الیکشن کمیشن نے پیپلز پارٹی کے انٹرا پارٹی الیکشن کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 29th, April 2025 GMT
الیکشن کمیشن نے پیپلز پارٹی کے انٹرا پارٹی الیکشن کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا WhatsAppFacebookTwitter 0 29 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)الیکشن کمیشن نے پیپلز پارٹی کے انٹرا پارٹی الیکشن کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں پیپلز پارٹی انٹرا پارٹی انتخابات کیس کی سماعت ہوئی۔پیپلز پارٹی کی جانب سے فاروق ایچ نائیک الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔فاروق نائیک نے پیپلز پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات کا سرٹیفیکیٹ الیکشن کمیشن میں جمع کروا دیا، بعدازاں الیکشن کمیشن نے پیپلز پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے پاکستان پیپلزپارٹی کے انٹراپارٹی انتخابات کو درست قرار دیتے ہوئے پیپلزپارٹی کو سرٹیفکیٹ جاری کر دیا تھا۔پیپلز پارٹی نے 12اپریل 2025 کو انٹرا پارٹی الیکشن کروائے تھے جن میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور جنرل سیکریٹری ہمایوں خان سمیت دیگر امیدوار بھی بلامقابلہ منتخب ہوئے تھے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرزیارت میں سکیورٹی فورسز کیساتھ جھڑپ ، بی ایل اے کے 7دہشتگرد ہلاک زیارت میں سکیورٹی فورسز کیساتھ جھڑپ ، بی ایل اے کے 7دہشتگرد ہلاک سعودی وزارت داخلہ کا حج قوانین کی خلاف ورزیوں پر سخت سزائوں اور جرمانوں کا اعلان شاہد آفریدی نے کاروباری دنیا میں قدم رکھتے ہوئے لالہ دربار کا افتتاح کر دیا پاکستان نے وفاقی وزارتوں پر بھارت کے سائبر حملے ناکام بنا دیئے آئی ایم ایف کا بورڈ اجلاس 9مئی کو طلب، پاکستان ایجنڈے میں شامل ڈی جی آئی ایس پی آر آج شام 6:30 بجے اہم پریس کانفرنس کریں گےCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: الیکشن کمیشن نے پیپلز پارٹی کے انٹرا پارٹی کیس کا فیصلہ محفوظ کر انٹرا پارٹی الیکشن پارٹی انتخابات
پڑھیں:
سندھ بار کونسل کا الیکشن؛ پیپلز پارٹی کے گڑھ میں صوبائی وزیر ہا گئے
سٹی42: سندھ بار کونسل کے الیکشن میں صوبائی وزیر ہار گئے۔ شہید بینظیر آباد کی بار نے صوبائی ھکومت کے اہم وزیر کو مسترد کر دیا۔
کسندھ بار کونسل کے الیکشن کے نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں۔ اب تک سامنے آنے والے نتائج میں سے دلچسپ نتیجہ شہید بینظر آباد (نوابشاہ) سے آیا ہے جہاں سندھ بار مین رکن کی نشست پر الیکشن لڑنے والےصوبائی وزیر ضیا الحسن لنجار ہار گئے۔
بھارتی نژاد دنیا کی معروف کمپنی کو اربوں کا چونا لگا کر فرار
سندھ بار کونسل کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق صوبائی وزیر داخلہ و قانون ضیاء الحسن لنجار کو شکست ہو گئی ہے۔
ضیاء الحسن لنجار شہید بینظیر آباد سے امیدوار تھے۔ ان کے مقابل پروگریسو ک گروپ کے امیدوار کے بی رند 198 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے۔
ضیا الھسن لنجار سندھ نیشنل لائیرز گروپ کے امیدوار تھے۔ آج ہونے والی پولنگ کے ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے کے بعد پتہ چلا کہ ضیاء لنجار کو صرف 148 ووٹ ملے۔ وہ پروگریسو گروپ کے امیدوار کے بی رند سے 50 ووٹوں کے بھاری فرق سے ہار گئے۔
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان فیصلہ کن ٹی ٹونٹی میچ آج ہوگا
Waseem Azmet