اڈیالہ جیل میں گرمی کی شکایت پر بانی پی ٹی آئی اور اہلیہ کیلئے روم کولر پہنچا دیے گئے
اشاعت کی تاریخ: 27th, May 2025 GMT
اڈیالہ جیل میں گرمی کی شکایت پر بانی پی ٹی آئی اور اہلیہ کیلئے روم کولر پہنچا دیے گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 27 May, 2025 سب نیوز
راولپنڈی(سب نیوز)بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے لیے دو بڑے روم کولر اڈیالہ جیل پہنچادئیے گے، دونوں نے جیل میں شدید گرمی اور حبس کی شکایت کی تھی۔
جیل ذرائع نے بتایا کہ بشری بی بی کے فوکل پرسن رائے سلمان کھرل بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے لیے دو بڑے سائز کے روم کولر لے کر آئے ہیں، بانی اور بشری بی بی کے پاس پہلے بھی جیل کمپانڈ میں روم کولر کی سہولت موجود ہے، لیکن بانی اور بشری بی بی نے اس کو ناکافی قرار دیا تھا۔
جیل ذائع نے بتایا ہے کہ اس کے بعد فیملی ممبران نے دو برانڈ نیو بڑے سائز کے روم کولر بھجوائے ہیں جو بانی اور بشری بی بی تک پہنچا دیے جائیں گے، فیملی کی جانب سے پھل اور دونوں کے لیے نئے کپڑے بھی بھجوائے گئے ہیں جو ضروری پراسس کے بعد جیل کے اندر پہنچا دیے جائیں گے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرآئی ایم ایف کی پاکستان میں مہنگائی کی شرح سنگل ڈیجٹ میں رہنے کی پیش گوئی آئی ایم ایف کی پاکستان میں مہنگائی کی شرح سنگل ڈیجٹ میں رہنے کی پیش گوئی ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا ، پاکستان بھر میں عید الاضحی 7جون کو منائی جائے گی، رویت ہلال کمیٹی یومِ تکبیر قوم کا فخر، دفاع وطن کا دن ہے،چیف ایگزیکٹو آفیسر آئیسکو محمد نعیم جان یوم تکبیر تعطیل کے باعث بیچ نمبر5کے بلوں کی مقررہ تاریخ میں توسیع، ترجمان آئیسکو پاکستان کی مسجد اقصی پر اسرائیلی اشتعال انگیز اقدامات اور اسکول حملے کی شدید مذمت خیبرپختونخوا کا بجٹ 13جون کو پیش ہوگا، حجم دو ہزار ارب رہنے کا امکانCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی اور پہنچا دیے روم کولر
پڑھیں:
اڈیالہ جیل: بانی پی ٹی آئی کی بہنوں سے 40 منٹ کی ملاقات
—فائل فوٹوزراولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان سے ان کی بہنوں کی ملاقات ختم ہو گئی۔
بانیٔ پی ٹی آئی کی دونوں بہنیں ملاقات ختم ہونے کے بعد اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہو گئیں۔
ذرائع کے مطابق بانیٔ پی ٹی آئی کی جیل میں بہنوں سے ملاقات 40 منٹ تک جاری رہی۔
بہنوں سے ہوئی اس ملاقات میں بانیٔ پی ٹی آئی کی صحت، زیرِ سماعت اپیلوں اور دیگر امور پر بات چیت ہوئی۔
بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے میڈیا کے سامنے ہی بیرسٹر گوہر سے جواب مانگ لیا۔
ملاقات سے قبل میڈیا سے گفتگو میں بانی چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے میڈیا کے سامنے ہی بیرسٹر گوہر سے جواب مانگ لیا۔
علیمہ خان نے میڈیا کے سامنے بیرسٹرگوہر سے 5 جون کو بانیٔ پی ٹی آئی کی رہائی کے بیان پر جواب طلب کیا۔
علیمہ خان نے کہا کہ بیرسٹر گوہر نے ہی کہا تھا کہ بانیٔ پی ٹی آئی 5 جون کو رہا ہونے جا رہے ہیں۔
اس پر بیرسٹر گوہر نے جواب دیا کہ میرا مقصد تھا کہ 5 جون کو کیس لگ رہا ہے، جو بوگس ہونے کی وجہ سے ختم ہو جائے گا۔
اس موقع پر وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی کے ساتھ ہوں اور ہمیشہ رہوں گا۔