ترکیہ اور امریکا میں ایف 35طیاروں کے مذاکرات متوقع
اشاعت کی تاریخ: 24th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان امریکی ساختہ ایف35 لڑاکا طیاروں کی خریداری سے متعلق اپنے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ سے جمعرات کے روز بات چیت کریں گے۔ اردوان نے کہا کہ اب ہم اس معاملے پر دوبارہ مذاکرات کریں گے۔ ہمیں توقع ہے کہ امریکا وہ کرے گا، جو اس کے حق میں بہتر ہے۔ چاہے وہ ایف 35 طیاروں کا معاملہ ہو یا ایف 16 طیاروں کی تیاری اور مرمت وغیرہ۔ یاد رہے کہ امریکا نے 2020 ء میں ناٹو اتحاد کے اہم رکن ترکیہ پر پابندیاں عائد کیں تھیں کیونکہ انقرہ نے 2019 ء میں روسی ساختہ میزائل شکن دفاعی نظام ایس 400 خریدے تھے۔ اس کے بعد امریکا نے ترکیہ کو ایف 35 طیاروں کے پروگرام سے نکال دیا تھا، جس میں وہ نہ صرف تیاری میں شریک تھا بلکہ خریداری بھی کر رہا تھا۔ تاہم واشنگٹن نے طویل انتظار کے بعد ترکیہ کی درخواست منظور کی، جس کے تحت انقرہ نے 100 ایف 35 طیارے خریدنے کے لیے 1.
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ترکیہ: پاکستانی طلبہ کے اعزاز میں ثقافتی شام کا انعقاد
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
انقرہ (رپورٹ: شبانہ ایاز) انقرہ میں پاکستان کے سفارتخانے اور پاکستان ایمبیسی انٹرنیشنل اسٹڈی گروپ کے اشتراک سے ترکیہ کے دارالحکومت میں شاندار ثقافتی شام کا اہتمام کیا گیا۔ یہ تقریب ان پاکستانی طلبہ کے اعزاز میں منعقد کی گئی جو وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کے خصوصی تعلیمی و ثقافتی تبادلے کے پروگرام کے تحت ترکیہ کے دورے پر ہیں۔ تقریب کے آغاز میں ڈائریکٹر پی ای آئی ایس جی غالب گیلانی نے مہمانوں کا خیر مقدم کیا اور ادارے کے وژن، سرگرمیوں اور کامیابیوں پر روشنی ڈالی۔ اس موقع پر پاکستان کے سفیر برائے ترکیہ ڈاکٹر یوسف جنید، اوسٹم ٹیکنیکل یونیورسٹی کے ریکٹر پروفیسر ڈاکٹر مراد علی یولک، وزارتِ تعلیم کے سینئر جوائنٹ سیکرٹری آفتاب رشید اور ترک وزارتِ قومی تعلیم کے اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔ اپنے خطاب میں سفیر ڈاکٹر یوسف جنید نے کہا کہ طلبہ کا یہ دورہ وزیراعظم شہباز شریف کے اْس وژن کا عکاس ہے جو نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور ترکیہ کے ساتھ تعلیمی تعاون کو فروغ دینے پر مبنی ہے۔ واضح رہے کہ وزیراعظم کے پروگرام کے تحت پاکستان کے 26 تعلیمی بورڈز سے 149 نمایاں طلبہ کو ترکیہ کے 2شہروں، استنبول اور انقرہ کے دورے کا موقع فراہم کیا گیاہے ۔