اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے )سینٹ میں مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر اور خارجہ امور کی قائمہ کمیٹی کے سربراہ سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے عمران خان سے کسی کا کوئی رابطہ ہوا ہے نہ ہی کوئی بات چیت ہو رہی ہے۔ پی ٹی آئی بس خواب دیکھ رہی ہے۔ پی ٹی آئی کی کال پر کوئی باہر نہیں نکلے گا۔ پی ٹی آئی انتشار اور مذاکرات کے مداروں میں چکر کھا رہی ہے۔ میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے اس سوال کہ علیمہ خان نے کچھ لو اور کچھ دو کی بنیاد پر بات آگے بڑھانے کی پیشکش کی ہے، سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ حکومت تو شاید خان صاحب کو بہت کچھ دینے کی پوزیشن میں ہے، عمران خان کیا دے سکتے ہیں؟ وہ کچھ دینے کی پوزیشن میں ہے ہی نہیں۔مذاکرات کے سوال پر انہوں نے کہا کہ پہلے یہ طے کر لیں بات کرنی ہے؟ کس نے کرنی ہے؟ اور کس سے کرنی ہے؟ ان میں ابھی یہ فیصلہ بھی نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی تحریک عدم اعتماد لائے، ہمارے تو نہیں پی ٹی آئی کے مزید لوگ ضرور کم ہو جائیں گے  دریں اثنا سینیٹر عرفان صدیقی نے ایٹمی دھماکوں کے 27 سال پورے ہونے پر(یوم تکبیر) اپنے پیغام میں کہاہے یوم تکبیر صرف ایک دن کا نام نہیں  یہ 24کروڑ عوام کے جذبے ، عزم ، ارادے اورقومی دفاع کی ایک ایسی علامت ہے جو درخشاں ہیاور آنے والی نسلوں کو بھی دفاع وطن کا عزم عطا کرتا رہے گا ۔ 

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: عرفان صدیقی پی ٹی آئی نے کہا

پڑھیں:

پی ٹی آئی کے اندر گروپ بندی سے حکومت کو مشکلات کا سامنا ہے، جے یو آئی رہنما



پشاور:

جے یو آئی رہنماء اکرم خان درانی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے اندر گروپ بندی ہے جس کی وجہ سے حکومت کو مشکلات کا سامنا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران اکرم خان درانی کا کہنا تھا کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان فارمولا طے پا گیا تھا لیکن حکومت کے ناراض اراکین کی وجہ سے مشکل صورتحال پیدا ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ جرگے کی کوئی وقعت نہیں ہے، جب بڑوں کی بات نہیں مانی جاتی ہے تو یہ صورتحال پیدا ہوتی ہے۔

اکرم خان درانی نے کہا کہ اس وقت صوبے میں کوئی حکومت نظر نہیں آرہی ہے، جنوبی اضلاع میں چار بجے کے بعد پولیس باہر نہیں نکل سکتی اور حکومت کی جانب سے کوئی مذمتی بیان نہیں آتا۔

انہوں نے کہا کہ اس صوبے کے عوام نے انکو مانگا لیکن یہ مسلط ہوگئے، اگر یہ حلف نہ لیتے تو دوسرا کوئی راستہ نہیں بچا تھا۔ اراکین اسمبلی کے پاس بدلہ لینے کے لیے یہی موقع ہوتا ہے۔

جے یو آئی رہنما کا کہنا تھا کہ کل حکومت کی جانب سے اسمبلی اجلاس میں ایک ڈرامہ رچایا گیا اور آج پورا ملک ہمارے اسپیکر پر ہنس رہا ہے، اسپیکر نے آئین و قانون کو روند ڈالا۔

Tagsپاکستان

متعلقہ مضامین

  • مجھے فی الحال تحریک کا کوئی مومینٹم نظر نہیں آ رہا
  • معاشرتی سختیوں کی نظرایک اور دوہرا قتل!
  • یہ کون لوگ ہیں جو اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر ہمارے لیے سیلاب میں اترتے ہیں؟
  • 9 مئی کے ماسٹر مائنڈ نے قوم کے بچوں کو انتشار میں لگایا اور اپنے بچوں کو ملک سے باہر رکھا: شرجیل میمن
  • ’’تحریک انصاف میں علیمہ خانم سے بڑا کوئی غدار نہیں‘‘
  • کیا سیاست میں رواداری کی کوئی گنجائش نہیں؟
  • وزیر اعظم اور کابینہ کو توہین عدالت کے نوٹس
  • نشہ کرنیوالوں کی پنجاب میں اب کوئی جگہ نہیں ، عظمیٰ بخاری
  • پی ٹی آئی کے اندر گروپ بندی سے حکومت کو مشکلات کا سامنا ہے، جے یو آئی رہنما
  • تین سال کے جبر کے باوجود کوئی عمران خان کی مقبولیت کم نہیں کر سکا، فواد چودھری