چھیڑخانی کی شکایت پر اوباش نوجوان نے خاتون کو قتل کردیا
اشاعت کی تاریخ: 27th, July 2025 GMT
سرگودھا میں اوباش نوجوان نے مبینہ طور پر چھیڑ خانی کی شکایت کرنے پر خاتون کو قتل کردیا۔پولیس کے مطابق کوٹ مومن میں 30 سالہ خاتون اپنی بیٹی کے ساتھ بازار گئی، جہاں ایک نوجوان نے اس سے بدتمیزی کی جس کے بعد گھر والوں سے واقعے کی شکایت کی گئی جس پر نوجوان نے خاتون کو گولی مار کر قتل کر دیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: نوجوان نے
پڑھیں:
اسلام آباد کی سڑکوں پر نوجوان کی ہوائی فائرنگ اور خطرناک ڈرائیونگ کی ویڈیو سامنے آ گئی
اسلام آباد:اسلام آباد کی سڑکوں پر اوباش نوجوان کی ہوائی فائرنگ اور خطرناک ڈرائیونگ نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو چیلنج کردیا۔
نامعلوم نوجوان نے سرعام ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر ڈال دی۔ ویڈیو میں نوجوان گاڑی کے سن روف میں کھڑے ہوکر پاؤں سے گاڑی چلاتا بھی نظر آتا ہے۔ نوجوان گاڑی کے سن روف میں کھڑے ہوکر ہوائی فائرنگ بھی کررہا ہے۔
https://cdn.jwplayer.com/players/kM32EPC0-jBGrqoj9.html
سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ ایسی ویڈیوز سوشل میڈیا پر آ نے سے شہریوں میں عدم تحفظ کا احساس پھیلتا ہے۔ لوگوں کا سرعام ہوائی فائرنگ کرنا پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔
دریں اثنا اسلام آباد کی سڑکوں پر ہوائی فائرنگ اور خطرناک ڈرائیونگ کرنے والے نوجوان کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ ملزم کو تھانہ لوہی بھیر پولیس نے گرفتار کیا۔ ملزم کا تعلق جھنگی سیداں سے ہے۔ پولیس کی تحویل میں ملزم نے معافی نامے کی ویڈیو بھی ریکارڈ کروادی ہے۔