راولپنڈی(نیوز ڈیسک) بانی پی ٹی آئی و سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے لیےروم کولر اڈیالہ جیل پہنچا دیئے گئے۔

جیل ذرائع نے بتایا ہے کہ عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے جیل میں گرمی کی شکایت کی تھی جس پر بشریٰ بی بی کے فوکل پرسن رائے سلمان کھرل نے عمران خان اور سابق خاتون اول کے لیے بڑے سائز کے ایئرکولر اڈیالہ جیل حکام کے حوالے کیے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ گرمی کے پیش نظر عمران خان اور بشریٰ بی بی کو پہلے بھی جیل کمپاؤنڈ میں روم کولر کی سہولت فراہم کی گئی تھی لیکن بانی پی ٹی آئی اور سابق خاتون اول کی جانب سے اس سہولت کو ناکافی قرار دیا گیا تھا۔

ذائع کا کہنا تھا کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کی شکایت پر ان کے اہلخانہ نے دو نئے بڑے سائز کے روم کولر اڈیالہ جیل بھجوائے ہیں جو سابق وزیراعظم اور سابق خاتول اول تک پہنچا دیے جائیں گے۔

علاوہ ازیں دونوں کے اہلخانہ نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے لیے پھل اور کچھ نئے کپڑے بھی بھجوائے ہیں جو ضروری پراسس کے بعد جیل کےاندر دونوں تک پہنچا دیے جائیں گے۔

یاد رہے کہ آج عمران خان اور ان کی اہلیہ سے اہلخانہ نے ملاقات کی، عمران خان سے ان کی بہنوں عظمیٰ خان اور نورین خان کی ملاقات 40 منٹ تک جاری رہی جس میں بانی کی صحت، زیر سماعت کیسز اور دیگر امور پر گفتگو ہوئی۔

اسلام آباد میں فیض آباد کے قریب ڈاکوؤں کی فائرنگ، ایک پولیس اہلکار جاں بحق

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: کولر اڈیالہ جیل عمران خان اور

پڑھیں:

توشہ خانہ 2 ٹرائل حتمی مرحلے میں داخل، سابق وزیر اعظم کےملٹری سیکرٹری، ڈپٹی سیکرٹری کا بیان قلمبند

بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کے خلاف توشہ خانہ 2 کیس کا اڈیالہ میں جیل میں جاری ٹرائل حتمی مرحلے میں داخل ہوگیا جب کہ سابق وزیر اعظم کے ملٹری سیکریٹری بریگیڈیر ریٹائرڈ محمد احمد اور ڈپٹی ملٹری سیکریٹری کرنل ریحان کا بیان قلمبند کرلیا گیا۔

بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی  کے وکلا نے دونوں گواہان کے بیانات پر جرح بھی مکمل کرلی، مقدمے میں مجموعی طور پر 18 گواہان کی شہادت قلمبند کرکے جرح بھی مکمل کرلی گئی۔

مقدمے کی سماعت کل 18 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی، استغاثہ کے گواہ نیب افسر محسن ہارون کو کل بیان ریکارڈ کرانے کے لیے طلب کرلیا گیا۔

سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو جیل سے کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا۔

سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنیں بھی کمرہ عدالت میں موجود تھیں۔

ملزمان کی جانب سے ارشد تبریز، قوسین فیصل مفتی، ظہیر چوہدری، عثمان گل عدالت میں پیش ہوئے، ایف آئی اے کی جانب سے اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر ذوالفقار عباس نقوی، عمیر مجید ملک عدالت میں پیش ہوئے۔

متعلقہ مضامین

  • توشہ خانہ 2 ٹرائل حتمی مرحلے میں داخل‘سابق وزیراعظم کے ملٹری و ڈپٹی سیکرٹری کا بیان قلمبند
  • عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت منسوخ
  • توشہ خانہ 2 ٹرائل حتمی مرحلےمیں داخل، سابق وزیراعظم کے ملٹری سیکریٹری، ڈپٹی سیکریٹری کا بیان قلمبند
  • توشہ خانہ 2 ٹرائل حتمی مرحلے میں داخل، سابق وزیر اعظم کےملٹری سیکرٹری، ڈپٹی سیکرٹری کا بیان قلمبند
  • ریفری اینڈی پائی کرافٹ پاکستان کے خلاف بھارت کا ہتھیار، سابق ٹیسٹ کرکٹر نے سب راز کھول دیئے
  • عمران خان کا ایف آئی اے کوایکس اکاؤنٹ کے ہینڈلر کا نام بتانے سے انکار
  • علی امین کی آج پھر عمران خان سے ملاقات کےلیے اڈیالہ جیل آمد متوقع، سیکیورٹی اسٹاف اڈیالہ پہنچ گیا
  • توشہ خانہ کیس: عمران اور بشریٰ بی بی کیخلاف گواہی کیلئے 2 فوجی افسران طلب
  • عمران خان اور بشریٰ بی بی کے لیے اقوام متحدہ میں اپیل دائر کر دی : زلفی بخاری
  • نواز شریف لندن روانہ، طبی معائنہ کرائینگے، اہم ملاقاتیں بھی شیڈول