کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات، خاتون سمیت 4 افراد زخمی، ایک شخص کی لاش برآمد
اشاعت کی تاریخ: 11th, May 2025 GMT
کراچی:
شہر قائد میں رات گئے فائرنگ کے متعدد واقعات میں ایک خاتون سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے، جبکہ ایک شخص کی لاش بھی برآمد ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق، جمشید کوارٹرز تھانے کی حدود مارٹن کوارٹرز میں ایک گھر کے اندر نامعلوم سمت سے آنے والی گولی سے 23 سالہ نازیہ نامی خاتون زخمی ہوگئی۔
زخمی خاتون کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں اس کی حالت اب تک خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔
مزید پڑھیں: نیو کراچی میں پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان مبینہ مقابلہ، ایک زخمی حالت میں گرفتار، دوسرا فرار
اسی دوران پیر آباد کے علاقے اسلامیہ کالونی میں بھی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ضیاالرحمان زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق، زخمی شخص کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ہے اور ابتدائی تفتیش میں واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔
اورنگی ٹاون سیکٹر ون ڈی میں بھی فائرنگ کا ایک اور واقعہ پیش آیا، جہاں ایک شخص سعید نامی شخص زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ تھانہ اورنگی ٹاون کی حدود میں ایک گھر کے اندر پیش آیا۔ سعید کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: کراچی؛ ایسٹ زون میں دہشت گردوں کا دستی بم سے دوسرا حملہ، علاقے میں خوف و ہراس
شرافی گوٹھ کے علاقے میں 21 سالہ فیضان بھی نامعلوم سمت سے آنے والی گولی کا شکار ہوگیا۔ اسے جناح اسپتال منتقل کیا گیا ہے، جبکہ اس واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
دریں اثناء، کلاکوٹ تھانے کی حدود میں گھاس منڈی جمیلہ پمپ کے قریب سے ایک شخص کی کئی روز پرانی لاش برآمد ہوئی۔
پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی، تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق وہ نشے کا عادی معلوم ہوتا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اسپتال منتقل کے مطابق ایک شخص شخص کی
پڑھیں:
صوابی: فائرنگ سے میاں، بیوی اور بیٹا جاں بحق، بیٹی زخمی
—فائل فوٹوخیبر پختونخوا کے ضلع صوابی میں فائرنگ کے نتیجے میں میاں، بیوی اور بیٹا جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ صوابی کے علاقے مانیری بالا میں پیش آیا ہے، جس میں گولی لگنے سے بیٹی زخمی ہوئی ہے۔
صوابی میں جہانگیرہ روڈ پر واقع کالا پُل کے قریب رکشے پر فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
فائرنگ کرنے والے ملزمان واردات انجام دینے کے بعد باآسانی فرار ہو گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمی بچی کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
فوری طور پر فائرنگ کی وجہ سامنے نہیں آئی ہے، واقعے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