کراچی میں امریکی قونصلے خانے کی شکایت پر 2 افراد گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 11th, May 2025 GMT
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کو گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے، ملزمان کی نشاندہی پر مذکورہ ایجنٹوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل کراچی نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی دستاویزات پر ویزا حاصل کرنے میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق امریکی ویزا کے حصول کیلئے جعلی میڈیکل دستاویزات فراہم کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزمان کو امریکی قونصلیٹ کی شکایت پر گرفتار کیا گیا، جن کی شناخت محمد توصیف خان اور عمران نذیر سلہری کے نام سے ہوئی۔ ملزمان کو امریکی قونصلیٹ کے دفتر کے باہر سے گرفتار کیا گیا۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان نے طبی بنیادوں پر امریکی ویزے کے حصول کیلئے جعلی میڈیکل دستاویزات تیار کیں۔ ملزمان عقیل اور تبسم ضیاء نامی ایجنٹوں سے رابطے میں تھے۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق عقیل نامی ایجنٹ نے ملزم توصیف سے امریکی ویزے کے حصول کیلئے 10 لاکھ روپے میں معاملات طے کیے، جبکہ ملزم عمران نذیر نے تبسم ضیاء نامی ایجنٹ سے ویزا کے حصول کیلئے 25 لاکھ روپے میں معاملات طے کیے۔ جعلی دستاویزات کی بنیاد پر امریکی قونصلیٹ کو گمراہ کرنے کی کوشش کی گئی۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کو گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے، ملزمان کی نشاندہی پر مذکورہ ایجنٹوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ملزمان کو گرفتار کر کے حصول کیلئے کے مطابق
پڑھیں:
لاہور: باٹا پور میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان زخمی
لاہور:باٹا پور میں نا معلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان زخمی ہوگیا۔
ملزمان 22 سالہ یاسر سے 5 ہزار روپے نقدی چھین کر فرار ہوگئے، زخمی یاسر کو طبی امداد کے لیے فوری اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسکا علاج معالجہ جاری ہے۔
ملزمان کو سی سی ٹی وی کیمروں اور دیگر ذرائع کی مدد سے ٹریس کیا جا رہا ہے، متاثرہ نوجوان کے ماموں آفتاب انور کی مدعیت میں 2 نا معلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
دوسری جانب ڈولفن اسکواڈ نے ملت پارک میں موبائل چھیننے میں ملوث ملزم گرفتار کرلیا۔ ملزم رکشہ ڈرائیور سے موبائل چھین کر فرار ہوا تھا جسے رکشہ ڈرائیور نے شناخت کرلیا ہے۔
رکشہ ڈرائیور نے پیٹرولنگ پر مامور ڈولفن اسکواڈ کو واردات کے بارے میں آگاہ کیا تھا، ڈولفن فورس نے تعاقب کے بعد بینک کالونی سے ملزم کو گرفتار کیا، ملزم کے قبضہ سے چھینا گیا موبائل فون، موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی۔
گرفتار ملزم حمزہ کو قانونی کارروائی کیلئے تھانہ ملت پارک کے حوالے کردیا گیا۔