افغان طالبان نے گانے اور آلات موسیقی بجانے کے الزام میں 14 افراد کو گرفتار کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 11th, May 2025 GMT
شمالی افغانستان میں طالبان حکام نے گانے اور آلات موسیقی بجانے کے الزام میں 14 افراد کو گرفتار کر لیا۔
نجی اخبار میں شائع خبر رساں ادارے اے ایف پی رپورٹ کے مطابق طالبان حکومت نے 2021 میں برسر اقتدار آنے کے بعد سے مسلسل ایسے قوانین اور ضوابط نافذ کیے ہیں جو اسلامی قانون کے بارے میں ان کے نقطہ نظر کی عکاسی کرتے ہیں۔
اس میں عوامی مقامات ، براہ راست پرفارمنس سے لے کر اجتماعات ، ریستورانوں، کاروں یا ریڈیو اور ٹی وی پر موسیقی بجانا شامل ہے۔
صوبائی پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ جمعرات کی رات شمالی صوبہ تخار کے دارالحکومت میں 14 افراد رات کے وقت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ایک رہائشی گھر میں جمع ہوئے جہاں وہ آلات موسیقی بجا رہے تھے اور گانے گا رہے تھے، جس سے عوام کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ موسیقی کو اخلاقی بدعنوانی اور عوام میں پریشانی کا سبب قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ حراست میں لیے گئے افراد سے تفتیش کی جا رہی ہے، طالبان حکام نے برسر اقتدار آنے کے بعد میوزک اسکولوں کو بند کر دیا اور موسیقی کے آلات اور ساؤنڈ سسٹم کو توڑ دیا یا جلا دیا۔
شادی ہالوں کو موسیقی بجانے کی اجازت نہیں ہے البتہ خواتین کے علیحدہ حصے میں خفیہ طور پر موسیقی بجانے کی اجازت ہے، کئی افغان موسیقار طالبان کے برسراقتدار آنے کے بعد خوف کے باعث یا روزگار کی تلاش میں دنیا کے پسماندہ ترین ممالک میں سے ایک افغانستان کو چھوڑنے پر مجبور ہوگئے۔
طالبان حکام اپنی صلاحیتوں کو اسلامی شاعری اور بغیر موسیقی کے ترانوں میں استعمال کرنے کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں، موسیقی کی یہ واحد شکل ہے جس کی 1996 سے 2001 کے دوران طالبان کے سابق دور میں اجازت تھی۔
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پاکستانی پائلٹ کو گرفتار کرنے کا جھوٹا دعویٰ کرنے والی بھارتی معروف صحافی کو حامد میر کا کرارا جواب
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت کو آپریشن سندور میں پاکستان کے ہاتھوں زبردست ناکامی برداشت نہیں ہو رہی اور اب ہتھیاروں کی لڑائی ہارنے کے بعد جھوٹ پھیلانا شروع کر دیاہے جس میں بھارت کے بڑے بڑے نامور صحافی بھی پیش پیش ہیں ۔لیکن پاکستانی صحافی بھی شاندار انداز میں جھوٹے بھارتی پراپیگنڈے کو بے نقاب کرنے میں کوئی کثر نہیں چھوڑ رہے ۔
تفصیلات کے مطابق بھارت کی معروف خاتون صحافی برکھا دت نے (سابقہ ٹویٹر) ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے جھوٹ بولا کہ ’ ایک پاکستانی پائلٹ کو بھارت نے حراست میں لیا ہے ، مزید تفصیلات آ رہی ہیں ‘ ۔ ان کے اس جھوٹ پر صرف ہنسا ہی جا سکتاہے ، بھارت اپنے جدید رافیل طیاروں کا ملبہ اٹھا کر ہوش و حواس کھو بیٹھا ہے اور مودی حکومت عوام میں اپنی بچی کچی عزت بنانے کیلئے جھوٹ پر جھوٹ بول رہی ہے ۔
ایرانی وزیر خارجہ کا پاکستانی ہم منصب اسحاق ڈار سے ٹیلیفونک رابطہ
سینئر صحافی حامد میر نے برکھا دت کو ٹویٹر پر آئینہ دکھاتے ہوئے مرزا غالب کا مشہور زمانہ شعر کا سہارا لیتے ہوئے اپنے انداز میں جواب دیا ، حامد میر نے کہا کہ ’’ دل کے خوش رکھنے کو غالب یہ خیال اچھا ہے ‘‘ ۔
گزشتہ روز بھارت کے جھوتے پراپیگنڈے کو بے نقاب کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان جب بھارت پر حملہ کرے گا تو اسے بتانے کیلئے بھارتی میڈیا کی ضرورت نہیں ہو گی بلکہ پوری دنیا بتائے گی کہ پاکستان نے حملہ کر دیاہے اور اس کی گونج بھی سنائی دے گی ۔
خطیب جمعہ کے خطبوں میں جذبہ جہاد کو فروغ دیں: مفتی تقی عثمانی
مزید :