سینیارٹی کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی گئی، کیس کے دوران سوالات و جوابات کا سیشن رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بینچ نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں 3 ججز کے ٹرانسفر کے خلاف 5 ہائی کورٹ ججز کی درخواست پر سماعت کی۔جسٹس نعیم اختر افغان، جسٹس شاہد بلال، جسٹس شکیل احمد اور جسٹس صلاح الدین پنہور بینچ میں شامل تھے۔جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ آپ کو عارضی ٹرانسفر پر کوئی اعتراض نہیں، بتائیں عارضی ٹرانسفر پر سینارٹی کا کیا ہوگا؟ عارضی تبادلے پر بھی جج کی سینارٹی برقرار رہتی ہے، عارضی تبادلے والے جج کی سینیارٹی ساتھ ٹریول...
    ---فائل فوٹو وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے منصورہ میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن سے ملاقات کی ہے۔ملاقات میں پاک بھارت حالیہ کشیدگی اور سرحدوں کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ فلسطین کی موجودہ صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی۔محسن نقوی نے حافظ نعیم کو نیشنل سیکیورٹی کونسل کے فیصلوں سے آگاہ کیا اور پاکستان کے اصولی مؤقف اور فیصلوں کے بارے میں بتایا۔حافظ نعیم نے پاکستان کے اصولی موقف کی تائید کی اور بھر پور حمایت کا یقین دلایا۔ بھارت کے بے بنیاد الزامات کا کوئی جواز نہیں:صدر آصف زرداریصدر مملکت آصف علی زرداری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اہم ملاقات کی ہے جس میں پہلگام واقعہ کے بعد بھارت کے غیر ذمہ...
    بین الاقوامی کیریئر بنانے کی امید رکھنے والے بہت سے پاکستانیوں کے لیے بیرون ملک سے ملازمت کی پیشکش کو حاصل کرنا مشکل لگتا ہے۔ تاہم، اب کئی ممالک ایسے ہیں جو ’جاب سیکر ویزا‘ فراہم کر رہے ہیں، جس کے تحت آپ بغیر کسی اسپانسر یا پیشگی نوکری کے، عارضی طور پر وہاں رہ کر ملازمت تلاش کر سکتے ہیں۔ کچھ ممالک جن میں جرمنی، آسٹریا، سویڈن، متحدہ عرب امارات، پرتگال، اسپین اور ڈنمارک ، وہ ممالک ہیں جو سال 2025 میں پاکستانیوں کے لیے جاب سیکر ویزے پیش کر رہے ہیں۔ جاب سیکر ویزا کیا ہے؟ جاب سیکر ویزا ایک عارضی رہائشی اجازت نامہ ہوتا ہے جو افراد کو کسی ملک میں داخل ہونے اور مخصوص مدت تک...
    پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کے یکطرفہ فیصلے کو عالمی سطح پر تنقید کا سامنا ہے۔ عالمی جریدے فناشل ٹائمز نے اس حوالے سے ایک رپورٹ جاری کی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی سے علاقائی سلامتی کو سنگین خطرہ لاحق ہوچکا ہے۔ یہ بھی پڑھیں پہلگام فالس فلیگ آپریشن: بھارتی جنگی جنون کے باعث مقبوضہ کشمیر کے عوام ظلم و جبر کا شکار فنانشل ٹائمز کے مطابق سندھ طاس معاہدے کی معطلی سے پاکستان اور بھارت میں آبی تناؤ بڑھنے کا خدشہ ہے۔ بھارت کے حالیہ اقدامات سے پانی کی سیکیورٹی پر کشیدگی میں اضافہ متوقع ہے۔ رپورٹ میں کہا...
    انڈیا کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں 22 اپریل کو ہونے والے حملے کے بعد سے سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مہم شروع کی گئی کہ حملہ آوروں نے پہلے لوگوں سے ان کا مذہب پوچھا اور پھر صرف ہندوؤں کو نشانہ بناتے ہوئے گولیاں ماریں۔ لیکن اب سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں ایک سیاح پہلگام میں ہونے والے حملے کے دوران زپ لائن سے لطف اندوز ہو رہا ہے اور ساتھ ویڈیو بنا رہا ہے جبکہ نیچے حملہ آور لوگوں پر گولیاں چلا رہے ہیں اور وہ اپنی جان بچانے کے لیے بھاگ رہے ہیں۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے اس پر...
    پاکستان کی بولڈ اداکارہ و ماڈل علیزے شاہ نے سوشل میڈیا سے دوری اختیار کر لی۔ علیزے شاہ نے گزشتہ روز فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام سے اپنی تمام پوسٹس ڈیلیٹ کر دیں اور سوشل میڈیا کو جہنم سے تشبیہہ دے دی۔اداکارہ نےاپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’یہ جگہ جہنم سے بھی زیادہ بری ہے‘۔ سوشل میڈیا سے دوری اختیار کرنے کے بعد ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کوئی پوسٹ موجود نہیں اور انہوں نے سب کو ان فالو بھی کردیا ہے۔ آج انہوں نے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری لگائی ہے جس میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’طنز، مسلسل تنقید اور منفی رویہ صرف میرے جذبات کو مجروح نہیں کر رہا تھا بلکہ اس نے میری...
    سندھ ہائی کورٹ — فائل فوٹو  سندھ ہائی کورٹ نے ایئرپورٹ خودکش حملہ کیس میں نجی بینک کے ملازم کی ضمانت منظور کرلی۔عدالت میں ایئرپورٹ خودکش حملہ کیس میں دہشتگردوں کی فنڈنگ اور سہولت کاری کے کیس کی سماعت ہوئی۔ کراچی ایئر پورٹ خود کش حملہ کیس، ریکارڈ کی فراہمی کیلئے درخواستوں پر فیصلہ محفوظکراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں ایئرپورٹ کے قریب خود کش حملہ کیس کی سماعت 26 اپریل تک ملتوی کردی گئی۔ پراسیکیوشن نے عدالت کو آگاہ کیا کہ مقدمے میں کالعدم تنظیم کے کمانڈر بشیر زیب اور رحمٰن گل مفرور ہیں، ملزمان کے خلاف دہشتگردوں کو فنڈنگ کا مقدمہ سی ٹی ڈی نے درج کیا۔پراسیکیوشن نے مزید بتایا کہ ملزمان نے خودکش حملے میں استعمال...
    ---فائل فوٹو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ ہم نے نہروں کا معاملہ روکنے میں مرکزی کردار ادا کیا ہے، نہروں کے معاملے پر بلاول بھٹو زرداری مکمل جھوٹ بول رہے ہیں۔عمر ایوب نے جیو نیوز سے گفتگو کے دوران دعویٰ کیا ہے کہ پی ڈی ایم حکومت کا حصہ نگران سیٹ اپ میں نہروں پر پیشرفت ہوئی، الیکشن سے چند منٹ پہلے 7 فروری کو ایکنک میٹنگ میں نہریں بنانے کا فیصلہ ہوا۔انہوں نے مزید کہا کہ صدرِمملکت آصف علی زرداری نے 8 جولائی 2024ء کو گرین منصوبے کے تحت نہریں بنانے کی منظوری دی۔ مشترکہ مفادات کونسل کی باہمی منظوری کے بغیر کوئی نیا نہر منصوبہ شروع نہیں کیا جائے گامشترکہ مفادات...
    جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ—فائل فوٹو جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ مشترکہ مفادات کونسل کا فیصلہ دیر آید درست آید ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وفاق اور صوبے پانی کی قلت و آبی ذخائر کا مسئلہ بھی حل کریں۔لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ پاکستان کےلیے دریاؤں کا پانی زندگی اور بقاء ہے۔ مشترکہ مفادات کونسل کی باہمی منظوری کے بغیر کوئی نیا نہر منصوبہ شروع نہیں کیا جائے گامشترکہ مفادات کونسل نے نئی نہریں بنانے کا فیصلہ... نائب امیرِ جماعت اسلامی نے یہ بھی کہا کہ پنجاب حکومت ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف پر ظلم بند کرے، ان کے جائز مطالبات تسلیم کرے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز مشترکہ مفادات...
