دی ہیگ:سکھوں کی بین الاقوامی تنظیم مار MAAR نے ننکانہ صاحب پر بھارتی ڈرون حملے کے خلاف عالمی فوجداری عدالت میں شکایت درج کراتے ہوئے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

سکھ تنظیم کی شکایت میں کہا گیا ہے کہ بھارت نے مقدس مقام ننکانہ صاحب کو نشانہ بنا کر بین الاقوامی انسانی قوانین کی سنگین خلاف ورزی کی ہے۔

تنظیم کا کہنا ہے کہ 7 اور 8 اپریل کی درمیانی شب بھارتی افواج نے ننکانہ صاحب پر ڈرون حملے کی کوشش کی، جسے پاکستانی افواج نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے پسپا کر دیا، یہ سکھ برادری کی مذہبی آزادی پر بھارت کا حملہ ہے۔

سکھ تنظیم نے عالمی برادری کو یاد دلایا کہ بھارت ماضی میں بھی 1971 میں کرتارپور صاحب پر بمباری کر چکا ہے جو کہ سکھ قوم کے لیے ناقابلِ فراموش سانحہ ہے، بھارت بار بار سکھوں کے مقدس مذہبی و ثقافتی مقامات کو نشانہ بنا کر عالمی قوانین کی دھجیاں اڑا رہا ہے۔

شکایت میں کہا گیا ہے کہ مذہبی عبادت گاہیں بین الاقوامی انسانی قوانین کے تحت تحفظ یافتہ ہیں اور کسی بھی سیاسی یا عسکری کشیدگی کے دوران ان کا تحفظ لازم ہے،عالمی فوجداری عدالت بھارت کے ان اقدامات کی مکمل تحقیقات کرے اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔

سکھ تنظیم نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ مذہبی رواداری اور اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے بھارت پر دباؤ ڈالے تاکہ ایسے حملوں کا سلسلہ روکا جا سکے۔

 

Post Views: 4.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ننکانہ صاحب سکھ تنظیم

پڑھیں:

کراچی: ٹریفک قوانین توڑنے والی 50 ہزار 467 موٹر سائیکلیں تحویل میں لے لی گئیں

—فائل فوٹو

کراچی میں ڈی آئی جی ٹریفک کراچی کی سربراہی میں ٹریفک قوانین توڑنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے جس میں ہزاروں موٹر سائیکلز، ہیوی اور لائٹ گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق کراچی میں خستہ حال، غیر رجسٹرڈ اور غیر قانونی طور پر سڑکوں پر چلنے والی گاڑیوں کے خلاف ٹریفک پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں۔

اس سلسلے میں شہر بھر میں بڑے پیمانے پر چیکنگ پوائنٹس قائم کر کے ہیوی اور لائٹ ٹرانسپورٹ وہیکلز، موٹر سائیکل سواروں اور غیر قانونی تبدیلیوں والی گاڑیوں کے خلاف سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے رواں سال بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کے 15ہزار چالان شہری اپنی اور دوسروں کی جانوں کا تحفظ یقینی بنائیں، ٹریفک پولیس

کریک ڈاؤن کے دوران 50 ہزار 467 موٹر سائیکلیں تحویل میں لی گئیں۔

فینسی نمبر پلیٹس، رنگین شیشے والی 4 ہزار 692 گاڑیوں کے چالان کیے گئے، جن ہیوی اور لائٹ گاڑیوں کی فٹنس معطل کی گئی ان کی تعداد 676 ہے۔

اس کے علاوہ 160 خستہ حال بوسیدہ گاڑیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان کے فٹنس سرٹیفکیٹ معطل کر دیے گئے۔

کمشنر کراچی کی جانب سے شہر کی مرکزی شاہراہوں پر غیر قانونی اضافی سیٹوں والے رکشوں کی آمد و رفت پر 15 اپریل سے 14 جون 2025ء تک پابندی نافذ کی گئی ہے۔

اس ضمن میں اضافی سیٹوں والے 15 ہزار 923 رکشوں کے چالان کیے گئے اور 142 ایف آئی آرز بھی درج کروائی گئیں۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: ٹریفک قوانین توڑنے والی 50 ہزار 467 موٹر سائیکلیں تحویل میں لے لی گئیں
  • ننکانہ صاحب پر بھارتی ڈرون حملہ ،سکھ برادری کا عالمی عدالت سے رجوع 
  • سکھوں کی عالمی عدالت میں دُہائی: بھارت کے خلاف کارروائی کا مطالبہ
  • بھارت کی جنگی جنونیت پر سکھ برادری کا عالمی عدالت سے رجوع
  • بھارت کی جنگی جنونیت پر سکھ برادری کا عالمی عدالت سے رجوع: ننکانہ صاحب پر ڈرون حملے کی مذمت
  • عالمی برادری تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے فوری مداخلت کرے، حریت کانفرنس
  •  ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پرچالان اب 20 ہزار روپے تک ہوگا
  • عالمی برادری کو بھارت کے جوہری اثاثوں کے بارے میں زیادہ فکرمند ہونا چاہیے، دفترخارجہ
  • گاڑی اور موٹر سائیکل مالکان ہوشیار! 5 نئے سخت ترین ٹریفک قوانین نافذ