حفیظ الرحمن کی شکایت پر بلتستان اور دیامر کے دو بڑے منصوبے ختم ہو گئے، جمیل احمد
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کے سینئر نائب صدر و رکن اسمبلی جمیل احمد نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ بجٹ میں نئے ترقیاتی منصوبے شامل کرنے کیلئے آخری حد تک کوشش کرتے رہے لیکن مسلم لیگ نون اور پیپلزپارٹی کے کچھ لوگوں نے مل کر وزیر اعلیٰ کو بجٹ میں نئی سکیمیں شامل نہ کرنے پر مجبور کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کے سینئر نائب صدر و رکن اسمبلی جمیل احمد نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ بجٹ میں نئے ترقیاتی منصوبے شامل کرنے کیلئے آخری حد تک کوشش کرتے رہے لیکن مسلم لیگ نون اور پیپلزپارٹی کے کچھ لوگوں نے مل کر وزیر اعلیٰ کو بجٹ میں نئی سکیمیں شامل نہ کرنے پر مجبور کیا۔ انہوں نے بدھ کے روز بجٹ پر بحث میں لیتے ہوئے کہا کہ بجٹ میں نئے منصوبے شامل نہ کرنے کا فیصلہ حکومت نے کیا ہے اس میں پیپلزپارٹی بھی شامل ہے، میں اپنی جماعت کا دفاع نہیں کروں گا، نون لیگ کے وزیر قانون غلام محمد اور وزیر خزانہ انجینئر محمد اسماعیل نے وفاق کی کمیٹی کیلئے سہولت کاری کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ تقریر میں کہا گیا کہ وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کوئی نیا منصوبہ شامل نہ کرنے کی ہدایت کی ہے، آج تک ایسا کبھی نہیں ہوا ہے کہ وفاقی حکومت اس طرح کی ہدایات جاری کرے، کیا دیگر صوبوں کیلئے بھی اس طرح کی ہدایات جاری ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نون لیگ کی کمیٹی بنی تھی جس کے ممبر خواجہ سعد رفیق اور برجیس طاہر تھے، وہ نہ حکومت کا حصہ ہیں نہ پارلیمنٹ کا حصہ ہیں، اس کمیٹی کے کہنے پر بجٹ میں نئے ترقیاتی منصوبے نہیں رکھے گئے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت شہر میں سردیوں میں بیس بیس گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہوتی ہے مگر بجٹ میں گلگت شہر کیلئے کوئی نیا منصوبہ نہیں رکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعلیٰ حفیظ الرحمن کی تحریری شکایت پر احسن اقبال کی کمیٹی کی سفارش پر بلتستان اور دیامر سے پی ایس ڈی پی کے دو بڑے منصوبے ختم کیے گئے ہیں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی
پڑھیں:
گندم درآمد کرنے کے معاملے پر حکومت اور اتحادی آمنے سامنے
اسلام آباد /لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2025ء)گندم درآمد کرنے کے معاملے پر حکومت اور اتحادی آمنے سامنے آگئے، پیپلز پارٹی نے گندم کی مجوزہ درآمد پر شدید تحفظات کا اظہار کردیا۔ذرائع کے مطابق گزشتہ روز خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان پیپلزپارٹی ہر سطح پر کسانوں کا ساتھ دے گی۔(جاری ہے)
اجلاس میں گندم کی مجوزہ درآمد پر حکومت کو آڑیہاتھوں لینے کا فیصلہ کیا گیا۔فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان پیپلزپارٹی ہر سطح پر کسانوں کا ساتھ دے گی، گندم درآمد کرنے پر حکومت کی شدید مخالفت کی جائے گی۔پیپلز پارٹی ذرائع کے مطابق حکومت گندم امپورٹ کرکے بیرون ملک کسانوں کو فائدہ پہنچانا چاہتی ہے جبکہ وفاقی اور پنجاب حکومت نے اپنے کسانوں کو بے یارومددگار چھوڑ دیا ہے۔