    سینئر وزیر شرجیل میمن---فائل فوٹو کراچی میں تمام آن لائن ٹیکسی سروسز کےلیے ایک ہی نظام اور ای وی ٹیکسی لانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔کراچی میں سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت محکمہ ٹرانسپورٹ کا اجلاس ہوا جس میں موٹر وہیکل انسپیکشن سینٹرز کے قیام اور کراچی میں قائم انسپیکشن سینٹرز  کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔اس دوران شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ شہریوں کو معیاری، محفوظ اور ماحول دوست سفری سہولیات فراہم کرنا ترجیح ہے، ای وی ٹیکسی سروس کے آغاز سے شہر کا ٹیکسی نظام بہتر ہوگا۔ شرجیل میمن کی کراچی ریڈ لائن بی آر ٹی کے کام میں تیزی لانے کی ہدایتوزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کراچی ریڈ لائن بی...
    کراچی: حکومت سندھ نے کراچی میں چلنے والی تمام آن لائن ٹیکسی سروسز کو ایک ہی نظام میں لانے اور ای وی ٹیکسی لانچ کرنے کے لیے اقدامات تیز کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت محکمہ ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ کا اہم اجلاس کراچی میں ہوا، جس میں وزیر اعلیٰ کے خصوصی معاون برائے سرمایہ کاری و پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ قاسم نوید قمر نے خصوصی شرکت کی، جبکہ اجلاس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے ایم ڈی کمال دایو نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں نئے موٹر وہیکل انسپیکشن سینٹرز کے قیام میں پیش رفت اور کراچی میں قائم موٹر وہیکل انسپیکشن سینٹرز...
     سٹی 42 :وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی منصورہ آمد،وزیرداخلہ محسن نقوی نے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان سے ملاقات کی،پاک بھارت حالیہ کشیدگی اور سرحدوں کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ نے امیر جماعت اسلامی کو نیشنل سکیورٹی کونسل کے فیصلوں سے آگاہ کیا،وزیر داخلہ نے حافظ نعیم الرحمان کو پاکستان کے موقف،فیصلوں سے آگاہ کیا،حافظ نعیم الرحمان کی پاکستان کے اصولی موقف کی تائید،بھرپور حمایت کی یقین دہانی کرائی۔ سونے اور چاندی کے آج کے ریٹس ۔منگل 29 اپریل،  2025   امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ بھارت کے معاملے پر پوری قوم یکجا ہے ،کشمیریوں کو قتل کرنے والی بھارتی سرکار کو ہوش کے ناخن لینے...
    وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے منصورہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاک بھارت حالیہ کشیدگی، سرحدی صورتحال اور فلسطین کے حالات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ محسن نقوی نے حافظ نعیم الرحمان کو نیشنل سیکیورٹی کونسل کے حالیہ فیصلوں پر بریفنگ دی اور پاکستان کے اصولی موقف سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر حافظ نعیم الرحمن نے بھارت کے غیر منطقی اقدامات کے تناظر میں حکومت کے موقف کی حمایت کی اور کہا کہ بھارت کے معاملے پر پوری قوم یکجا ہے۔ مزید پڑھیں: پاکستان میں رائے عامہ نے پہلگام حملے کو فالس فلیگ آپریشن قرار دیدیا انہوں نے بھارتی مظالم کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ لاکھوں بے...
    —فائل فوٹو الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پیپلز پارٹی انٹرا پارٹی الیکشن کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا۔الیکشن کمیشن کے ممبر نثار درانی کی سربراہی میں پیپلز پارٹی انٹر پارٹی کیس کی سماعت ہوئی۔پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے فاروق ایچ نائیک الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔ الیکشن کمیشن نے پیپلز پارٹی کا انٹرا پارٹی الیکشن تسلیم کر لیاالیکشن کمیشن آف پاکستان نے پیپلز پارٹی کا انٹرا پارٹی الیکشن تسلیم کر لیا، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔ دورانِ سماعت ممبر الیکشن کمیشن نے کہا کہ 2018ء میں پیپلز پارٹی اور پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے درمیان اتحاد ہوا، ایک الیکشن کے لیے یہ اتحاد تھا یا ہمیشہ کے لیے؟وکیل فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور پیپلز...
    پاکستان میں رائے عامہ نے پہلگام حملہ کو بھارت کا فالس فلیگ آپریشن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں تیسری مرتبہ بے جے پی کی حکومت میں عوام خوش نہیں۔ حالیہ پاک بھارت کشیدگی پر عوامی رائے کے ایک سروے کے مطابق شہریوں نے پاک بھارت کشیدگی کا ذمہ دار بھارت کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں سیاحوں پر حملہ ہندوستان کی اپنی منصوبہ بندی تھی۔ یہ بھی پڑھیں: پہلگام حملہ: لواحقین مودی سرکار پر برس پڑے، سانحہ فالس فلیگ آپریشن قرار رائے عامہ کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی تیسری بار برسر اقتدار ہیں لیکن ان کی عوام ناخوش ہے، بعض افراد نے مقبوضہ...
    سپریم کورٹ میں جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بینچ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے تبادلے اور سینیارٹی سے متعلق درخواستوں پر سماعت کی۔ سماعت کے آغاز میں جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا کہ آیا وفاقی حکومت کے جواب میں کچھ تحریری مواد جمع کرایا گیا؟ اس پر درخواست گزار ججز کے وکیل منیر اے ملک نے بتایا کہ ابھی تحریری جواب جمع نہیں کرایا گیا، تاہم جلد جمع کرا دیا جائے گا۔ منیر اے ملک نے اپنے دلائل میں مؤقف اختیار کیا کہ آئین کا آرٹیکل 200، جو ججز کے تبادلے سے متعلق ہے، اسے تنہا نہیں پڑھا جا سکتا بلکہ اسے آرٹیکل 2 اے اور 175 اے کے ساتھ ملا...
    اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے اہم ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، پاک بھارت کشیدگی اور فلسطین مسئلے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ محسن نقوی نے بھارت کے غیر منطقی اور یکطرفہ اقدامات پر پاکستان کے اصولی موقف اور فیصلوں پر مولانا فضل الرحمٰن کو اعتماد میں لیا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے مولانا فضل الرحمٰن کو نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کے فیصلوں کے بارے بھی آگاہ کیا۔ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ مودی مسلمان دشمن ہے، اسلام اور مسلمان کے مقابلے میں جہاں کوئی محاذ ملے گا مودی وہاں کھڑا ہو جائے گا۔ محسن نقوی نے کہا کہ بھارت آگ سے کھیلنے...
    لاہور: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے اہم ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، پاک بھارت کشیدگی اور فلسطین مسئلے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ محسن نقوی نے بھارت کے غیر منطقی اور یکطرفہ اقدامات پر پاکستان کے اصولی موقف اور فیصلوں پر مولانا فضل الرحمان کو اعتماد میں لیا، وفاقی وزیر داخلہ نے سربراہ جے یو آئی کو نیشنل سکیورٹی کمیٹی کے فیصلوں کے بارے بھی آگاہ کیا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اس موقع پر مولانا فضل الرحمان کی خیریت دریافت کی اور ان کی صحت کے لئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔ اس موقع پر مولانا فضل الرحمان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا...
    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ بھارت آگ سے کھیلنے کی کوشش کر رہا ہے، پاکستان کسی بھی مہم جوئی کا پوری قوت سے جواب دے گا۔ وزیرداخلہ نے مولانا فضل الرحمن کی خیریت دریافت کی اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان نے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، پاک بھارت کشیدگی اور فلسطین پر اسرائیلی بربریت کیخلاف پاکستان کے موقف پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر داخلہ نے بھارت کے پاکستان مخالف یکطرفہ اقدامات پر پاکستان کے اصولی موقف پر مولانا فضل الرحمان کو اعتماد میں لیا۔ محسن نقوی نے مولانا فضل الرحمان کو نیشنل سکیورٹی...
