سکھ تنظیم کی ننکانہ صاحب پر بھارتی ڈرون حملے کے خلاف عالمی عدالت میں شکایت
اشاعت کی تاریخ: 24th, May 2025 GMT
سکھ تنظیم کی ننکانہ صاحب پر بھارتی ڈرون حملے کے خلاف عالمی عدالت میں شکایت WhatsAppFacebookTwitter 0 24 May, 2025 سب نیوز
دی ہیگ(آئی پی ایس)سکھوں کی بین الاقوامی تنظیم مار MAAR نے ننکانہ صاحب پر بھارتی ڈرون حملے کے خلاف عالمی فوجداری عدالت میں شکایت درج کراتے ہوئے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
سکھ تنظیم کی شکایت میں کہا گیا ہے کہ بھارت نے مقدس مقام ننکانہ صاحب کو نشانہ بنا کر بین الاقوامی انسانی قوانین کی سنگین خلاف ورزی کی ہے۔
تنظیم کا کہنا ہے کہ 7 اور 8 اپریل کی درمیانی شب بھارتی افواج نے ننکانہ صاحب پر ڈرون حملے کی کوشش کی، جسے پاکستانی افواج نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے پسپا کر دیا، یہ سکھ برادری کی مذہبی آزادی پر بھارت کا حملہ ہے۔
سکھ تنظیم نے عالمی برادری کو یاد دلایا کہ بھارت ماضی میں بھی 1971 میں کرتارپور صاحب پر بمباری کر چکا ہے جو کہ سکھ قوم کے لیے ناقابلِ فراموش سانحہ ہے، بھارت بار بار سکھوں کے مقدس مذہبی و ثقافتی مقامات کو نشانہ بنا کر عالمی قوانین کی دھجیاں اڑا رہا ہے۔
شکایت میں کہا گیا ہے کہ مذہبی عبادت گاہیں بین الاقوامی انسانی قوانین کے تحت تحفظ یافتہ ہیں اور کسی بھی سیاسی یا عسکری کشیدگی کے دوران ان کا تحفظ لازم ہے،عالمی فوجداری عدالت بھارت کے ان اقدامات کی مکمل تحقیقات کرے اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔
سکھ تنظیم نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ مذہبی رواداری اور اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے بھارت پر دباؤ ڈالے تاکہ ایسے حملوں کا سلسلہ روکا جا سکے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپچیس کروڑکی آبادی کا پانی روکنا اعلان جنگ تصور کیا جائے گا: رضوان سعید شیخ شام پر امریکی پابندیوں کا اختتام: 25 سال بعد ایک نئی شروعات کی امید بنگلہ دیش میں سیاسی بحران، محمد یونس کی عہدے سے مستعفی ہونے کی دھمکی امریکی صدر نے یورپی یونین پر 50فیصد ٹیرف کا عندیہ دیدیا مقبوضہ کشمیر کے عوام بھارتی جبر کا شکار ہیں: پاکستانی مندوب عاصم افتخار جارحیت پر دشمن کو دیا گیا جواب قیامت تک یاد رکھا جائے گا، وزیراعظم رواں مالی سال کے 10ماہ میں پاکستان کو کتنے ارب ڈالر بیرونی قرض ملا؟Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ننکانہ صاحب پر سکھ تنظیم ڈرون حملے کے خلاف
پڑھیں:
سعودی عرب کا عالمی اعزاز: 2031 سے ’انٹوسائی ‘کی صدارت سنبھالے گا
سعودی عرب نے بین الاقوامی سطح پر ایک اور اہم سنگِ میل عبور کرتے ہوئے عالمی تنظیم برائے اعلیٰ مالیاتی نگرانی و محاسبہ (انٹوسائی) کی صدارت حاصل کر لی ہے۔
یہ اعلان شرم الشیخ میں منعقدہ انٹوسائی کی 25ویں جنرل اسمبلی کے دوران کیا گیا، جس کی میزبانی مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی کی سرپرستی میں کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب میں عمرہ ویزا کے نئے ضوابط آئندہ ہفتے نافذ ہوں گے
اعلان کے مطابق سعودی عرب سال 2031 سے 3 سالہ مدت کے لیے تنظیم کی قیادت سنبھالے گا۔ اس موقع پر دنیا کے 195 ممالک کے نمائندے شرکت کریں گے۔
مملکت یہ منصب دیوانِ عام برائے محاسبہ (Saudi Audit Bureau) کے ذریعے سنبھالے گی۔
سعودی قیادت کو مبارکباد
دیوانِ عام برائے محاسبہ کے سربراہ ڈاکٹر حسام بن عبدالمحسن العنقری نے اس کامیابی پر خادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولیِ عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کو مبارکباد دی۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ کامیابی مملکت کی بڑھتی ہوئی عالمی ساکھ، شفافیت کے فروغ اور مالیاتی نظم و نسق میں قائدانہ کردار کی عکاس ہے۔
شفافیت اور حکمرانی کا عالمی سفر
ڈاکٹر العنقری نے کہا کہ یہ کامیابی حکومتِ سعودی عرب کے بھرپور تعاون اور دیوانِ عام کے ادارہ جاتی و تکنیکی استحکام کا نتیجہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں:علاج سے بڑھ کر احتیاط: سعودی عرب کا صحت مند معاشرہ تشکیل دینے کا نیا وژن
انہوں نے مزید کہا کہ 2031 میں ہم دنیا کو ریاض میں خوش آمدید کہیں گے، تاکہ شفافیت، احتساب اور موثر طرزِ حکمرانی کے عالمی مستقبل کی تشکیل میں اپنا کردار ادا کریں۔
عالمی اداروں میں سعودی قیادت
سعودی عرب اس سے قبل بھی عرب تنظیم برائے مالیاتی نگرانی (ARABOSAI) کی 2 مسلسل مدتوں کے لیے صدارت سنبھال چکا ہے، جبکہ 2027 سے آسیائی تنظیم (ASOSAI) کی قیادت بھی مملکت کے حصے میں آئے گی۔
انٹوسائی کا تعارف
انٹوسائی دنیا کی سب سے بڑی تنظیم ہے جو 195 سے زائد ممالک کے مالیاتی نگران اداروں پر مشتمل ہے۔ اس کا مقصد عالمی سطح پر شفافیت، اچھی حکمرانی اور عوامی اعتماد کو فروغ دینا ہے۔
یہ کامیابی نہ صرف سعودی عرب کے بڑھتے ہوئے عالمی کردار کی عکاسی کرتی ہے بلکہ ویژن 2030 کے اہداف کی سمت ایک اور مضبوط قدم بھی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں