‎ویب ڈیسک: وفاقی وزیر منصوبہ بندی,ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال سے چین کے سفیر جیانگ زائیڈونگ نےملاقات  کی،اس موقع پر دونوں ممالک کے اعلی سطحی وفود نے بھی شرکت کی۔
‎وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال سے چین کے سفیر جیانگ زائیڈونگ نےملاقات،‎وفاقی وزیر میری ٹائم افیئرز محمد جنید انوار چوہدری بھی ملاقات میں موجود تھے ،‎اس موقع پر دونوں ممالک کے اعلی سطحی وفود نے بھی شرکت کی۔
وفاقی وزیراحسن اقبال نے اس موقع پرکہاآئندہ ہونے والی جے سی سی میں اہم فیصلے متوقع ہیں جن سے دونوں ممالک کے مابین تعلقات مزید بہتر ہوں گے، ‎سی پیک کا پہلا مرحلہ کامیابی سے مکمل ہو چکا ہے،اب دوسرے مرحلے میں صنعتی تعاون، زراعت، آئی ٹی اور سماجی ترقی پر توجہ مرکوز ہے۔
وفاقی وزیراحسن اقبال نے مزیدکہاکہ ‎سی پیک کو وسطی ایشیا سے جوڑنا خطے میں اقتصادی استحکام کا ذریعہ ہو گا ،‎سی پیک منصوبوں کی سیکیورٹی کو بہتر بنانے کے لئے حکومت نے اقدامات اٹھائے ہیں،‎گوادر کی ترقی اور اقتصادی زونز کی تعمیر اہم ترجیح ہے،‎حکومت گوادر بندرگاہ کی صلاحیت سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لیے پرعزم ہے ۔

عمان میں موجود پاکستانیوں کیلئے اہم خبر آگئی

احسن اقبال نے کہاکہ ‎گوادر اور اس کے گردونواح میں معدنیات کے شعبے میں بے شمار مواقع موجود ہیں ، جدید انفراسٹرکچر کے قیام کے ذریعے معدنیات سے بھرپور استفادہ حاصل کیا جا سکتا ہے،‎چین کے ساتھ زراعت کے شعبے میں شراکت داری جاری ہے ،‎چین سے تربیت یافتہ ایگری گریجویٹس موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے میں مددگار ہوں گے ،‎پاکستان سپیس سینٹر کا قیام قومی اہمیت کا حامل ہے ، اس منصوبے کو جلد مکمل کرنے کے لئے چین کلیدی کردار ادا کرے گا۔
 چینی سفیر نے اس موقع پر کہاکہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون آنے والے برسوں میں مزید وسعت اختیار کرے گا۔

''اپنی چھت اپناگھرپروگرام''بلاسودقرضوں کی فراہمی کا حجم بڑھادیاگیا

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: دونوں ممالک کے احسن اقبال وفاقی وزیر

پڑھیں:

سابق نگراں وفاقی وزیر گوہر اعجاز نے معاشی بحالی کا روڈ میپ پیش کردیا

وقاص عظیم: چیئرمین ایکنامک پالیسی اینڈ بزنس ڈویلپمنٹ اور سابق نگراں وفاقی وزیر گوہر اعجاز نے معاشی بحالی کا روڈ میپ پیش کردیا۔

 سابق نگراں وفاقی وزیر گوہر اعجاز نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ معاشی ترقی نیا قرضہ لے کر یا پرانے قرضوں کی ری شیڈول سے ممکن نہیں۔

 گوہر اعجاز نے کہا کہ قرضوں پر ملک کو چلانے سے ترقی و خوشحالی نہیں آ سکتی، قرضے عارضی معاشی ریلیف فراہم کرتے ہیں قرضہ آئی سی یو میں داخل معیشت کو محض سہارا دے سکتا ہے  تاہم معاشی کامیابی کے لیے تجارت ، سرمایہ کاری اور صنعتوں کو چلانا اہم ہے۔

نادرا لاہور ریجن میں ’’میری شناخت، میرا تحفظ‘‘ کے موضوع پر خصوصی آگاہی ہفتہ شروع

 سابق نگراں وفاقی وزیرنے کہا کہ پاکستان کو دنیا کی پانچویں معیشت بنایا جا سکتا ہے ،پاکستان آبادی کے لحاظ سے پانچواں بڑا ملک ہے ۔

 گوہر اعجاز نے مزید کہا کہ معاشی کامیابی کیلئے ملک میں کاروبار دوست ماحول پیدا کیا جائے۔

  گوہر اعجاز نے تجویز دی کہ پائیدار معاشی ترقی کیلئے صنعتوں کو علاقائی ممالک کی نسبت یکساں مواقع فراہم کیے جائیں، معاشی خوشحالی کیلئے تجارت ، صنعت اور سرمایہ کاری کو پھلنے پھولنے کا موقع دیا جائے۔
 
 

سانحہ 9 مئی ، ٹرائل کی کارروائی 20 ستمبر تک ملتوی

متعلقہ مضامین

  • پاکستان، سعودی عرب اسٹریٹجک دفاعی معاہدہ خوش آئند ہے، احسن اقبال
  • راولپنڈی:وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار محمد رضا حیات سے ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ملاقات کررہے ہیں
  • وزیرصحت مصطفی کمال کی ترکیہ سفیر ڈاکٹر مہمت پاجا جی سے ملاقات ، ڈاکٹرز اور نرسز کی باہمی تعلیمی شراکت داری کے فروغ پر تبادلہ خیال
  • سابق نگراں وفاقی وزیر گوہر اعجاز نے معاشی بحالی کا روڈ میپ پیش کردیا
  • خلیفۃ الارض کی ذمہ داریاں ادا کرنے کےلئے ہمیں خود کو قرآن وسنت سے جوڑنا ہوگا،معرفت کا راستہ علم کےذریعے طے کیا جاسکتا ہے،وفاقی وزیر پروفیسر احسن اقبال
  • وزیر مواصلات عبدالعلیم خان سے قازقستان کے سفیرکی ملاقات
  • سیلاب سے نقصانات کا ابتدائی تخمینہ 10 روز میں مکمل ہوگا، احسن اقبال
  • کامیابی کا انحصار پالیسی استحکام، تسلسل اور قومی اجتماعی کاوشوں پر ہے،احسن اقبال
  • اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے پولینڈ کے سفیر ملاقات کررہے ہیں
  • پنجاب کی معیشت کو سیلاب سے 500 ارب روپے کا نقصان ہوا: احسن اقبال