    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں تمام صوبوں کو پانی کے حقوق دیے جانے کے حق کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں تمام صوبوں کو پانی کے حقوق دیے جانے کے حق کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔ ایک بیان میں  وزیر اعلیٰ کے پی نے کہا کہ نہروں کی تعمیر کے مسئلے پر ٹیکنیکل کمیٹی بنا کر آگے کا لائحہ عمل بنایا جائے گا۔ علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں تمام صوبوں کو پانی کے حقوق دیے جانے کے حق کے...
    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے لاہور میں اہم ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، پاک بھارت کشیدگی، اور فلسطین کے موجودہ حالات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ وفاقی وزیر داخلہ نے مولانا فضل الرحمان کو بھارت کے حالیہ غیر منطقی اور یکطرفہ اقدامات کے تناظر میں پاکستان کے اصولی مؤقف، فیصلوں اور نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کے نکات سے آگاہ کیا۔ مزید پڑھیں: بھارت نے جارحیت کی تو قوم کا ہر فرد سپاہی بن کر لڑےگا، مولانا فضل الرحمان ملاقات کے دوران مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مودی مسلمان دشمن ہے۔ اسلام اور مسلمانوں کے خلاف جہاں بھی کوئی محاذ ہو، مودی وہاں کھڑا ہو جاتا ہے۔ انہوں نے بھارت...
    اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ امید ہے مشترکہ مفادات کونسل اجلاس میں کینالز کا مسئلہ ختم ہو جائے گا جس کے بعد احتجاج بھی ختم ہوگا اور راستے بھی کھل جائیں گے۔ اپنے ویڈیو پیغام میں خورشید شاہ نے کہا کہ کینالز کا معاملہ کافی حد تک حل ہوگیا ہے اور وزیراعظم نے یقین دلایا ہے کہ آج مسئلہ حل ہو جائے گا۔ اس سے قبل ایک میٹنگ ہوگی جس میں عطا تارڑ اور ضیاء لنجار ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس مسئلے سے راستے بند ہیں، لوگ مشکل میں ہیں اور حکومت کا کام ہے کہ مشکلات کا خاتمہ کرے۔ اس مسئلے کو حل کرنے کے...
    سٹی42:وزیر داخلہ محسن نقوی سے سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کی ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور،پاک بھارت کشیدگی اور فلسطین ایشو پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر داخلہ نے بھارت کے یکطرفہ اقدامات پر پاکستان کے اصولی موقف پر اعتماد میں لیا، محسن نقوی نے مولانا فضل الرحمان کو نیشنل سکیورٹی کمیٹی( این ایس سی) کے فیصلوں سےبھی آگاہ کیا۔  سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ‏مودی مسلمان دشمن ہے،اسلام کے مقابلے جہاں کو ئی محاذ ملے گا مودی وہاں کھڑا ہو جائیگا۔ مصطفیٰ کمال کی چینی طبی کمپنوں کو پاکستان میں پیداواری یونٹس قائم کرنے کی دعوت وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ بھارت آگ سے کھیلنے کی کوشش...
    — فائل فوٹو  کرم میں تمام فریقین کی جانب سے مرحلہ وار اسلحہ جمع کروانے کا سلسلہ جاری ہے۔سرکاری ذرائع کے مطابق جمع کروائے گئے اسلحہ میں آر پی جی، مشین گن، میزائل لانچرز اور مارٹرز شامل ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ پشاور یکم جنوری کے امن جرگے کے بعد پہلے دونوں فریقین کے تعاون سے 979 بنکرز توڑے گئے۔ کرم: فریقین رضاکارانہ طور پر ہتھیار جمع کرانے لگےکرم میں بنکرز گرانے کے بعد فریقین رضاکارانہ طور پر ہتھیار جمع کرانے لگے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے کرم کےلیے روڈ پروٹیکشن فورس قائم کی گئی ہے، اس فورس میں 200 افراد بھرتی ہوچکے ہیں اور مزید بھرتیاں جاری ہیں۔ذرائع کے مطابق قانون توڑنے والوں...
    کینیڈا(نیوز ڈیسک)کینیڈا میں لبرل پارٹی کا اقتدار برقرار رہے گا یا کنزریٹوز وزارت عظمیٰ سنبھالیں گے؟ فیصلے کیلئے ووٹنگ جاری ہے۔ کینیڈا کے اگلے وزیر اعظم کو منتخب کرنے کے لیے ہونے والے انتخابات میں صبح 9 بجے سے رات 9 بجے تک شہری اپنا حقِ رائے دہی استعمال کریں گے۔ کینیڈا کے وزیراعظم اور لبرل پارٹی کے امیدوار مارک کارنی اور کنزرویٹو پارٹی کے پیئر پولی ایو میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔ تمام بڑی سیاسی جماعتوں کے لیڈر اپنا ووٹ کاسٹ کرچکے ہیں اور ووٹنگ سب سے پہلے نیوفاؤنڈ لینڈ اور لیبراڈور میں بند ہوگئی جبکہ اونٹاریو سمیت دیگر علاقوں میں ایسٹرن ٹائم ساڑھے 9 بجے بند ہوگی۔ لبرل پارٹی کے لیڈر مارک کارنی نے اوٹاوا اور ان...
    اسلام آباد: رہنما مسلم لیگ (ن) اختیار ولی خان نے کہا کہ بڑی پارٹی والی بات سے نہ میں نے اتفاق کیا ہے اور نہ میں مانتا ہوں، اس وقت کا موضوع بھی نہیں ہے لیکن جہاں تک بات ہے نیشنل یونیٹی کی ایک دو چیزیں میں ایڈ کرنا چاہتا ہوں، جنرل صاحب نے بات کی کہ جو انڈیا نے کیا، انھوں نے تو ہماری طرف جنگ پھینکنے کی کوشش کی ہے، ہماری تیاری کیا ہے؟  ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہماری تیاری یہ ہے کہ ہم نے اس وقت انٹرنیشنلی جتنے ہمارے دوست ہیں سب کو ، سارے چینل ہم نے آن کر دیے ہیں، اس کے علاوہ...
    اسلام آباد: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے  کہا کہ آج کا دن پورے ملک کے لیے ایک اہم معاملہ تھا جبکہ کینالز کے معاملے پر سندھ میں کافی اضطراب پایا جاتا تھا تاہم آج یہ مسئلہ ختم ہوگیا۔ مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کہ کینال کے معاملے پر سندھ کے عوام میں کافی اضطراب پایا جاتا تھا تاہم آج کے فیصلے پر سندھ کے عوام کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔  مراد علی شاہ نے وزیر اعظم شہباز شریف اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس اہم معاملے کی نزاکت کو سمجھا...
    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) اجلاس میں مسائل کو مفاہمت سے حل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔اسلام آباد میں سی سی آئی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہمارا موقف ہے کسی کو دوسرے کا حق نہیں کھانے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ مسائل کو مفاہمت سے حل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، صوبے کو اب این ایف سی ایوارڈ ملے گا، ہر صوبے کو پانی میں اس کا حصہ دیا جائے۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ سندھ کے عوام کےلیے خوشخبری ہے ارسا سے خط واپس لے لیا گیا، تمام صوبوں کو پانی کے حقوق دیے جانے کے...
    ایک انٹرویو میں چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ اندرونی چیلنجز سے توجہ ہٹانے کیلئے دوسروں پر الزام تراشی بھارت کیلئے آسان ہے، نئی دہلی کو اسلام آباد سے متعلق اپنے موقف پر نظرثانی کی ضرورت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت کیلئے اندرونی چیلنجز سے توجہ ہٹانے کیلئے پاکستان پر الزام تراشی آسان ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کو دیئے گئے انٹرویو میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ دیگر ممالک کی طرح پاکستان نے بھی پہلگام حملے کی مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کا شکار ملک ہیں اور ہم دہشتگردی کو بہت سنجیدگی سے لیتے ہیں، افسوسناک ہے کہ بھارت نے ایک بار...
