سکھوں کی عالمی عدالت میں دُہائی: بھارت کے خلاف کارروائی کا مطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 24th, May 2025 GMT
سکھ تنظیم ایم اے اے آر موومنٹ نے عالمی عدالت میں بھارت کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر دیا۔
مودی سرکار کی جانب سے ننکانہ صاحب میں سکھوں کے مقدس مقام پر نشانہ بنانے پر سوئٹزرلینڈ کی سکھ تنظیم ایم اے اے آر موومنٹ نے ننکانہ صاحب پر بھارتی ڈرون حملے کےخلاف آئی سی سی میں شکایت درج کروا دی۔
ایم اے اے آر موومنٹ نے بھارتی فوج کے مبینہ ڈرون حملے پر عالمی فوجداری عدالت سے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
ایم اے اے آر موومنٹ نے کہا ہے کہ7 اور 8 مئی کی رات بھارت کا ننکانہ صاحب پر ڈرون حملہ پاکستانی افواج نے کامیابی سے پسپا کیا۔
سکھ تنظیم ایم اے اے آر موومنٹ کا کہنا ہے کہ بھارت نے 1971 میں کرتارپور صاحب پر بھی بم گرایا تھا، مذہبی مقامات پر حملے بین الاقوامی انسانی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔
ایم اے اے آر موومنٹ کے مطابق ننکانہ صاحب پر حملہ سکھ برادری کی مذہبی آزادی پر حملہ ہے۔ بھارت سکھوں کے مقدس مقامات کو نشانہ بنا کر عالمی قوانین کی دھجیاں اڑا رہا ہے۔
ایم اے اے آر موومنٹ کے مطابق مقدس مذہبی و ثقافتی مقامات کا ہر حال میں، خصوصاً سیاسی یا عسکری کشیدگی کے دوران تحفظ لازم ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایم اے اے آر موومنٹ ڈرون حملہ سکھ تنظیم عالمی عدالت مودی سرکار ننکانہ صاحب.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ڈرون حملہ سکھ تنظیم عالمی عدالت مودی سرکار ننکانہ صاحب ننکانہ صاحب سکھ تنظیم
پڑھیں:
خضدار حملہ: بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائی، 6 طالبعلم شہید
خضدار میں اسکول بس پر دہشتگرد حملے کے نتیجے میں شہید ہونے والے طلباء و طالبات کی تعداد 6 ہوگئی ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق زخمیوں میں شامل طالب علم حیدر اور طالبہ ملائکہ شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ شہداء میں 5 طالبات اور ایک طالب علم شامل ہیں۔
سیکیورٹی اداروں نے اس بزدلانہ حملے کو بھارت کی جانب سے بلوچستان میں پراکسی دہشت گردی کا شاخسانہ قرار دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ خضدار حملہ فتنہ الہندوستان اسپانسرڈ گروہ نے کیا، جو بھارت کے ایما پر پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
مزید پڑھیں: خضدار: اسکول بس پر دہشتگرد حملہ، اقوام متحدہ کی شدید مذمت
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت حالیہ ذلت آمیز شکستوں کے بعد بزدلانہ کارروائیوں پر اتر آیا ہے اور بلوچستان و خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے لیے اپنی پراکسی تنظیموں کو متحرک کر رہا ہے۔ ذرائع نے اس عزم کا اظہار کیا کہ معصوم بچوں کے خون کا حساب فتنہ الہندوستان اور اس کے بھارتی سرپرستوں سے ضرور لیا جائے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسکول بس بھارت حیدر خضدار دہشتگرد حملہ فتنہ الہندوستان