سعودی حکومت نے حج آپریشن کے دوران سخت قوانین لاگو کر دیئے
اشاعت کی تاریخ: 29th, April 2025 GMT
شاہد سپرا : سعودی حکومت نے حج آپریشن کے دوران سخت قوانین لاگو کر دیئے، وزٹ ویزہ پر حج زون میں جانے اور قیام کی سہولت دینے والوں کو بیس ہزار ریال جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
سعودی وزارت داخلہ نے حج قوانین کی خلاف ورزیوں پر سخت سزائیں اور جرمانے عائد کرنے کا اعلان کر دیا ہے، سعودی حکومت کی جانب سے وزٹ ویزہ ہولڈر کو مخصوص حج زون میں داخلے کیلئے ٹرانسپورٹ یا مدد فراہم کرنے والے پر ایک لاکھ ریال تک جرمانہ عائد کیا جائے گا جبکہ غیر مجاز زائرین کو ہوٹل یا نجی گھروں میں رہائش فراہم کرنے پر ایک لاکھ ریال تک جرمانہ کیا جائے گا، دوسری جانب قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں، سہولت کاروں کو ڈی پورٹ اور دس سال تک سعودی عرب میں داخلے پر پابندی عائد کی جائے گی جبکہ زائرین کی غیر قانونی نقل و حمل کی صورت میں گاڑی ضبط کی جاسکتی ہے،جرمانہ یا سزا کے خلاف تیس روز کے اندر اپیل اور ساٹھ روز عدالت کے اندر درخواست دائر کی جاسکے گی،قوانین اور سزائوں کا اطلاق یکم ذی القعدہ سے چودہ ذو الحجہ تک ہوگا۔
پھلوں اور سبزیوں کی آج کی ریٹ لسٹ -منگل 29 اپریل، 2025
Ansa Awais Content Writer.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
اداکارہ نے معروف ہدایتکار ساجد خان پر جنسی ہراسانی کا الزام عائد کردیا
بھارتی ٹی وی اداکارہ نوینا بولے نے معروف ہدایتکار ساجد خان پر جنسی ہراسانی کا الزام عائد کردیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق مشہور ڈرامہ سیریل ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ میں ڈاکٹر مونی کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ نوینا بولے نے فلمساز ساجد خان پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ نوینا نے انکشاف کیا ہے کہ ساجد خان نے ایک ملاقات کے دوران ان سے نامناسب مطالبہ کیا کہ وہ اپنے کپڑے اتاریں اور صرف ٹو پیس میں بیٹھیں، تاکہ وہ ان کی ’کمفرٹ لیول‘ کا اندازہ لگا سکیں۔
ایک انٹرویو کے دوران نوینا نے بتایا کہ یہ واقعہ 2004 سے 2006 کے درمیان پیش آیا، جب وہ ’گلاڈریگس‘ مقابلے میں شریک ہوئی تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ساجد خان کی کال پر خوش ہوئیں، لیکن ملاقات ان کے دفتر کے بجائے ذاتی رہائش گاہ پر رکھی گئی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ خوش قسمتی سے کوئی ان کے انتظار میں باہر موجود تھا، جس سے انہیں کچھ حد تک اطمینان حاصل ہوا۔
View this post on InstagramA post shared by The Filmy Charcha (@filmycharchaofficial)
نوینا نے بتایا کہ ساجد خان نے کہا، ’تم نے اسٹیج پر بکنی پہنی تھی، تو یہاں بیٹھنے میں کیا مسئلہ ہے؟ نوینا نے انکار کرتے ہوئے کہا، ’اگر آپ کو واقعی بکنی میں دیکھنا ہے تو میں گھر جا کر پہن لیتی ہوں، لیکن یہاں بیٹھ کر ایسا ممکن نہیں۔‘ بعد ازاں وہ کسی طرح اس ملاقات سے نکلنے میں کامیاب ہوئیں۔
نوینا نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ساجد خان نے ایک سال بعد دوبارہ ان سے رابطہ کیا، جب وہ ’مسز انڈیا‘ مقابلے میں شریک تھیں۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ ساجد خان نے اس طرح دوبارہ ملاقات کی پیشکش کی، گویا وہ پچھلا واقعہ بھول چکے ہوں۔
یاد رہے کہ ہدایتکار ساجد خان اس سے قبل بھی #MeToo مہم کے دوران متعدد خواتین کی جانب سے الزامات کا سامنا کر چکے ہیں۔ 2018 میں اداکارہ سلونی چوپڑا، شرلین چوپڑا، آہانہ کمرا اور مندنا کریمی سمیت انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی تقریباً 9 خواتین نے ان پر جنسی ہراسانی کا الزام لگایا تھا۔