    ریجنل صدر محمد حسن کی خیبر پختونخوا ریجن کے اسکاؤٹ کے خصوصی نشست ہوئی، جس میں اسکاؤٹنگ کے مختلف سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسکاؤٹ پاکستان کی جانب سے بھمبروٹ سیداں مری میں منعقدہ سالانہ مرکزی سفیران راہ قدس اسکاؤٹ کیمپوری کے موقع پر ریجنل صدر محمد حسن کی خیبر پختونخوا ریجن کے اسکاؤٹ کے خصوصی نشست ہوئی، جس میں اسکاؤٹنگ کے مختلف سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
    مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس: دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کا معاملہ مؤخر کردیا گیا وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کا منصوبہ مؤخر کردیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں متنازع کینالز منصوبہ: نواز شریف اور شہباز شریف کی پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت اجلاس کے بعد جاری اعلامیہ کے مطابق مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں غور و خوض کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ دریائے سندھ سے نئی نہروں کی تعمیر کے لیے 7 فروری 2024 کو ایکنک کی عارضی منظوری اور 17 جنوری 2024 کو جاری ارسا کا سرٹیفکیٹ واپس کردیا جائے۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ مشترکہ مفادات کونسل نے وفاقی حکومت کی...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )مشترکہ مفادات کونسل نے نئی نہروں کے حوالے سے بڑا فیصلہ کر لیا ۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ مشترکہ مفادات کونسل نے نئی نہریں بنانے کا فیصلہ مسترد کر دیا، سی سی آئی نے کینالز سے متعلق ایکنک کا 7 فروری کا فیصلہ مسترد کر دیا، وفاقی حکومت نے نہریں نکالنے کا منصوبہ واپس لے لیا۔  "جنگ " کے مطابق وزیر اعظم کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس ہوا، جس میں  نہروں کے معاملے پر مسودے پر حتمی مشاورت کی گئی اور نہروں کے معاملے پر حتمی مسودے کو پڑھا گیا۔ دریائے سندھ سے نئی نہریں نکالنے کا منصوبہ ختم کر دیا گیا، معاملہ دوبارہ ارسا کو بھجوایا جائے...
    سٹی42:  مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس کے بعد   خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ہم نے اپنے تین مطالبات آگے اجلاس کے ایجنڈے کے  لئے منظور کرا لئے ہیں۔   علی امین گنڈاپور نے بتایا کہ این ایف سی ایوارڈ کی نظر ثانی کے حوالے سے ایجنڈا سی سی آئی کے اگلے اجلاس میں شامل ہو گا۔ تمباکو کو بطور فصل منظور کرانے کا ایجنڈا بھی اگلے اجلاس میں شامل کیا جائے گا۔ دو روز کے لئے جنگ بندی کا اعلان ک علی امین نے کہا، یہ مطالبات ایجنڈے میں شامل ہونا خیبرپختونخوا کے عوام کی جیت ہے۔ علی امین نے انکشاف کیا کہ دریائے سندھ پر نہریں بنانے کا فیصلہ واپس لے لیا...
    اپوزیشن لیڈر جی بی اسمبلی نے کہا کہ ہم کسی بھی ظالم کے ساتھ کھڑے نہیں، ہر مظلوم کے حامی ہیں، چاہے وہ مظلوم کرم کے ہوں، کے پی کے ہوں، کوئٹہ کے ہوں یا گلگت بلتستان کے ہوں۔ عدل و انصاف کی بالادستی اور ظلم کے خلاف جدوجہد جاری رکھنی ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی و پارلیمانی لیڈر مجلس وحدت مسلمین جی بی محمد کاظم میثم نے اسلام آباد میں منعقدہ کرم پیس کانفرنس میں خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر سات ماہ سے کرم کے راستوں کی بندش کو سکیورٹی فیلیئر قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ فیڈریشن شہریوں کو جینے کا حق دے، آزادی اظہار رائے کا حق دے، شہریوں کو فری موومنٹ کا...
    اسلام آباد:وزیردفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں فیصلہ ہواہے کہ نہروں کا مسئلہ کسی اوروقت طے کیاجائے گا،مسئلہ جب بھی حل ہوگا100فیصداتفاق رائے سے ہوگا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہاکہ مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں فیصلہ ہواہے کہ نہروں کا مسئلہ کسی اوروقت طے کیاجائے گا،جن مطالبات پر احتجاج ہورہاتھاوہ سارے غیرمشروط طور پر مان لئے گئے ہیں،فیصلہ ہواہے کہ نہروں کے مسئلے پرصوبوں کے ساتھ اتفاق رائے پیداکیاجائے گا،نہروں کو مسئلہ جب بھی حل ہوگا100فیصداتفاق رائے سے ہوگا۔انہوں نے کہاکہ بھارت میں زیادہ ووٹ لینے کے لئے ڈرامے رچائے جاتے ہیں،مودی نے سیاسی مفادت کے لئے ڈرامہ رچایا، گجرات میں مسلمانوں کا قتل عام ہواتھامودی ابھی تک اس ذہنیت سے نہیں نکلے،خطے پر جنگ...
    اپوزیشن لیڈر جی بی اسمبلی نے کہا کہ ہم کسی بھی ظالم کے ساتھ کھڑے نہیں ہر مظلوم کے حامی ہیں، چاہے وہ مظلوم کرم کے ہوں، کے پی کے ہوں، کوئٹہ کے ہوں اور گلگت بلتستان کے ہوں۔ عدل و انصاف کی بالادستی اور ظلم کے خلاف جدوجہد جاری رکھنی ہو گی۔ اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی و پارلیمانی لیڈر مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان محمد کاظم میثم نے اسلام آباد میں منعقدہ کرم پیس کانفرنس میں خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر سات ماہ سے کرم کے راستوں کی بندش کو سکیورٹی فیلئر قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ فیڈریشن شہریوں کو جینے کا حق دیں، آزادی اظہار رائے کا حق دیں، شہریوں کو فری موومنٹ...
    بھارت ہٹ دھرمی پر قائم رہا تو پاکستان بھی شملہ سمیت تمام معاہدوں پر نظرثانی کر سکتا ہے، بلاول بھٹو WhatsAppFacebookTwitter 0 28 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کو شملہ معاہدہ معطل نہیں کرنا چاہئے، لیکن اگر بھارت ہٹ دھرمی دکھاتا ہے تو تمام دو طرفہ معاہدوں پر نظرثانی ہو سکتی ہے۔ بھارت دہشتگردی ختم کرنا چاہتا ہے تو واحد حل بات چیت ہے، نان اسٹیٹ ایکٹرز ملکوں کے لئے مسائل پیدا کر رہے ہیں، ہمیں نان سٹیٹ ایکٹرز کا کوئی مشترکہ بندوبست کرنا چاہئے، اگر بھارت پہلگام کی نیوٹرل انکوائری پرراضی نہیں ہوتا تو بے نقاب ہوجائے گا۔نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے...
