پانی مسئلے پر مطالبہ غیر مشروط مان لیا گیا، خواجہ آصف
اشاعت کی تاریخ: 28th, April 2025 GMT
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ مطالبہ غیر مشروط طور پر مان لیا گیا ہے، ہم نہیں چاہتے کہ پانی کے مسئلے پر قومی اختلاف پیدا ہو۔
جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کے دوران خواجہ آصف نے کہا کہ جس کےلیے احتجاج ہورہا تھا وہ مطالبہ غیرمشروط طور پر مان لیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نہروں کا معاملہ جب بھی ہوگا صوبوں کے اتفاق رائے سے حل ہوگا، ہم نہیں چاہتے کہ پانی کے مسئلے پر قومی اختلاف پیدا ہوا۔
وزیر دفاع نے مزید کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی جب سے آئی ہے الیکشن کے وقت ایسے ڈرامے رچائے جاتے ہیں۔ نریندر مودی کا طریقہ واردات ہے کہ نفرت کو ہوا دو اور پھر ووٹ حاصل کرو، بھارت کے لیے نریندر مودی نقصان دے ثابت ہوں گے۔
خواجہ آصف نے یہ بھی کہا کہ گجرات میں مسلمانوں کا قتل عام ہوا تھا، نریندر مودی اب تک اس ذہنیت سے نہیں نکلے، بھارت خود کو سب سے بڑی جمہوریت کہتا ہے اور تنقید برداشت نہیں کرسکتا۔
وزیر دفاع نے کہا کہ خطے کے جتنے ممالک ہیں، بھارت نے سب کے ساتھ ہاتھ کیا ہے، بھارت جو کر رہا ہے کہ یہ بھی دہشت گردی کی ایک واردات ہے، پہلے واردات کی اور پھر الزام سرحد پار پاکستان پر لگا دیا۔
انہوں نے کہا کہ اس خطے پر جنگ مسلط کی جارہی ہے، ہم بھرپور جواب دیں گے، ہماری بھرپور تیاری ہے، ملک کے ایک ایک انچ کا دفاع کریں گے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ بڑا گھٹیا دشمن ہے، اس سے ہر حرکت کی توقع رکھنی چاہیے، بھارت پر عالمی دباؤ بڑھ رہا ہے، امریکا اور برطانیہ بھارتی بیانیہ کی حمایت نہیں کررہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: خواجہ ا صف نے کہا کہ
پڑھیں:
ہمار ا فضائی دفاع ناقابل تسخیر ، کوئی میزائل یا ڈرون پار نہیں کر سکتا،بھارتی آرمی چیف
بھارتی آرمی چیف جنرل اوپیندر دویدی نے کہاہے کہ آپریشن سندور کے دوران کے گئے سرجیکل اسٹرائیکس پاکستان کے لئے واضح پیغام ہے کہ دہشت گردی کے حامیوں کو بخشا نہیں جائے گا۔
ایک تقریب سے خطاب میں جنرل اوپیندر دویدی کہاہے کہ دشمن کو سخت جواب دینا بھارت کا نیا معمول ہے، آپریشن سندور ، پاکستان کے لیے ایک پیغام کے علاوہ، پہلگام دہشت گردانہ حملے کا جواب بھی تھا، جو پورے ملک کے لیے ایک گہرا زخم تھا۔
انہوں نے کہاکہ ہم وطنوں کے اعتماد اور حکومت کی طرف سے دیے گئے فری ہینڈ کی وجہ سےبھارتی فوج نے پاکسان کو منہ توڑ جواب دیا۔
انہوں نے کہا کہ کوئی بھی طاقت جو بھارت کی یکجہتی، سالمیت اور خودمختاری کو چیلنج کرنے یا عوام کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرے گی اسے منہ توڑ جواب دیا جائے گا
جنرل دویدی نے دعویٰ کیا کہ آپریشن سندور کے دوران فوج نے بغیر کسی نقصان کے پاکستان میں دہشت گردی کے نوبڑے ٹھکانوں کو تباہ کر دیا۔
انہوں نے کہاکہبھارت نے آپریشن سندور کے دوران پاکستان میں دہشت گردی کے بنیادی ڈھانچے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنا کر فیصلہ کن فتح حاصل کی۔ انہوں نے کہا کہ فوج نے دہشت گردوں کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا
بھارتی آرمی چیف نے کہا کہ ہماری فوج کا فضائی دفاع ایک ناقابل تسخیر دیوار کی طرح کھڑا ہے جسے کوئی میزائل یا ڈرون پار نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج دنیا کی ایک اہم طاقت بننے کی طرف گامزن ہے۔
بھارتی آرمی چیف نے کہا کہ رودر بریگیڈ کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے، جس کے لئے میں نے کل منظوری دے دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسکے تحت ہمارے پاس انفنٹری، میکانائزڈ انفنٹری، آرمرڈ یونٹس، آرٹلری، اسپیشل فورسز اور بغیر پائلٹ کے فضائی یونٹس ایک جگہ پر ہوں گے تاکہ لاجسٹک اور جنگی مدد فراہم کی جاسکے،فوج نے ایک اسپیشل اسٹرائیک فورس، بھیرو لائٹ کمانڈو یونٹ تشکیل دی ، جو سرحد پر دشمن کو حیران کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار رہتی ہے۔
جنرل دویدی نے کہا کہ اب ہر انفنٹری بٹالین میں ڈرون پلاٹون ہے۔ آرٹلری میں شکتیبن رجمنٹ تشکیل دی گئی ہے جو ڈرون، کاونٹر ڈرون اور لوئٹر گولہ بارود سے لیس ہوگی۔ ہر رجمنٹ میں ان چیزوں سے لیس ایک جامع بیٹری ہوگی۔
بھارتی آرمی چیف نے دعویٰ کیاکہ آنے والے دنوں میں ہماری صلاحیت میں کئی گنا اضافہ ہو گا کیونکہ ہم فوج کے فضائی دفاعی نظام کو دیسی ساختہ میزائلوں سے لیس کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ برفانی چوٹیوں پر بہادر سپاہیوں کی قربانیوں کی وجہ سے ہی بھارتی قوم محفوظ ہے۔ ہم ان کی لگن اور عزم کو یاد کرتے ہیں اور ان بہادر ہیروز کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنی جانیں قربان کیں تاکہ ہم وقار کے ساتھ پرامن زندگی گزار سکیں۔
Post Views: 7