شیخوپورہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیررانا تنویر حسین نے کہاکہ 9مئی قومی سانحہ ہے، تمام ملزمان کیفر کردار تک پہنچیں گے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق رانا تنویر حسین کا کہناتھا کہ سزایافتہ نااہل ارکان اسمبلی کی نشستوں پر ضمنی انتخابات ہوں گے،بانی پی ٹی آئی کی دوغلی پالیسی اور جھوٹ بے نقاب ہو چکے ہیں ،بانی پی ٹی آئی کا ایجنڈا پاکستان کو کمزور کرنا ہے،ان کاکہناتھا کہ خیبرپختونخوا حکومت کی تبدیلی زیرغور نہیں،وزیراعلیٰ کی اکثریت ختم ہو تو تبدیلی منتخب ارکان کاحق ہے۔

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

پڑھیں:

میچ ریفری کی تبدیلی: ایشیا کپ کھیلنے کا حتمی فیصلہ آج ہو گا: ترجمان پی سی بی

اسلام آباد؍ لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ کے حوالے سے ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا۔ ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ عامر میر نے کہا ہے کہ مشاورت جاری ہے اور آج  بدھ تک حتمی فیصلہ کر لیا جائے گا۔ فیصلہ پاکستان کے مفاد کو مدنظر رکھ کے کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کا مطالبہ تسلیم کر لیا گیا۔ میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو تبدیل کردیا گیا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ایشین کرکٹ کونسل کی تحقیقات مکمل ہوگئیں جس میں انکشاف ہوا ہے کہ بھارت سے تعلق رکھنے والے وینیو منیجر کے کہنے پر میچ ریفری نے قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کو بھارتی ٹیم کے کپتان سے ہاتھ ملانے سے منع کیا۔ ذرائع کے مطابق میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ نے عین ٹاس کے وقت سلمان علی آغا کو مائیک میوٹ کرکے بات سننے کا کہا۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ میچ ریفری نے قومی ٹیم کے کپتان کو کہا کہ ٹاس کے بعد سوریا کمار یادوو سے ہاتھ نہیں ملانا۔  ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ اگر پاکستان کا مطالبہ نہ مانا گیا تو قومی ٹیم ایشیا کپ سے دستبرداری کا فیصلہ کر سکتی ہے۔ دبئی میں پاکستانی ٹیم کی پریس کانفرنس اچانک منسوخ کر دی گئی۔  ذرائع کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ پاکستانی نیٹ بائولرز کے ساتھ کسی قسم کی تصاویر یا دوستانہ گفتگو سے اجتناب کریں۔ پی سی بی کے سامنے کچھ تجاویز رکھی گئی ہیں۔ متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ کا سب سے بڑا تنازعہ اب ٹرافی کے سٹیج تک پہنچنے کا خدشہ ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اگر بھارت 28 ستمبر کو شیڈول ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گیا تو اے سی سی کے صدر کی حیثیت سے محسن نقوی فاتح ٹیم کو ٹرافی پیش کریں گے مگر بھارتی ٹیم نے عندیہ دیا ہے کہ وہ سٹیج پر محسن نقوی کے ساتھ کھڑے نہیں ہوں گے۔ بھارتی میڈیا نے مزید دعوی کیا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے اپنے کھلاڑیوں کو آئندہ بھی پاکستان کے ساتھ ہاتھ نہ ملانے کی ہدایت دے دی ہے۔ اگر دونوں ٹیمیں سپر فور مرحلے میں دوبارہ آمنے سامنے آتی ہیں تو بھی بھارت مصافحہ سے انکار کرے گا۔

متعلقہ مضامین

  • جب پاکستان اور سعودیہ عرب دونوں اکٹھے ہو گئے تو یہ ایک ورلڈ سپرپاور تصور ہوں گے، رانا ثنا اللہ
  • پاکستانی سعودی دفاعی معاہدہ: کس کا کردار کیا؟
  • 9مئی مقدمات میں عمر ایوب اور شبلی فراز سمیت پی ٹی آئی کے14رہنماؤں کے اشتہار جاری
  • ‏جو کردار آج کی پیپلز پارٹی نے پنجاب کے سیلاب میں ادا کیا ہے وہ پنجاب یاد رکھے گا: عظمیٰ بخاری
  • نارویجین فٹبالر پاکستان فٹبال ٹیم کی نمائندگی کیلیے اہل قرار
  • اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین گنے کی فصل پر کیڑوںکے حملے کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کررہے ہیں
  • وزیر اعظم شہباز شریف اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے سرکاری دورے پر ریاض پہنچیں گے
  • مشاہد حسین سید کا پاکستان کو بھارت کے ساتھ نہ کھیلنے کا مشورہ
  • میچ ریفری کی تبدیلی: ایشیا کپ کھیلنے کا حتمی فیصلہ آج ہو گا: ترجمان پی سی بی
  • موسمیاتی تبدیلی کا مسئلہ دنیا بھر کو درپیش ہے، وزیر بلدیات سندھ