    ویب ڈیسک : پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے رکن قومی اسمبلی نوید قمر اور دیگر رہنماؤں کی بلاول ہاؤس میں ملاقات ہوئی ۔ چیئرمین بلاول بھٹو  اور سید نوید قمر کی ملاقات میں متنازع کینالوں کے حوالے سے کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہ کرنے کے پی پی پی کے مؤقف کا اعادہ کیا گیا۔ چیئرمین بلاول بھٹو نے سید نوید قمر سے گفتگو میں کہا کہ متنازع کینالوں کے حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف کا مثبت فیصلہ قابل تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ مشترکہ مفادات کونسل عوام کی امیدوں کے عین مطابق فیصلہ کرے گی، اگر مشترکہ مفادات کونسل عوام کی امنگوں کی ترجمانی نہیں کرتی تو پی پی پی عوام کے ساتھ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 28 اپریل 2025ء) بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں گزشتہ منگل کو ہونے والے پہلگام حملے کے بعد سکیورٹی فورسز نے حملہ آوروں کی تلاش کے لیے بڑے پیمانے پر ایک سرچ آپریشن شروع کر دیا تھا لیکن ابھی تک کوئی بھی حملہ آور گرفتار نہیں ہو سکا۔ اس تناظر میں موصول ہونے والی تازہ رپورٹوں کے مطابق بھارتی سکیورٹی فورسز نے نو مشتبہ باغیوں کے گھروں کو دھماکوں سے اڑا دیا ہے۔ اسی طرح ایک سینئر پولیس افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ ابھی تک تقریباً 2000 افراد کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا جا چکا ہے۔ اس سینئر پولیس افسر کا مزید کہنا...
    ایک خاتون کو اپنے 16 ویں صدی کے گھر کی تزئین و آرائش کے دوران دیواروں میں انسانی ہڈیاں ملیں اور اس کے بعد مزید حیرت انگیز انکشافات بھی ہوئے۔ یہ بھی پڑھیں: برطانیہ کا قدیم شاہی قلعہ اور بھٹکتی ’بدروحیں‘ نیویارک پوسٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق برطانوی خاتون 28 سالہ ایمی بروک مین نے اپنے منگیتر 34 سالہ نورٹن جانسٹن کے ساتھ 3 بیڈ روم کی وہ پراپرٹی خریدی تھی اور دیواروں کی تزئین و آرائش خود ہی کر رہے تھے کہ انہیں ان میں سے انسانی ہڈیاں برآمد ہوگئیں۔ تزئین و آرئش کے لیے انہیں کمپنی نے 23 ہزار ڈالر کا معاوضہ بتایا تھا جس پر انہوں نے وہ کام خود ہی کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ ایمی...
    بھارت کے اپنے ہی وی لاگر نے بی جے پی کے اوچھے ہتھکنڈوں کو بے نقاب کر دیا۔ بھارت کے مشہور وی لاگر نیہا سنگھ راٹھور سمیت دیگر وی لاگرز بھی اپنی ہی حکومت اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے اوچھے ہتھکنڈوں کو بے نقاب کر رہے ہیں۔ جن میں بتایا گیا کہ کس طرح سے بی جے پی سیاسی فائدے کیلئے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے۔ وی لاگرز نے بتایا کہ گزشتہ برسوں کے دوران بھارت میں بی جے پی کے دور حکومت کے دوران ملک میں کئی بڑے دہشتگرد حملے ہو چکے ہیں۔ جن میں قندھار ہائی جیکنگ 1999، کارگل جنگ 1999، پارلیمنٹ حملہ 2001، گودھرا ٹرین واقعہ 2002۔ پٹھان کوٹ حملہ 2016، اڑی حملہ...
    لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی ہائی کمیشن لندن پر حملہ کرنے والے انتہا پسند کی شناخت ہوگئی، پاکستانی ہائی کمیشن پر حملہ کرنے والا انتہا پسند بھارتی نژاد نکلا۔ بھارت کی دوسرے ممالک میں ماورائے عدالت قتل عام کے بعد سفارتی دہشت گردی بھی بے نقاب ہوگئی، کنگسٹن و چیلسی کی میٹرو پولیٹن پولیس کے ترجمان نے حملہ آور بھارتی انتہا پسند کی شناخت ظاہر کر دی۔  ترجمان میٹرو پولیٹن پولیس گنگسٹن و چیلسی نے کہا کہ 41 سالہ انکیت لوو، پر اتوار، 27 اپریل کو مجرمانہ نقصان کا الزام عائد کیا گیا تھا۔انھوں نے کہا کہ بھارتی نژاد 41 سالہ انکیت لوو کی تاریخ پیدائش 07 اگست 1983 ہے۔انکیت لوو کو 28 اپریل کو ویسٹ منسٹر مجسٹریٹس کی عدالت میں...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 28 اپریل 2025ء) مقامی پولیس اہلکار عثمان خان نے اے ایف پی کو بتایا کہ مقامی قبائلی رہنما سیف الرحمان اپنے حجرے میں جرگہ کر رہے تھے کہ اچانک بم دھماکے نے تباہی مچا دی۔ انہوں نے کہا اس حملے میں کم ازکم سات افراد ہلاک جبکہ اکیس 21 زخمی ہوئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دھماکے کی نوعیت فی الحال واضح نہیں۔ ایک سینئر انتظامی اہلکار نے بھی اے ایف پی سے اس حملے اور جانی نقصان کی تصدیق کی اور بتایا کہ سیف الرحمان کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ جنوبی وزیرستان افغانستان سے ملحق سات قبائلی اضلاع میں سے ایک ہے، جو کئی برسوں تک شدت پسندوں کا گڑھ...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق نگران وزیر اعظم و سینیٹر انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کی فورسز انتہائی پروفیشنل ہیں، موجودہ آرمی چیف ایک ذمہ دار فیصلہ کرنے والے ہیں۔   سینیٹ اجلاس میں اظہارِ خیال  کرتے ہوئےسینیٹر انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کو آج تک یہ حق میسر نہیں کہ وہ اپنا فیصلہ خود کر سکیں،ہندوستان میں اقلیتوں کے پاس بنیادی حقوق نہیں ہیں، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنی چوبیس کروڑ عوام کے چیلنجز کو لیے ہوئے منزل کی جانب رواں دواں ہے۔  انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان کے ریاست کے ذمہداران لٹیروں کی طرح دھکیاں دے رہے ہوتے ہیں کہ ہمیں پاکستان میں جا کر فلاں کو مار دینا چاہئیے،یہ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 28 اپریل 2025ء) یمن میں حوثی باغیوں کے زیر انتظام المیسرہ ٹی وی کے مطابق ملک کے صعدہ نامی صوبے میں افریقی مہاجرین کے ایک حراستی مرکز پر امریکی فضائی حملے کے بعد 68 لاشیں برآمد کی جا چکی ہیں، جبکہ اس واقعے میں 47 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ صعدہ یمن میں حوثی باغیوں کے گڑھ سمجھے جانے والے علاقوں میں سے ایک ہے، جہاں اس سے قبل بھی امریکی حملے کیے گئے تھے۔ تاہم وہاں حراستی مرکز پر کیے جانے والے تازہ حملے پر، جس کی اطلاع المیسرہ ٹی وی کی جانب سے آج بروز پیر دی گئی، اب تک امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ نے کوئی بیان جاری نہیں کیا۔...
    کراچی: مختلف عوامل کے باعث ڈالر کی پیش قدمی جاری رہی، پیر کے روز زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر مزید مہنگا ہوگیا۔ ترسیلات زر میں اضافے، برآمدات میں مستحکم اضافے کی پیشگوئی اور عالمی مارکیٹ میں ایک ارب 40کروڑ ڈالر مالیت کے بانڈز کے اجراء جیسی مثبت اطلاعات کے باوجود زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں پیر کو بھی اتارچڑھاو کے بعد ڈالر کی پیشقدمی جاری رہی جس سے ڈالر کے انٹربینک ریٹ ایک بار پھر 281روپے سے تجاوز کرگئے۔  انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے دوران مثبت سینٹیمنٹس کے باعث ایک موقع پر ڈالر کی قدر 10پیسے کی کمی سے 280روپے 06پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی لیکن عالمی تحقیقی اداروں کی اگلے سال کے وسط...
