میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ دفاع اور خارجہ امور کا معاملہ آئین میں بہت واضح ہے، قانونی و آئینی طور پر افغانستان سے بات چیت کا معاملہ وفاق کا ہے، وزیراعلیٰ اور گورنر خیبر پختونخوا کو افغانستان سے آزادانہ ڈیل کی اجازت نہیں دیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ اور گورنر خیبر پختونخوا کو افغانستان سے آزادانہ ڈیل کی اجازت نہیں دیں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ دفاع اور خارجہ امور کا معاملہ آئین میں بہت واضح ہے، قانونی و آئینی طور پر افغانستان سے بات چیت کا معاملہ وفاق کا ہے، وزیراعلیٰ اور گورنر خیبر پختونخوا کو افغانستان سے آزادانہ ڈیل کی اجازت نہیں دیں گے۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا اگر وہ چاہتے ہیں آزادانہ طور پر افغانستان سے ڈیل کریں تو وفاق اجازت نہیں دے گا، ایسے عمل کی نہ کوئی قانون اور نہ آئین اجازت دے گا، کوئی اپنی رائے کو وفاق پر مسلط نہیں کر سکتا۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا  وزیراعلیٰ اور گورنر کے پی اگر کوئی رائے دینا چاہتے ہیں تو اجلاسوں میں آکر اپنی رائے اور موقف ضرور دیں، وفاقی حکومت کو آکر بتائیں کہ ان کے نزدیک اس مسئلے کا کیا حل ہو سکتا ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: پختونخوا کو افغانستان سے ڈیل کی اجازت نہیں کا معاملہ اور گورنر خواجہ آصف

پڑھیں:

بھارت کی جانب سے خطرہ ابھی بھی موجود ہے: وزیر دفاع خواجہ آصف

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ اصل دہشت گرد بھارتی وزیراعظم نریندر مودی ہے۔
نجی ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت کی طرف سے خطرہ ابھی بھی موجود ہے اور ہمیں ایسے دشمن کا سامنا ہے جس پر اعتبار نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے پیشکش کی ہے کہ دنیا کا کوئی بھی ملک پہلگام واقعے کی تحقیقات کرے۔
خواجہ آصف نے مزید کہنا تھا کہ امریکا اور کینیڈا نے مودی پر دہشت گردی کا الزام لگایا، جس کی اب تک مودی نے کوئی تردید نہیں کی۔
ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں جو کچھ ہو رہا ہے، اس میں بھارت براہ راست ملوث ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت نے پہلگام واقعے جیسا ڈرامہ ایسے ہی نہیں رچایا۔ وزیر دفاع نے کہا کہ اگر بھارت وزیراعظم شہباز شریف کی مذاکرات کی پیشکش قبول کرتا ہے تو یہ ایک اچھی پیش رفت ہو سکتی ہے، تاہم ابھی خطے میں کشیدگی کم نہیں ہوئی۔خواجہ آصف نے عندیہ دیا کہ اگر ضرورت پیش آئی تو پہلگام واقعے پر آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) بھی بلائی جا سکتی ہے۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • دفاع کا معاملہ آئین میں واضح ، وزیر اعلی ، گورنر پختونخوا کو افغانستان سے ڈیل کی اجازت نہیں دینگے ، خواجہ آصف
  • وزیراعلیٰ اور گورنر خیبر پختونخوا کو افغانستان سے آزادانہ ڈیل کی اجازت نہیں دیں گے: خواجہ آصف
  • وزیراعلیٰ اور گورنر پختونخوا کو افغانستان سے ڈیل کی اجازت نہیں دیں گے: وزیر دفاع
  • وزیراعلیٰ اور گورنر پختونخوا کو افغانستان سے ڈیل کی اجازت نہیں دیں گے: وزیر دفاع  
  • کراچی: گڈز ٹرانسپورٹرز نے آج احتجاج کا اعلان کر دیا
  • کراچی، گڈز ٹرانسپورٹرز کا آج احتجاج کا اعلان
  • بھارت کی جانب سے خطرہ ابھی بھی موجود ہے: وزیر دفاع خواجہ آصف
  • ہم کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار، بھارت کو منہ توڑ جواب دینگے: خواجہ آصف
  •  پہلگام واقعہ پر بھارتی پراپیگنڈے کا بھرپور جواب دیں گے: وزیر اعلیٰ سندھ