وفاقی وزرا کی ایوان سے غیرحاضری، ڈپٹی اسپیکر نے وزیراعظم اور وزیر پارلیمانی امور کو شکایت کردی
اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT
ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ نے وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری کو وفاقی وزرا کی ایوان سے غیرحاضری کی شکایت کردی۔
ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری کو خط لکھ کر وفاقی وزرا کے رویے کی شکایت کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں وفاقی وزرا اور وزرائے مملکت کی تنخواہوں میں غیرمعمولی اضافہ، کابینہ نے سمری کی منظوری دیدی
خط میں کہا گیا ہے کہ ایوان سے وقفہ سوالات کے دوران وزرا کی غیر حاضری کا تشویش ناک مسئلہ آپ کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں۔
انہوں نے خط میں 20 مارچ کو وزارت توانائی اور مواصلات کے وزرا اور پارلیمانی سیکرٹریز کے غائب رہنے کا حوالہ دیا۔
خط میں کہا گیا ہے کہ وفاقی وزرا اور پارلیمانی سیکرٹریز کا ایوان سے غائب رہنا پارلیمانی روایات کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
ڈپٹی اسپیکر نے لکھا کہ وزرا کی غیر حاضری سے اہم نوعیت کے عوامی مسائل پر بات نہ ہو سکی، وزرا کی غیر موجودگی کا معاملہ فوری حل طلب ہے۔
خط میں کہا گیا کہ قومی وسائل کے استعمال کے باوجود وزرا کی عدم دلچسپی سے ایوان کی کارروائی کا مقصد پورا نہیں ہو سکتا۔
یہ بھی پڑھیں وفاقی وزرا کا وزیراعلیٰ بلوچستان کے ہمراہ اجلاس، کیا فیصلے ہوئے؟
ڈپٹی اسپیکر سید غلام مصطفیٰ شاہ نے خط میں وزیراعظم شہباز شریف سے مسلئے کے فوری حل کا مطالبہ کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews ڈپٹی اسپیکر سید غلام مصطفیٰ شاہ شکایت کردی طارق فضل چوہدری غیرحاضری قومی اسمبلی وزیر پارلیمانی امور وفاقی وزرا وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ڈپٹی اسپیکر سید غلام مصطفی شاہ شکایت کردی طارق فضل چوہدری قومی اسمبلی وزیر پارلیمانی امور وفاقی وزرا وی نیوز وزیر پارلیمانی امور ڈپٹی اسپیکر وفاقی وزرا ایوان سے وزرا کی
پڑھیں:
قومی زبان اپنا کر ترقی کی جاسکتی ہے، احسن اقبال
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ انگریزی پڑھ کر نہیں قومی زبان اپنا کر ترقی کی جاسکتی ہے۔
اسلام آباد میں احسن اقبال کی زیرصدارت سول سروسز اصلاحات کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں وفاقی وزیر نے کہا کہ 1973ء کا قانون جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ معاشرے میں سول سروسز کے حوالے سے تشویش بڑھ رہی ہے، سول سروسز کو ایلیٹ کلاس کا ادارہ بنایا گیا ہے، عام شہری کےلیے دروازے بند ہیں۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ چینی اور ترک اپنی زبانوں پر فخر کرتے ہیں، ہمیں بھی قومی زبان کو اپنانا ہوگا۔
اُن کا کہنا تھا کہ اگر انگریزی کامیابی کی ضمانت ہوتی تو پاکستان آج دنیا کی تیسری بڑی طاقت ہوتا، انگریزی پڑھ کر نہیں، قومی زبان اپنا کر ترقی کی جا سکتی ہے۔