    سینیٹرفیصل واوڈا نے حکومت سے آل پارٹیز کانفرنس بلانے کامطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف کے پاس جمہوری اور لیڈر ہونے کا موقع ہے ،حکومت پی ٹی آئی سمیت تمام جماعتوں کو آل پارٹیز کانفرنس میں بلائے،جب ملک کی بات ہو تو ہم سب کو یکجا ہوناچاہیے۔ سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں یکجا ہیں انہیں ایک جگہ بٹھائیں ،میں کسی کو یہ نہیں کہہ رہا کہ کسی کو معاف کر دیں ، میں یہ نہیں کہہ رہا کوئی کسی کا کیس بند کر دے۔ فیصل واوڈانے کہاکہ کسی نے9مئی کیا 10مئی کیا یہ ہمارے گھر کا معاملہ ہے،ہمارے گھر کا معاملہ ہے اس کو بعد میں دیکھ لیں گے ،جب...
    دفاع کا معاملہ آئین میں واضح ، وزیر اعلی ، گورنر پختونخوا کو افغانستان سے ڈیل کی اجازت نہیں دینگے ، خواجہ آصف WhatsAppFacebookTwitter 0 28 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ وزیراعلی اور گورنر خیبر پختونخوا کو افغانستان سے آزادانہ ڈیل کی اجازت نہیں دیں گے۔میڈیا سے گفتگو میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ دفاع اور خارجہ امور کا معاملہ آئین میں بہت واضح ہے، قانونی و آئینی طور پر افغانستان سے بات چیت کا معاملہ وفاق کا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر وہ چاہتے ہیں آزادانہ طور پر افغانستان سے ڈیل کریں تو وفاق اجازت نہیں دے گا، ایسے عمل کی نہ کوئی قانون اور نہ آئین...
    اسلام آباد /لندن: وائس چیئر مین اوورسیز پنجاب کمیشن بیرسٹر امجدملک نے کہاہے کہ بھارتی شہریوں کے پاکستانی ہائی کمیشن کے باہر مظاہرے میں اشتعال انگیز حرکتوںسے برطانیہ میں بھی نقص امن کا خطرہ ہے،ہم بحیثیت اوورسیز پاکستانی اپنے ملک کےساتھ کھڑے ہیں،کسی بھی قسم کے اشتعال ، کسی بھی قسم کی طاقت یا کسی بھی قسم کی اشتعال انگیزی کا بھرپور مقابلہ کرینگے۔ پہلگام واقعہ کے حوالے سے اپنے ویڈیو بیان میں بیرسٹر امجد ملک نے کہاکہ پاکستان خود بھی دہشت گردی کا شکار ہے ،بلوچستان میں ہونے والے واقعات اور افغان بارڈر پر ہونے والی دہشتگردی اس بات کی متقاضی ہے کہ دونوں ممالک دہشت گردی کا ملکر سامنا اور مقابلہ کریں ،دہشت گردی ایک مشترکہ دشمن ہے۔...
    فائل فوٹو۔ لاہور ہائیکورٹ میں وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی جعلی ویڈیو کے مقدمہ میں ملزم علی حسن کی ضمانت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے ضمانت پر سماعت کی۔ اس موقع پر عظمٰی بخاری کے وکیل نے کہا کہ ملزم نے فیک ویڈیو وائرل کی، ضمانت کامستحق نہیں، ایف آئی اے تفتیش میں ملزم گناہ گار ثابت ہوا۔ اس موقع پر ڈپٹی اٹارنی جنرل نے پی ٹی اے کی ٹیکنیکل رپورٹ عدالت میں پیش کر دی۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا ملزم نے ویڈیو پر تبصرہ کرکے اسے شیئر کیا جو قانون کی نظر میں جرم ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ مقدمے میں علی حسن طور کا ذکر ہے مگر جو ویڈیو اپ لوڈ...
    سٹی 42 : سینیٹر علی ظفر  نے کہا ہے کہ ہم ایک نیوکلیئر پاور ہیں، خود مختار قوم ہیں، ہمارے ہمت پہاڑوں جتنی مضبوط ہے۔   سینیٹر علی ظفر  نے اپنے بیان میں کہا کہ مودی اور اسکی انتہا پسند حکومت نے ٹریٹی ختم کرنے کا جو اعلان کیا یہ غیر قانونی ہے، بھارتی حکومت چاہتی ہے کہ ہمارا پانی بند کر دے اور ہمیں بھوکا، پیاسا مار دے، اس سے بڑی دہشت گردی کیا ہو سکتی ہے، یہ معائدہ کی معطلی کا اعلان نہیں یہ ہمارے مسقبل پر اعلان جنگ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بانی نے کہا تھا کہ ہندوستان اگر پاکستان پر کوئی حملہ کرے گا تو ہم جوابی حملہ کا سوچیں گے نہیں بلکہ کر کے دکھائیں...
    اسلام آباد ہائیکورٹ ،ڈی جی امیگریشن اور ڈائریکٹر نیب کو شوکاز نوٹس کا معاملہ ،جسٹس بابر ستار کے ایک اور آرڈر جاری کرنے پر قائمقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر برہم WhatsAppFacebookTwitter 0 28 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ اور ڈائریکٹر نیب کو عدالتی احکامات کی خلاف ورزی پر توہینِ عدالت کا شوکاز نوٹس، جسٹس بابر ستار کے آرڈر معطل ہونے کے باوجود ایک اور آرڈر جاری کرنے پر قائمقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر برہم ،قائمقام چیف جسٹس کی سربراہی میں ڈویژن بنچ کے جسٹس بابر ستار کا آج کا آرڈر بھی معطل کرنے کے ریمارکس ۔ قائمقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل بنچ نے انٹراکورٹ اپیل پر...
    کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2025ء)وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے 25% ٹیکس چھوٹ کی بحالی پر ملک بھر کے یونیورسٹی اساتذہ اور ریسرچرز کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے۔ یہ فیصلہ ملک کے مستقبل کی تشکیل میں ماہرین تعلیم کے تعاون کو تسلیم کرنے اور ان کی قدر کرنے کے حکومتی عزم کا ثبوت ہے۔(جاری ہے) وزارتِ تعلیم کی جانب سے اساتذہ اور ریسرچرز کیلئے انکم ٹیکس میں چھوٹ کی درخواست پر وزیراعظم کی منظوری خوش آئند ہے، وزیراعظم میاں شہباز شریف کی جانب سے اس منظوری کا اعلان کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے یونیورسٹی کے اساتذہ کو اہم مالی ریلیف ملے گا...
    خیبر پختونخوا حکومت نے ٹریفک پولیس کی تجویز پر پشاور میں بے ہنگم ٹریفک کو کنٹرول کرنے کے لیے رکشوں کے لیے اوقات کار مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے لیے رکشوں کو مخصوص رنگ دیے جائیں گے۔ ٹریفک پولیس کے مطابق صوبائی دارالحکومت پشاور میں ٹریفک کا مسئلہ سنگین ہو چکا ہے، اور گرمیوں میں ٹریفک کی روانی متاثر ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ پشاور میں ٹریفک جام اور رش کی سب سے بڑی وجہ رکشے ہیں، جو زیادہ تر بغیر پرمٹ کے چل رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں آسٹریلین کرکٹ پریزینٹر کو پاکستانی رکشے کی سواری بھا گئی اس منصوبے کے تحت رکشوں کو مخصوص رنگ دے کر ان کے لیے...
    وزیر خزانہ سینیٹر اورنگزیب نے کہا ہے کہ مہنگائی میں اضافے کی رفتار میں تاریخی کمی جو اب 0.7 فیصد کی سطح پر ہے اور 60 برس میں سب سے کم ہے، زرمبادلہ کے ذخائر دوگنا ہو گئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر خزانہ نے ہارورڈ یونیورسٹی میں منعقدہ ’’پاکستان کانفرنس 2025‘‘سے کلیدی خطاب میں کیا. اپنے خطاب میں وزیر خزانہ نے ’’فاصلوں میں کمی اور مستقبل کی تعمیر: پاکستان میں شمولیتی ترقی اور حکمرانی کا راستہ‘‘ کے موضوع پر روشنی ڈالی اور پاکستانی معیشت میں بہتری کے سفر کو اجاگر کیا۔ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان ایک اہم موڑ پر ہے، جہاں معیشت بحالی اور تبدیلی کی راہ پر گامزن ہو چکی ہے۔...
