بھارتی بورڈ کی شکایت پر فرحان اور حارث آئی سی سی میں پیش، الزامات تسلیم کرنے سے انکار
اشاعت کی تاریخ: 26th, September 2025 GMT
بھارتی بورڈ کی شکایت پر فرحان اور حارث آئی سی سی میں پیش، الزامات تسلیم کرنے سے انکار WhatsAppFacebookTwitter 0 26 September, 2025 سب نیوز
دبئی (سب نیوز)قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز صاحبزادہ فرحان اور فاسٹ بولر حارث روف نے بھارت کی شکایت پر آئی سی سی میں جواب جمع کروا دیا۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی)کی جانب سے شکایت پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)نے صاحبزادہ فرحان اور فاسٹ بولر حارث روف کے خلاف سماعت کی۔سماعت آئی سی سی کے میچ ریفری رچی رچرڈسن نے کی جنہوں نے دونوں کھلاڑیوں سے کئی سوالات کیے۔
ذرائع کے مطابق صاحبزادہ فرحان نے غلطی تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ پٹھان لوگ ایسے ہی جشن مناتے ہیں، جشن کا مقصد بھارت کو کچھ ثابت کرنا نہیں تھا۔حارث روف نے سماعت کے دوران کہا کہ میں نے کوئی سیاسی اشارہ نہیں کیا۔میچ ریفری نے حارث روف سے پوچھا کہ چھ صفر کا کیا مطلب ہے جس پر انہوں نے الٹا میچ ریفری سے ہی پوچھ لیا کہ آپ بتادیں اس کا کیا مطلب ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں کھلاڑیوں کو تنبیہ یا میچ فیس کے معمولی جرمانے کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔دوسری جانب بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کی میچ کے بعد سیاسی گفتگو کرنے پر پی سی بی کی شکایت پر سماعت کل مکمل ہوگئی تھی جس پر فیصلہ آج متوقع ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربھارت کی مشکلات میں مزید اضافہ، امریکا کا ادویات پر 100فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان بھارت کی مشکلات میں مزید اضافہ، امریکا کا ادویات پر 100فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدہ قطر پر حملے کا ردعمل نہیں، وزیردفاع خواجہ آصف مکہ مکرمہ: ممبر الیکشن کمیشن بابر حسن بھروانہ کی معروف بزنس مین چوہدری محمد افضل جٹ سے ملاقات کوہستان مالیاتی اسکینڈل کے 4 ملزمان پلی بارگین کے تحت رقم واپس دینے پر تیار جامعہ کراچی نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری منسوخ کردی گورنر بلوچستان جعفر مندوخیل کی رہائش گاہ میں اہلکار کی فائرنگ، 5 افراد زخمیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کی شکایت پر فرحان اور
پڑھیں:
بھارتی شکایت پر پاکستانی کرکٹرز آج آئی سی سی کے سامنے پیش ہوں گے
بھارتی کرکٹ بورڈ کی شکایت کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) نے پاکستانی کھلاڑیوں کے خلاف ضابطہ اخلاق کی ممکنہ خلاف ورزی پر کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں میچ ریفری رچی رچرڈسن آج سہ پہر پاکستانی کرکٹرز حارث رؤف اور صاحبزادہ فرحان کے کیس کی باضابطہ سماعت کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کو ای میل کے ذریعے شکایت درج کراتے ہوئے الزام لگایا تھا کہ حالیہ پاک بھارت میچ کے دوران پاکستانی کھلاڑیوں نے تماشائیوں کی طرف اشتعال انگیز اشارے کیے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق شکایت میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ فاسٹ بولر حارث رؤف نے بھارتی شائقین کی جانب سے بار بار ’’کوہلی، کوہلی‘‘ کے نعرے لگانے پر جیٹ کریش کے اشارے کیے اور ہاتھ کے ذریعے ’0-6‘ کا نشان بنایا، جو بظاہر بھارتی ٹیم کی کارکردگی کا مذاق اڑانے کے مترادف سمجھا جا رہا ہے۔ اسی طرح پاکستانی بیٹر صاحبزادہ فرحان پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنی نصف سنچری مکمل ہونے پر ’’گن فائر‘‘ اسٹائل میں جشن منایا، جسے بھارتی بورڈ نے اشتعال انگیزی قرار دیتے ہوئے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کے تحت کھلاڑیوں کو میدان میں کسی بھی قسم کے اشتعال انگیز یا غیر شائستہ اشارے کرنے کی اجازت نہیں ہوتی۔ اگر میچ ریفری رچی رچرڈسن شکایت کو درست قرار دیتے ہیں تو دونوں کھلاڑیوں کو جرمانے، میچ فیس کی کٹوتی یا معطلی جیسی سزاؤں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ پاکستانی کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تاحال اس معاملے پر کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا، تاہم ذرائع کے مطابق بورڈ کھلاڑیوں کے مؤقف کو پیش کرنے کے لیے مکمل قانونی معاونت فراہم کرے گا۔ شائقین کی نظریں اب رچی رچرڈسن کی سماعت اور ممکنہ فیصلے پر مرکوز ہیں، جو پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ میدان میں جاری کشیدگی کو مزید بڑھا سکتا ہے۔