مقروض باپ نے فیس بک لائیو پر بیٹی کی دوا کیلیے اپیل کے بعد خوکشی کرلی
اشاعت کی تاریخ: 11th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نئی دہلی: بھارت کی ریاست اتر پردیش میں ایک دل دہلادینے والے واقعہ پیش آیا ہے، بیتی کی دوا لینے کے لیے رقم نہ ہونے پر پریشان اور بے بس باپ نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ دل خراش واقعہ ریاست اترپردیش کے شہر لکھنؤ میں پیش آیا جہاں ایک قرض میں ڈوبے باپ نے سوشل میڈیا سائٹ فیس بک پر لائیو آکر ناظرین سے اپنی بیٹے کے لیے ’’انسولین‘‘ خریدنے کے لیے مدد مانگی
پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ شخص رئیل اسٹیٹ کا کام کرتا تھا اور کئی لوگوں کا مقروض تھا اور لوگوں کا قرض چکانے کے لیے رقم تو دور کی بات اس کے پاس اپنی بیٹی کی دوا لانے کے لیے بھی کچھ روپے نہ تھے۔
پولیس کے بقول متوفی کی بیٹی ذیابیطس (شوگر) کی مریضہ ہے اور مذکورہ شخص وڈیو میں مسلسل روتا رہا۔ اس نے کہا کہ وہ قرض کے بوجھ اور مالی ذمہ داریوں سے ٹوٹ چکا ہے۔
پولیس کے مطابق مذکورہ شخص کے اہل خانہ نے پولیس سے رابطہ کیا اور خدشہ ظاہر کیا کہ اس وڈیو بیان کے بعد وہ خودکشی کرسکتے ہیں۔
قبل اس کے پولیس وہاں پہنچ سکتی۔ مذکورہ شخص نے فیس بک پر مالی مدد کی اپیل کرنے کے فوری بعد دفتر میں سیکورٹی گارڈ کی پستول سے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ تاحال پولیس نے خودکشی کرنے والے شخص کا نام ظاہر نہیں کیا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: مذکورہ شخص کے لیے
پڑھیں:
لاہور؛ بیٹی پر فائرنگ کرکے والد نے خود بھی گولی مار لی
لاہور:کاہنہ کے علاقے میں باپ نے بیٹی پر فائرنگ کرکے خود کو بھی گولی مار لی۔
پولیس کے مطابق فرمان اور بیٹی ماریہ کو زخمی حالت میں جنرل اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں علاج جاری ہے۔
ملزم فرمان کی بیٹی کو سسرالیوں نے طلاق دے کر میکے بھجوایا تاہم لڑکی کا سابقہ شوہر اور سسرالی دوبارہ جھگڑا کرنے آئے، اس دوران ملزم کے ہاتھ اور بیٹی کی ٹانگ پر گولی لگی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