علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے خزاں سمسٹر کے داخلہ شیڈول کا اعلان کردیا
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2025ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے خزاں 2025سمسٹر کے داخلوں کا شیڈول جاری کر دیا ہے جن میں میٹرک سے پی ایچ ڈی تک پروگرامز اور سرٹیفکیٹ کورسز شامل ہیں۔ ریجنل ڈائریکٹوریٹ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی فیصل آباد کے ترجمان نے کہا کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے خزاں 2025 سمسٹر کے داخلوں کا شیڈول جاری کر دیا ہے جن میں میٹرک سے پی ایچ ڈی تک پروگرامز اور سرٹیفکیٹ کورسز شامل ہیں۔
(جاری ہے)
انہوں نے بتایا کہ یکم جولائی 2025 سے جاری ہونے والے سمسٹر میں ایسوسی ایٹ ڈگری لیول کے مختلف پروگرامز پہلی بار پیش کئے جارہے ہیں جن میں کیمسٹری،انوائر منٹل سائنسز،سٹیٹسٹکس،میتھی میٹکس،فزکس،ہیومن نیوٹریشن،ماس کمیونیکیشن،بزنس ایڈمنسٹریشن،اردو،پاکستان سٹڈیز، انگلش، جینڈر اینڈ وومن سٹڈیز،لائبریری اینڈ انفارمیشن سائنسز،سوشیالوجی،اکنامکس اور ہسٹری شامل ہیں۔انہوں نے بتایا کہ یونیورسٹی کی جانب سے طلبااور طالبات کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے تمام پروگرامز کی تفصیلات،پراسپیکٹس اور داخلہ فارم یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.aiou.edu.pk پر یکم جولائی 2025 سے دستیاب ہونگے جبکہ مزید معلومات کیلئے ریجنل آ فس فیصل آباد سے بھی رابطہ کیا جاسکتا ہے۔
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
اوپن اے آئی نے جی پی ٹی 5 پیش کردیا، سب سے جدید اے آئی ماڈل مفت دستیاب
اوپن اے آئی نے اپنے مصنوعی ذہانت کے نئے اور سب سے جدید ورژن چیٹ جی پی ٹی 5 کے اجرا کا اعلان کیا ہے، جو تمام صارفین کے لیے مفت دستیاب ہوگا۔
کمپنی کے مطابق، اس پروگرام کو 5,000 گھنٹے کے سخت جانچ عمل سے گزارا گیا ہے، یہ پچھلے ماڈل جی پی ٹی 4 کے مقابلے میں زیادہ ذہین، تیز اور کارآمد ہے، خاص طور پر تحریر نویسی، کوڈنگ اور صحت کے شعبے میں مؤثر نتائج فراہم کرے گا۔
اوپن اے آئی کے سی ای او سیم آلٹمین نے گزشتہ روز صحافیوں کو بتایا کہ انہوں نے جی پی ٹی 4 پر واپس جانے کی کوشش کی اور یہ تجربہ کافی مایوس کن تھا۔
یہ بھی پڑھیں: چیٹ جی پی ٹی کی مقبولیت میں تاریخی اضافہ، کاروباری صارفین 5 کروڑ تک پہنچ گئے
کمپنی کا کہنا ہے کہ اس ہفتے چیٹ جی پی ٹی کے ہفتہ وار صارفین کی تعداد 70 کروڑ تک پہنچنے کی توقع ہے، اس کے علاوہ، سرمایہ کاروں سے بات چیت جاری ہے، اور میڈیا رپورٹس کے مطابق کمپنی کی ممکنہ قدر 500 ارب ڈالر تک جا سکتی ہے۔
جہاں جی پی ٹی 4 بعض ’ممکنہ طور پر خطرناک‘ سوالات کے جواب دینے سے انکار کر دیتا تھا، وہیں جی پی ٹی 5 کو اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ یہ مخصوص حفاظتی اصولوں کے اندر رہتے ہوئے اعلیٰ معیار کے جوابات فراہم کرے اور کسی کو نقصان پہنچانے کے لیے استعمال نہ ہو سکے۔
مزید پڑھیں: خاتون نے چیٹ جی پی ٹی کی مدد سے 11 ہزار ڈالرز سے زائد کا قرض کیسے اتارا؟
اوپن اے آئی کی ٹرینر مشیل پوکراس کے مطابق جی پی ٹی 5 اس بات کو پہچاننے کی صلاحیت رکھتا ہے کہ کب کوئی کام مکمل نہیں ہو سکتا۔ ’یہ قیاس آرائی سے گریز کرتا ہے، اور اپنی حدود کو زیادہ وضاحت سے بیان کرتا ہے، اس طرح، پچھلے ماڈلز کے مقابلے میں غیر مصدقہ دعوے کم ہو گئے ہیں۔‘
جی پی ٹی 5 پہلی بار صارفین کو ’ریزننگ فیچر‘ فراہم کرتا ہے، جو سافٹ ویئر کو جواب دینے سے پہلے اندرونی طور پر سوچنے یا ’چین آف تھاٹس‘ پر عمل کرنے کی اجازت دیتا ہے، مفت صارفین کے لیے استعمال کی ایک حد مقرر کی گئی ہے، جس کے خاتمے پر انہیں جی پی ٹی 5 منی دستیاب ہوگا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اوپن اے آئی جی پی ٹی 5 جی پی ٹی 5 منی چیٹ جی پی ٹی رنزننگ فیچر ریزننگ فیچر سافٹ ویئر سام آلٹمین