طالبہ کی 4 اساتذہ کیخلاف ہراسانی کی شکایت پر انکوائری رپورٹ مسترد
اشاعت کی تاریخ: 25th, October 2025 GMT
فوٹو: فائل
صوبائی محتسب نے پی ایچ ڈی طالبہ کی 4 اساتذہ کے خلاف ہراسانی کی شکایت پر انکوائری رپورٹ مسترد کردی۔
سندھ مدرسۃ الاسلام یونیورسٹی (ایس ایم آئی یو) کو 5 دن میں شفاف اور غیر جانبدار نئی کمیٹی تشکیل دینے کا حکم دے دیا اور کہا کہ فیصلے پر عمل نہ کرنے پر توہین عدالت کی کارروائی ہو گی۔
جسٹس (ر) شاہنواز طارق نے ریمارکس دیے کہ یونیورسٹی کی انکوائری کمیٹی نے 3 اساتذہ کے نام خارج کر کے ایک ملزم کے خلاف کارروائی کی، کمیٹی کو کسی ملزم کو کارروائی سے خارج کرنے کا اختیار نہیں ۔
قانون کے مطابق انکوائری کمیٹی میں ایک خاتون رکن کے ساتھ کم از کم 3 ارکان ہونے چاہئیں، نئی کمیٹی شکایت کنندہ طالبہ اورملزمان کےتحریری بیان ریکارڈ کرے گی۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
متنازع بیان کیس: ایمان مزاری و ہادی علی پر 29 اکتوبر کو فردِ جرم عائد ہو گی
ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ—فائل فوٹواسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف متنازع بیان کے کیس کی سماعت کی۔
عدالت نے ضمنی چالان کے خلاف ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے اعتراضات کو مسترد کر دیا۔
یہ بھی پڑھیے ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی اڈیالہ جیل سے رہاپراسکیوشن کی جانب سے دائر وائس میچنگ کے لیے متفرق درخواست بھی مسترد کر دی۔
ایمان مزاری اور ہادی علی پر 29 اکتوبرکو فردِ جرم عائد کی جائے گی۔