ریڈیو پاکستان کے سابق ڈائریکٹر پروگرامز پروفیسر محمود صدیقی انتقال کرگئے
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250625-12-10
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر)ریڈیو پاکستان کے سابق ڈائریکٹر پروگرامز، شاعر،افسانہ وڈرامہ نگار پروفیسر محمود صدیقی85برس کی عمر میں انتقال کرگئے ، مرحوم حیدرآباد کے مقامی اسپتال میں زیر علاج تھے ان کا شمار ریڈیو پاکستان کے بلند پایہ پروڈیوسرزاور علم وادب کی بڑی شخصیات میں ہوتا تھا ، مرحوم کا ادب سے گہرا تعلق رہا انہیں علالت کے باعث اسپتال میں داخل کیا گیاجہاں وہ اپنے خالق حقیقی سے جاملے مرحوم کی نماز جنازہ ایک مینارہ مسجد یونٹ نمبر6لطیف آباد میں ادا کی گئی جس میں ریڈیو پاکستان سے تعلق رکھنے والے افراد کے علاوہ شہر کی علمی، ادبی ، سیاسی وسماجی شخصیات کے علاوہ عزیز اقارب نے بڑی تعداد میں شرکت کی مرحوم کو فضل ٹاؤن کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ریڈیو پاکستان
پڑھیں:
حیدرآباد: شہری مکان پر قبضے کے خلاف رات کی تاریکی میں پریس کلب کے باہر سراپا احتجاج ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250928-2-20