پاکستانی صحافی نے ڈونلڈ ٹرمپ کو قاسم سوری کی شکایت لگا دی
اشاعت کی تاریخ: 13th, June 2025 GMT
لاہور(ڈیلی پاکستان آ ن لائن)پاکستان کے معروف صحافی اور تجزیہ کار رضوان رضی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو قاسم سوری کی شکایت لگا دی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے عمران خان کی رہائی اور شہباز حکومت کیخلاف امریکا میں احتجاج کے حوالے سے تیاریاں کی جارہی ہیں، اس حوالے سے بیرون ملک مقیم پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سےسوشل میڈیا پر کارکنوں کو احتجاج میں شرکت کیلئے دعوت دی جارہی ہے اور سڑکوں پر وینز کے ذریعے مہم بھی چلائی جارہی ہے۔
اسی حوالے سے سوشل میڈیاپر صارف عبدالرحمان نے سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری سے سوال کیا کہ ایمبیسی کے سامنے احتجاج کا کیا فائدہ ہوگا؟
’’اسرائیلی جنگی طیاروں کے پاس یقیناًاضافی فیول ٹینک ہوں گے، اور یہ ایران کیلئے انتہائی پریشانی کی بات ہے کہ۔۔۔ ‘‘ چینی تجزیہ کار نے ایران کی سب سے بڑی کمزوری کی نشاندہی کر دی
توقاسم سوری نے جواب دیتے ہوئے کہاکہ امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کی فوجی پریڈاسی دن وائٹ ہاؤس کے قریب کانسٹی ٹیوشن ایونیو کے قریب ہورہی ہے وہ پورا علاقہ بند کردیا جائے گا۔
اس پر معروف صحافی اور تجزیہ کار رضوان رضی نے سوشل میڈیا پر قاسم سوری کی پوسٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کوٹیگ کرتے ہوئے کہا کہ مسٹر ٹرمپ یہ شخص آپ کی پریڈخراب کرنے کی منصوبہ بندی کررہا ہے، اس کی نقل و حرکت پر نظررکھیں۔
Dear @realDonaldTrump
This guy is planning to disturb your Parade.
کرشمہ کپور کے سابق شوہر سنجے کپوردل کادورہ پڑنے سے چل بسے
یادرہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر امریکا میں احتجاجی ریلی سے لاتعلقی کااعلان کر چکے ہیں ان کاکہناتھا کہ ہمارا ان سے کوئی تعلق نہیں ۔
مزید :ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
ٹرمپ کیخلاف وسطی لندن میں احتجاجی مظاہرہ، غزہ میں جنگ رُکوانے کا مطالبہ
فلسطینی پرچم اٹھائے مظاہرین نے ٹرمپ مخالف پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، مظاہرین ٹرمپ سے اسرائیل کو ہتھیار نہ دینے اور غزہ میں جنگ رُکوانے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سرکاری دورے پر برطانیہ میں موجود ہیں، امریکی صدر کی آمد کے خلاف وسطی لندن میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ فلسطینی پرچم اٹھائے مظاہرین نے ٹرمپ مخالف پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، مظاہرین ٹرمپ سے اسرائیل کو ہتھیار نہ دینے اور غزہ میں جنگ رُکوانے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ احتجاجی مظاہروں کے پیش نظر لندن میں پولیس کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور خاتون اول میلانیا ٹرمپ کی برطانیہ آمد پر پرنس ولیم اور شہزادی کیتھرین نے پرتپاک استقبال کیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق صدر ٹرمپ ہیلی کاپٹر کے ذریعے شاہی محل ونزر کاسل پہنچے، برطانوی شاہی خاندان اور امریکی مہمانوں کے درمیان خصوصی جلوس نکالا گیا، جس میں صدر ٹرمپ کے ساتھ کنگ چارلس سوار تھے، جبکہ کوئین کمیلا اور میلانیا ٹرمپ اسکاٹش اسٹیٹ کوچ میں موجود تھیں۔ شاہی محل پہنچنے پر شاہ چارلس سوم اور ملکہ کمیلا نے ٹرمپ اور میلانیا ٹرمپ کو خوش آمدید کہا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کل برطانوی وزیراعظم اسٹارمر سے ملاقات ہوگی۔