Express News:
2025-08-11@08:23:53 GMT

طالبان نے موسیقی بجانے پر 14 افراد کو گرفتار کرلیا

اشاعت کی تاریخ: 11th, May 2025 GMT

کابل: افغانستان کے شمالی صوبے تخار میں طالبان حکام نے رات کے وقت موسیقی بجانے اور گانے گانے کے الزام میں 14 افراد کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ افراد ایک رہائشی گھر میں جمع تھے جہاں وہ موسیقی بجا رہے تھے اور گانے گا رہے تھے، جس سے عوام کو پریشانی ہوئی۔

طالبان نے 2021 میں اقتدار سنبھالنے کے بعد سے ملک میں موسیقی پر سخت پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔ انہوں نے موسیقی کو "اخلاقی فساد" اور عوامی بے چینی کا سبب قرار دیتے ہوئے موسیقی کے آلات اور ساؤنڈ سسٹمز کو تلف کیا، موسیقی کے اسکول بند کر دیے اور تقاریب میں موسیقی بجانے پر پابندی عائد کی۔

پولیس کے مطابق زیرِ حراست افراد کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔

طالبان نے سابق موسیقاروں کو اسلامی نظموں اور بغیر ساز کے دینی کلام کی طرف راغب ہونے کی ترغیب دی ہے، کیونکہ ان کے سابقہ دورِ حکومت (1996–2001) کی طرح یہی موسیقی کی واحد جائز شکل ہے۔

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

ملیر میں پولیس اور ڈاکوؤں کا آمنے سامنے مقابلہ، ایک زخمی گرفتار، ساتھی فرار

کراچی:

شہر قائد میں ملیر، تھانہ سکھن کے علاقے مکئ شاہ کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان خوفناک فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

دو طرفہ گولیوں کی بارش کے دوران ایک ڈاکو آفسر ولد عبدالرشید زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا، جبکہ اس کا ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہوگیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے 30 بور کا پستول بمعہ ایمونیشن اور نقدی برآمد کرلی گئی ہے۔

گرفتار زخمی ملزم کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ اسلحہ فرانزک ٹیسٹ کے لیے روانہ کر دیا گیا ہے۔

 

تفتیشی حکام نے ملزم کے کرمنل ریکارڈ کی چھان بین شروع کر دی ہے اور فرار ہونے والے ساتھی کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ڈمپرز جلانے کے واقعے میں 14 سے 15 افراد گرفتار ہیں: ترجمان سندھ حکومت
  • کراچی میں آرام باغ پولیس کا ماوا آپریشن، لاہور سے آئے تاجر کو گرفتار کر لیا گیا
  • کراچی میں ایڈوکیٹ کو قتل کرنے والا ملزم چند گھنٹوں میں گرفتار
  • زیارت میں نامعلوم افراد نے اسسٹنٹ کمشنر کو بیٹے سمیت اغوا کرلیا
  • اسسٹنٹ کمشنر زیارت بیٹے سمیت اغوا؛ گاڑی نذر آتش
  •  شادی کا جھانسہ دے کر خاتون سے زیادتی اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والا شخص گرفتار
  • کراچی میں ڈمپر کی ٹکر سے بہن بھائی کے جاں بحق ہونے کا مقدمہ درج
  • لندن میں فلسطین کے حق میں مظاہرہ کرنے والوں پر پولیس کا کریک ڈاؤن، 466 افراد گرفتار
  • لندن میں ’فلسطین ایکشن‘ پر پابندی کے خلاف تاریخی احتجاج، 466 سے زائد افراد گرفتار
  • ملیر میں پولیس اور ڈاکوؤں کا آمنے سامنے مقابلہ، ایک زخمی گرفتار، ساتھی فرار