اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ اور گورنر خیبر پختونخوا کو افغانستان سے آزادانہ ڈیل کی اجازت نہیں دیں گے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ دفاع اور خارجہ امور کا معاملہ آئین میں بہت واضح ہے، قانونی و آئینی طور پر افغانستان سے بات چیت کا معاملہ وفاق کا ہے، وزیراعلیٰ اور گورنر خیبر پختونخوا کو افغانستان سے آزادانہ ڈیل کی اجازت نہیں دیں گے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا اگر وہ چاہتے ہیں آزادانہ طور پر افغانستان سے ڈیل کریں تو وفاق اجازت نہیں دے گا، ایسے عمل کی نہ کوئی قانون اور نہ آئین اجازت دے گا، کوئی اپنی رائے کو وفاق پر مسلط نہیں کر سکتا۔

ہانیہ عامر کو دلجیت دوسانجھ کی فلم سے نکال دیا گیا، بھارتی میڈیا کا دعویٰ

وفاقی وزیر کا کہنا تھا  وزیراعلیٰ اور گورنر کے پی اگر کوئی رائے دینا چاہتے ہیں تو اجلاسوں میں آکر اپنی رائے اور موقف ضرور دیں، وفاقی حکومت کو آکر بتائیں کہ ان کے نزدیک اس مسئلے کا کیا حل ہو سکتا ہے۔
 

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: افغانستان سے اجازت نہیں اور گورنر

پڑھیں:

اب ہمارا صبر جواب دے گیا، اب تحریک شروع ہوگئی، سڑکوں پر آئیں گئے:وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے وفاقی بجٹ کو بھونڈا کہہ دیا۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ اب ہمارا صبر جواب دے گیا، اب تحریک شروع ہوگئی، سڑکوں پر آئیں گئے. بھونڈا بجٹ پیش کیا گیا ہے۔علی امین گنڈا پور نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان ہمارا لیڈر ہے.کسی دوسرے کی بات سننے کی ضرورت نہیں .وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے عمران خان کے لیے امریکا میں احتجاج کرنے والوں کی حمایت کا بھی اعلان کردیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ایسا نہیں ہوسکتا ہمیں کوئی مارے اور ہم مار کھاتے پھریں، جو بھی بانی پی ٹی آئی کے لیے آواز اٹھا رہا ہے. اس کے ساتھ کھڑے ہیں. جہاں بھی احتجاج ہوا ہم ساتھ دیں گے. بانی پی ٹی آئی ڈٹے ہوئے ہیں اوروہ قوم کے لیے لڑرہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • گورنر کے پی کا بجٹ اجلاس بلانے کیلئے سمری پر دستخط سے انکار
  • خیبر پختونخوا میں بجٹ اجلاس کے معاملے پر حکومت اور گورنر آمنے سامنے آ گئے
  • خیبر پختونخوا میں بجٹ اجلاس کے معاملے پر حکومت اور گورنر آمنے سامنے
  • بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر بیرسٹر سیف وفاق پر برس پڑے
  • خیبر پختونخوا کا 2000 ارب کا بجٹ تیار، کوئی نیا ٹیکس نہیں
  • پختونخوا کا 2000 ارب کا بجٹ تیار؛ کوئی نیا ٹیکس نہیں، 600 سے زائد ترقیاتی اسکیموں کی تکمیل ہدف
  • خیبر پختونخوا اسمبلی میں سزاؤں سے متعلق ترمیمی بل 2025 کثرت رائے سے منظور
  • وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے وفاقی بجٹ کو بھونڈا کہہ دیا
  • اب ہمارا صبر جواب دے گیا، اب تحریک شروع ہوگئی، سڑکوں پر آئیں گئے:وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا
  • افغانستان کے ساتھ بار بار بدلتا ہوا تعلق چیلنج بنا ہوا ہے،شیری رحمن