فالس فلیگ آپریشن کو بے نقاب کرنے پر بھارت میں اے بی این نیوز دکھانے پرپابندی عائد کردی
اشاعت کی تاریخ: 29th, April 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بھارتی مودی سرکار اے بی این نیوز کا سچ دکھائے جانے پر خوفزدہ ہوگئی ۔ بھارت کے فالس فلیگ آپریشن کو بے نقاب کرنے پر مودی سرکار سیخ پا ، بھارت میں اے بی این نیوز دکھانے پرپابندی عائد کردی ۔
ذرائع کے مطابق پابندی کی زدمیں آنے والے پلیٹ فارمز میں پاکستانی چینل اے بی این نیوز بھی شامل ہے ۔یاد رہے کہ مودی سرکار کا ایجنڈا بھارتی عوام کو سچ سے دور رکھ کر ہندوتوا کو فروغ دینا ہے، بھارتی حکومت نے بھارت کیخلاف سخت ترین بیانیہ بنانے پر اے بی این نیوز کو بھارت میں دکھانے پر پابندی عائد کردی۔
بھارتی وزارت داخلہ نے اس بات پر زور دیا کہ یہ یوٹیوب پلیٹ فارم بھارت اور اسکی فوج اور سکیورٹی ایجنسیوں کے خلاف سخت ترین پروپیگنڈا بیانیہ کو فروغ دیا گیا ہے ۔
یاد رہے کہ اس سے قبل 16 پاکستانی چینلز پر پابندی عائد کردی گئی تھی ۔ پابندی کی زد میں آنے والے پلیٹ فارمز میں ڈان نیوز، سماء ٹی وی، اے آر وائی نیوز، بول نیوز، جیو نیوز، جی این این اور دیگر شامل ہیں، پابندی سے بھارت بھر میں تقریباً 63 ملین صارفین متاثر ہوئے ہیں۔نشانہ بننے والوں میں معروف سابق کرکٹر شعیب اختر بھی شامل ہیں، جن کے ذاتی چینل کے 3.
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: پابندی عائد کردی اے بی این نیوز
پڑھیں:
پاکستانی اسکواش کھلاڑی مہوش علی پر چھ ماہ کی پابندی عائد
پشاور سے تعلق رکھنے والی علی سسٹرز کی سب سے بڑی بہن مہوش علی پر ایشین اسکواش فیڈریشن نے چھ ماہ کی پابندی عائد کر دی۔ نامناسب رویے کے خلاف پاکستان اسکواش فیڈریشن نے بھی تادیبی کاروائی کرے گی۔
بین الاقوامی مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی مہوش علی پر شکست کے بعد حریف کھلاڑی کے خلاف نازیبا اشارہ کرنے کی پاداش میں پابندی عائد کی گئی ہے۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ جنوبی کوریا میں منعقدہ 32ویں ایشین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے گرلز انڈر 17 ایونٹ کے راؤنڈ 16 میں سیڈ5 ہانگ کانگ کی چانگ وائی لی کے خلاف شکست کے بعد مہوش علی نے نامناسب رویہ اپنایا تھا۔
مہوش علی نے حریف کھلاڑی کی طرف نازیبا اشارہ کرتے ہوئے اس سے ہاتھ ملانے سے بھی انکار کر دیا تھا۔
دریں اثنا موقف جاننے کے لیےمتعدد مرتبہ رابطے اور پیغامات چھوڑنے کے باوجود مہوش علی کے والد و کوچ عارف علی نے جواب نہیں دیا۔
دوسری جانب ذرائع کے مطابق پاکستان اسکواش فیڈریشن نے بھی مہوش علی کے خلاف تادیبی کاروائی کا عندیہ دیا ہے۔