نامعلوم سمت سے آنے والی گولیاں لگنے سے 2 افراد زخمی ہوگئے
اشاعت کی تاریخ: 11th, May 2025 GMT
شہر کے مختلف علاقوں میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولیاں لگنے سے 2 افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق کورنگی کے علاقے 4 نمبر موبائل مارکیٹ کے قریب فائرنگ سے 25 سالہ اکرام جبکہ ڈاکس کے علاقے مچھر کالونی میں گھر کے اندر فائرنگ سے 30 سالہ ظفر اقبال زخمی ہوگیا۔
زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے جناح و سول اسپتال لیجایا گیا جبکہ پولیس فائرنگ کے دونوں واقعات کو نامعلوم سمت سے آنے والی گولیاں لگنے کا بتا رہی ہیں جس کی مزید چھان بین کی جا رہی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ کے دوسرے روز بھی پاکستان کا جادو سر چڑھ کر بولا، قومی ٹیم نے بنگلادیش کو کسی بھی مرحلے پر سنبھلنے کا موقع نہ دیا اور مسلسل تین سیٹ جیت کر 0-3 سے شاندار فتح اپنے نام کر لی۔
پاکستان نے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے پہلا سیٹ 16-25 سے جیتا، دوسرے سیٹ میں بھی سبز ہلالی پرچم بلند رکھا اور 17-25 سے کامیابی سمیٹی۔
تیسرے سیٹ میں بنگلادیش نے بھرپور مزاحمت کی، مگر پاکستانی کھلاڑیوں نے اعتماد اور مہارت کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے 22-25 سے فتح حاصل کی اور میچ بغیر کوئی سیٹ گنوائے تین صفر سے اپنے نام کر لیا۔
قومی ٹیم کی یہ مسلسل دوسری فتح کاوا چیمپئن شپ میں پاکستان کے مضبوط عزائم کا واضح اعلان ہے جبکہ شاندار کارکردگی نے ٹائٹل کی دوڑ میں پاکستان کو مزید مضبوط امیدوار بنا دیا۔