اداکارہ حمیرا اصغر کیس؛و زیر اعظم پورٹل پربھیجی جانے والی شکایت جھوٹی نکلی
اشاعت کی تاریخ: 11th, July 2025 GMT
سٹی 42: کراچی میں ڈیفنس سے ماڈل اور اداکارہ حمیرا اصغر کیس پر وزیر اعظم پورٹل پر آئی جی سندھ کو بھیجی جانے والی شکایت جھوٹی نکلی
درخواست میں ڈاکٹر سیرم سجاد اور ان کی فیملی پر براہ راست قتل کا الزام لگایا گیا تھا ،سٹی 21 نے ڈاکٹر سیرم سجاد کے والد کا موقف سب سے پہلے نشر کیا ،ڈاکٹر سیرم سجاد کے والد نے سٹی 21 چینل کا شکریہ ادا کیا
پولیس حکام کے مطابق میر پور خاص سے حمیرا کے واقعہ قتل قرار دینے کی شکایت جھوٹی نکلی ،درخواست نے جعلی سم کا استعمال کرتے ہوئے درخواست جمع کرائی ، جس نمبر سے درخواست جمع کرائی گئی وہ جعل سازی سے جاری کیا گیا ،نمبر ایک عمر رسیدہ دیہاتی ہندو خاتون گومی کے نام پر ہے ، دیہاتی خاتون گومی رائمال اور اسکے اہل خانہ نمبر رجسٹرڈ ہونے سے لا علم ہیں ،متعلقہ شناختی کارڈ نمبر گومی کسی قسم کی شکایت سے سے بھی لاعلم ہے ، پولیس لگائے گئے الزامات پر مزید تفتیش جاری رکھے ہوئے ہے ،تاحال الزامات سے متعلق کوئی ایسا ثبوت نہ مل سکا ۔
حفیظ سنٹر لاہور میں فائر ریسکیو آپریشن ؛ سیکرٹری ایمرجنسی سروسز کا فائر فائٹرز کو خراج تحسین
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
بھارت پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث، افغانستان دہشتگردوں کو روکنے میں ناکام ہے: وزیرِ اعظم شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف---فائل فوٹووزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی میں بھارت کا کردار واضح ہے، 2018ء میں ملک سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ہو چکا تھا تاہم ایک منظم سازش کے تحت دہشت گردی دوبارہ واپس لائی گئی۔
بلوچستان نیشنل ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 90 ہزار پاکستانی جانوں کا نذرانہ پیش کر چکے ہیں جبکہ حال ہی میں مستونگ میں سیشن جج کا قتل بھی دہشت گردی کی سنگین مثال ہے، دہشت گردی کا مقابلہ پوری قوم نے مل کر کرنا ہے۔
انہوں نے افغانستان کی عبوری حکومت پر زور دیا کہ وہ اپنی سر زمین دہشت گردوں کے لیے استعمال نہ ہونے دے تاہم افسوس کے ساتھ کہا کہ افغان حکومت دہشت گردوں کو روکنے میں ناکام رہی ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ خطے میں امن کے قیام کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو دنیا قدر کی نگاہ سے دیکھ رہی ہے جبکہ پاکستان کی حالیہ کامیابیاں دشمن کو ہضم نہیں ہو رہیں۔
انہوں نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کی سفارتی کاوشوں کو بھی سراہا۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے جدید ٹیکنالوجی میں اہم کامیابیاں حاصل کیں، ڈرونز کی 60 فیصد سے زائد مقامی تیاری حاصل کر لی گئی ہے
وزیرِ اعظم کا کہنا ہے کہ بلوچستان رقبے کے لحاظ سے ملک کا سب سے بڑا جبکہ آبادی کے اعتبار سے سب سے چھوٹا صوبہ ہے اور بلوچستان کے عوام نے قیامِ پاکستان اور وفاق کے استحکام میں ہمیشہ اہم کردار ادا کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بتایا کہ کراچی سے چمن تک دو رویہ شاہراہ کی تعمیر پر کام جاری ہے۔
این ایف سی ایوارڈ کے حوالے سے وزیرِ اعظم نے کہا کہ پنجاب نے بلوچستان کے لیے بڑھ چڑھ کر حصہ ڈالا اور دیگر صوبوں نے بھی بھرپور تعاون کیا۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ماضی کی غلطیوں کا ازالہ کرتے ہوئے چاروں صوبوں کو ان کا جائز حق دیا جائے گا۔
ورکشاپ کے شرکاء کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے وزیرِ اعظم نے کہا کہ پاکستان کی ترقی چاروں صوبوں کی مشترکہ کاوشوں سے ممکن ہے اور اب ملک کو ترقی کی نئی راہ پر گامزن کرنے کا وقت آ گیا ہے۔