    سٹی 42 : سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی جانب سے جنوبی وزیرستان دھماکے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔  سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے جنوبی وزیرستان میں دہشتگردی کے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا، جس میں چھ قیمتی جانیں ضائع ہوئیں۔ سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا دہشتگردوں کی بزدلی کا مظہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ بے گناہ انسانوں پر حملہ کرنے والے دہشتگرد کسی رعایت کے مستحق نہیں۔  دو روز کے لئے جنگ بندی کا اعلان ک سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے شہداء کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے ایسے واقعات ہماری سکیورٹی...
    سٹی 42 : وزیرداخلہ محسن  نقوی نے وانا میں امن کمیٹی کے دفتر میں دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔  وزیرداخلہ نے دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کےضیاع پر گہرے دکھ  اور افسوس کا اظہار کیا۔ محسن نقوی نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا، اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی ۔   محسن نقوی نے کہا کہ معصوم لوگوں کی جانوں سے کھیلنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں، بزدلانہ کارروائیاں قوم کے پختہ عزم کو کمزور نہیں کر سکتیں۔  ڈالر کی قیمت میں اضافہ قبل ازیں جنوبی وزیرستان، وانا میں امن کمیٹی کے دفتر میں دھماکہ ہوا، اس دوران دفتر میں کمانڈر سیف الرحمان کی سربراہی...
    راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں 9 مئی جی ایچ کیو پر حملے کے کیس کی سماعت شیڈول تھی۔ عدالت نے کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 3 مئی تک ملتوی کر دی۔ یاد رہے کہ جی ایچ کیو حملے کا مقدمہ تھانہ آر اے بازار میں درج ہے، مقدمہ میں بانی سمیت پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت اور شیخ رشید احمد نامزد ملزم ہیں، مقدمہ میں مجموعی طور پر 118ملزمان ٹرائل کا سامنا کر رہے ہیں۔ Post Views: 1
    چولستان میں نہری مسئلہ خوش اسلوبی سے حل کرنے پر پاکستان بارکونسل نے وزیراعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری کو خراج تحسین کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس معاملے کو مشترکہ مفادات کی کونسل میں پیش کرنا قابل تعریف اقدام ہے۔ ’پاکستان بار کونسل وزیر اعظم شہباز شریف اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے نہر کے مسئلے کو سیاسی اتفاق رائے سے خوش اسلوبی سے حل کرنے میں سیاسی پختگی اور مدبرانہ صلاحیتوں کو سراہتی ہے۔‘ یہ بھی پڑھیں: پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین نے گلگت بلتستان وکلا برادری کے مطالبات کی حمایت کردی نہری مسئلہ پر جاری اعلامیے کے مطابق جمہوری اقدار، آئینی بالادستی اور مسائل کے پرامن حل کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے...
    اسلام آباد:اٹارنی جنرل پاکستان منصور عثمان اعوان نے کہا ہے کہ پہلے سندھ کنال کا معاملہ زیر بحث رہا، اب بھارت نے جو کچھ کیا اس پر سب کی توجہ ہے، بھارتی اقدام پر عاالمی عدالت انصاف آج روانگی تھی لیکن منسوخ کر دی۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت ہوئی، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ میں نے تین نکات پر دلائل دینے ہیں۔ اٹارنی جزل نے کہا کہ نو مئی کے واقعات پر وزرات دفاع کے وکیل خواجہ حارث...
    سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت کے دوران جسٹس جمال خان مندوخیل  نے اٹارنی جنرل سے مکالمہ کیا ہے کہ یہ پالیسی فیصلہ بھی کر لیں سول نظام ناکام ہو چکا سب کیسز فوجی عدالت بھیج دیں۔ سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت ہوئی، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ میں نے تین نکات پر دلائل دینے ہیں۔ اٹارنی جزل  نے کہا کہ نو مئی کے واقعات پر وزرات دفاع کے وکیل خواجہ حارث بھی دلائل دے...
    اسلام آباد :— وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے باہر بھارتی انتہا پسندوں کی غنڈہ گردی کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی ہائی کمیشن یا سفارتی عملے کو کسی قسم کا نقصان پہنچا تو اس کی تمام تر ذمہ داری بھارتی حکومت پر عائد ہوگی۔انجینئر امیر مقام نے کہا کہ سفارت خانے اور سفارتی عملے کی حفاظت بھارتی حکومت کی قانونی اور بین الاقوامی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ بھارت ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے پہلگام میں کیے گئے فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ نہیں چھپا سکتا۔وفاقی وزیر نے برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشن پر حملے کو بھارتی انتہا پسند سوچ کا شاخسانہ قرار دیتے...
    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ دفاع اور خارجہ امور کا معاملہ آئین میں بہت واضح ہے، قانونی و آئینی طور پر افغانستان سے بات چیت کا معاملہ وفاق کا ہے، وزیراعلیٰ اور گورنر خیبر پختونخوا کو افغانستان سے آزادانہ ڈیل کی اجازت نہیں دیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ اور گورنر خیبر پختونخوا کو افغانستان سے آزادانہ ڈیل کی اجازت نہیں دیں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ دفاع اور خارجہ امور کا معاملہ آئین میں بہت واضح ہے، قانونی و آئینی طور پر افغانستان سے بات چیت کا معاملہ وفاق کا ہے، وزیراعلیٰ اور گورنر خیبر پختونخوا کو افغانستان سے آزادانہ ڈیل...
    کراچی: ڈیفنس میں ہوٹل کے عملے سمیت درجنوں افراد کی جانب سے پولیس اہلکار اور شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔  مقدمہ درخشاں تھانے میں متاثرہ شہری شوکت حسین شاہ کی مدعیت میں ہنگامہ آرائی، توڑ پھوڑ، مغلظات بکنے اور تشدد کا نشانہ بنانے کی دفعات کے تحت درج کیا گیا جس میں ہوٹل کے مالک سمیت 10 سے زائد افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔ اتوار کی شب ڈیفنس فیز فائیو اسٹریٹ نمبر 8 میں ہوٹل کے عملے سمیت درجنوں افراد کی جانب سے پولیس اہلکار اور شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کا واقعہ پیش آیا تھا۔ پولیس نے مقدمے میں نامزد 7 ملزمان عبدالعزیز، سمیع اللہ، عرض محمد،...
    جے آئی یوتھ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے رہنماء مرتضیٰ کاکڑ نے کہا کہ 25 مئی کو بلوچستان کے نوجوانوں کا گرینڈ یوتھ جرگہ ہوگا۔ صوبہ بھر سے نوجوانوں کو بلا کر مشترکہ لائحہ عمل تیار کیا جائیگا۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری مرتضیٰ خان کاکڑ نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو متحرک کرکے حقوق کے حصول اور ظلم و جبر کے خلاف تحریک کو منظم و فعال بنائیں گے۔ 25 مئی کو بلوچستان کے نوجوانوں کا گرینڈ یوتھ جرگہ ہوگا۔ صوبہ بھر سے نوجوانوں کو بلا کر مشترکہ لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔ حقوق کے حصول کیلئے اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں...
    لاہور(اوصاف نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے لاہور اور راولپنڈی کے درمیان پاکستان کی پہلی ‘بلٹ ٹرین’ چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تیز رفتار بلٹ ٹرین لاہور اور راولپنڈی کا درمیانی فاصلہ سوا دو سے ڈھائی گھنٹے میں طے کرے گی۔پنجاب کی سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب اور وزیر ریلوے حنیف عباسی کی زیر صدارت اجلاس میں لاہور سے راولپنڈی تک تیز ترین ‘بلٹ ٹرین’ چلانے کے منصوبے پر غور کیا گیا منصوبے کی فیزیبلٹی اور ٹائم لائن کی تیاری کے لیے ورکنگ گروپ بھی بنا دیا گیا ہے۔دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب سے امریکی ادارے ’ورلڈ لبرٹی آرگنائزیشن‘ کے وفد نے ملاقات کی جس میں بلاک چین ٹیکنالوجی کے فروغ کے منصوبے پر غور کیا...
    —فائل فوٹو الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پیپلز پارٹی کا انٹرا پارٹی الیکشن تسلیم کر لیا، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔ الیکشن کمیشن نے پیپلز پارٹی کے انٹرا پارٹی الیکشن کا سرٹیفیکیٹ شائع کر دیا۔پیپلز پارٹی کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی نے 12 اپریل کو انٹرا پارٹی انتخابات کرائے، بلاول بھٹو زرداری پیپلز پارٹی کے بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہوئے۔ بلاول بھٹو زرداری انٹراپارٹی الیکشن میں ایک بار پھر پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین منتخبپارٹی آئین کے مطابق عہدیداران کو چار سال کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ ہمایوں خان پاکستان پیپلز پارٹی کے بلامقابلہ سیکریٹری جنرل منتخب ہوئے جبکہ ندیم افضل گوندل بلامقابلہ پیپلز پارٹی کے سیکریٹری اطلاعات منتخب ہوئے۔پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ آمنہ پراچہ...
    — فائل فوٹو راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت ملتوی کردی۔راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں 9 مئی جی ایچ کیو پر حملے کے کیس کی سماعت شیڈول تھی۔ عدالت نے اس کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 3 مئی تک ملتوی کر دی۔
    ترجمان بنوں پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق تھانہ بکاخیل پولیس نے بروقت کارروائی دہشت گرد جدید تھرمل کیمروں سے شناخت کی جس کے بعد دہشت گرد فرار ہوگئے۔ اسلام ٹائمز۔ بنوں میں پولیس نے 20 سے 25 دہشت گردوں کی تھانے پر حملے کی کوشش ناکام بنادی۔ ترجمان بنوں پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق تھانہ بکاخیل پولیس نے بروقت کارروائی دہشت گرد جدید تھرمل کیمروں سے شناخت کی جس کے بعد دہشت گرد فرار ہوگئے۔ ترجمان بنوں پولیس نے کہا کہ گذشته شب تھانہ بکاخیل کی حدود میں ایک بڑی دہشت گردی کی کوشش کو جدید اسلحہ اور پولیس کے بروقت ردعمل نے ناکام بنا دیا۔ تھرمل کیمروں کی مدد سے فتنہ الخوارج...
    اسلام آباد:مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) کا اجلاس 2 مئی کے بجائے آج شام کو ہوگا، سندھ میں نہروں کے معاملے پر احتجاج کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو کی ملاقات کے بعد آج نئی نہروں پر حتمی فیصلہ ہوجائے گا، سی سی آئی کے ہنگامی اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ شرکت کریں گے، اسلام آباد سے خصوصی طیارہ کراچی پہنچ گیا۔ سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے بتایا کہ وزیر عظم کی زیر صدارت سی سی آئی کا اجلاس آج شام اسلام آباد میں ہوگا، جس میں نئی نہروں کے معاملے...
    ججز تبادلہ کیس میں لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے بھی اپنا جواب سپریم کورٹ میں جمع کراتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ دستاویزات سے واضح ہوگیا کہ ججز کا تبادلہ آئین کے ساتھ فراڈ اور کالعدم قرار دینے کے قابل ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ججز تبادلہ کیس میں جسٹس نعیم اختر افغان نے اہم سوالات اٹھادیے لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے جمع کرائے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ تبادلے کے لیے ججوں کے نام سیکریٹری قانون کی سمری میں سامنے آئے جبکہ اس وقت کہا گیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے لیے اندرون سندھ سے کوئی جج موجود نہیں۔ Lahore High Court Bar by Asadullah on Scribd آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی...
    بنوں میں پولیس نے 20 سے 25 دہشت گردوں کی تھانے پر حملے کی کوشش ناکام بنادی۔ ترجمان بنوں پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق تھانہ بکاخیل پولیس نے بروقت کارروائی دہشت گرد جدید تھرمل کیمروں سے شناخت کی جس کے بعد دہشت گرد فرار ہوگئے۔ ترجمان بنوں پولیس نے کہا کہ گذشته شب تھانہ بکاخیل کی حدود میں ایک بڑی دہشت گردی کی کوشش کو جدید اسلحہ اور پولیس کے بروقت رد عمل نے ناکام بنا دیا۔ تھرمل کیمروں کی مدد سے فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 20 تا 25 دہشت گردوں کی مشکوک نقل و حرکت کو رات کے وقت بی مانیٹر کیا گیا۔  پولیس  نے فوری طور پر اس صورتحال کا ادراک کیا اور اعلیٰ حکمت عملی...
    یہ پالیسی فیصلہ بھی کر لیں کہ سول نظام ناکام ہوچکا ہے: جسٹس جمال مندوخیل WhatsAppFacebookTwitter 0 28 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد:سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت 5 مئی تک ملتوی کر دی گئی، جسٹس جمال خان مندوخیل نے اٹارنی جنرل سے مکالمے کے دوران کہا کہ یہ پالیسی فیصلہ بھی کر لیں کہ سول نظام ناکام ہو چکا، سب کیسز فوجی عدالت بھیج دیں۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے جسٹس امین الدین کان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ملٹری ٹرائل کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کی۔ دوران سماعت اٹارنی جنرل...
    ویب ڈیسک:وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ  سی سی آئی اجلاس میں آج کینالوں کے معاملے کا فیصلہ ہو جائے گا۔  ایک بیان میں شرجیل میمن نے کہا کہ حکومت سندھ کی گزارش پر وزیرِ اعظم نے سی سی آئی کا اجلاس آج ہی طلب کر لیا،انہوں نے کہا کہ اجلاس 2 مئی کو ہونا تھا، حکومت سندھ کی گزارش پر آج ہو رہا ہے، وزیرِ اعظم کی زیرِ صدارت سی سی آئی کا اجلاس آج شام اسلام آباد میں ہو گا۔ کوئٹہ: سی ٹی ڈی کی کارروائی،خودکش بمبار سمیت 2 دہشتگرد ہلاک  ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ سندھ کی طرف سے وزیرِ اعلی سندھ مراد علی شاہ  سی سی آئی اجلاس...
    متحدہ قومی مومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے سینیٹ انتخاب میں حصّہ لینے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق سینیٹ انتخاب میں حصّہ لینے کے لیے ڈاکٹر خالد مقبول نے نگہت مرزا کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا۔ذرائع نے بتایا کہ کچھ دیر بعد ایم کیو ایم پاکستان کی امیدوار نگہت مرزا اپنا پارٹی ٹکٹ آر او کو جمع کروائیں گی۔ سینیٹ الیکشن، PP کی امیدوار دستبردار کرانے کی درخواست، ایم کیو ایم نے وقت مانگ لیاکراچی پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد نے اتوار کو ایم... پیپلز پارٹی نے گزشتہ روز ایم کیو ایم پاکستان سے سینیٹ انتخاب سے دستبردار ہونے کی درخواست کی تھی۔سینیٹ انتخاب سے دستبردار ہونے کا آج آخری روز ہے جبکہ سینیٹ انتخاب 6 مئی کو...
    اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے پاکستان پیپلزپارٹی کے انٹراپارٹی انتخابات درست قرار دے دیئے۔ حکام کے مطابق الیکشن کمیشن نے پاکستان پیپلزپارٹی کے انٹراپارٹی انتخابات درست قرار دیتے ہوئے پی پی پی کو سرٹیفکیٹ جاری کر دیا۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری سمیت دیگر امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوئے۔ یاد رہے کہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین، سیکرٹری جنرل، سیکرٹری مالیات اور اطلاعات بلامقابلہ منتخب ہوئے تھے۔ Post Views: 1