ایزی پیسہ ڈیجیٹل بینک نے 2025 کی پہلی سہ ماہی کیلئے مستحکم مالیاتی نتائج کا اعلا ن کردیا، شاندار کارکردگی پر پاکرا نے بینک کی درجہ بندی A+کردی
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
ایزی پیسہ ڈیجیٹل بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 23 اپریل 2025 کو منعقدہ اجلاس میں 31 مارچ 2025 کو ختم ہوئی سہ ماہی کے مالیاتی گوشواروں کی منظوری دے دی ہے۔
بینک کو جنوری تا مارچ 2025ء کے دوران 840 ملین روپے کا قبل از ٹیکس منافع ہوا جو گزشتہ سال کی اسی مدت میں 1,028 ملین روپے تھا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی جانب سے ڈسکاؤنٹ ریٹ کو 22 فیصد سے کم کرکے 12 فیصد کرنے کے باوجود بینک کی مجموعی آمدن میں 36.
ایڈمنسٹریٹو اخراجات میں اضافہ بینک کی طویل المدتی ترقی اور پائیدار مستقبل کو یقینی بنانے کے لیے ٹیکنالوجی انفرا اسٹرکچر، انسانی وسائل اور آپریشنل بہتری میں جاری سرمایہ کاری کی عکاسی کرتا ہے۔
31 مارچ 2025 تک ایزی پیسہ ڈیجیٹل بینک کے کسٹمر ڈپازٹس 59.7 فیصد بڑھ کر 101 ارب روپے تک جاپہنچے۔ یہ نمایاں ترقی بینک کی جانب سے متعارف کرائے گئے نئے بچت منصوبوں ”ڈیجیٹل ٹرم ڈپازٹس اور سیونگز پاکٹس“ کی کامیابی کا ثبوت ہے۔ بینک نے 98.7 فیصد کے ساتھ انڈسٹری میں سب سے بلند CASA ریشو برقرار رکھا، جبکہ ڈپازٹس لاگت صرف 1.4 فیصد رہی۔
ایزی پیسہ ڈیجیٹل بینک کا ایکویٹی بیس مارچ 2025 تک بڑھ کر 14.9 ارب روپے تک پہنچ گیا، جو کہ سالانہ بنیاد پر 71.7 فیصد نمایاں اضافہ کو ظاہر کرتا ہے۔ جس کی وجہ بینک کے ریٹین شدہ منافع اور 2024 کی چوتھی سہ ماہی میں اسپانسرز کی جانب سے 10 ملین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری ہے۔
ایزی پیسہ بینک اس وقت ملک بھر میں 25 برانچوں کے ساتھ کام کر رہا ہے، جو ڈیجیٹل ریٹیل بینک (ڈی آر بی) کے لیے ریگولیٹری ضروریات کے مطابق ہے۔
ایزی پیسہ ڈیجیٹل بینک مستقبل میں اپنی مصنوعات کے دائرہ کار کو مزید وسعت دینے کے لیے پُرعزم ہے، جس میں غیرملکی کرنسی، ہوم ریمیٹنس مصنوعات، اسلامی بینکنگ اور کاروباری صارفین کے لیے حسب ضرورت کمرشل بینکنگ خدمات شامل ہوں گی۔ اس کے ساتھ ساتھ بینک کا کنٹرول فنکشنز میں بھی مزید سرمایہ کاری کا منصوبہ ہے تاکہ خدمت کے معیار کو بہتر بنایاجا سکے اور صارفین کو مؤثر، محفوظ اور خوشگوار بینکاری تجربہ فراہم کیا جاسکے۔
مستحکم سرمایہ کاری پوزیشن، مسلسل منافع بخش کارکردگی اور مؤثر رسک مینجمنٹ فریم ورک کے اعتراف میں پی اے سی آر اے (پاکرا) نے ایزی پیسہ بینک کی کریڈٹ ریٹنگ کو ’A‘سے بڑھا کر ’A+‘ کر دیا ہے۔ یہ ترقی بینک کی مالی طاقت کا ثبوت اور اس کی آپریشنل مضبوطی اور مستقبل کی پائیدار ترقی کی صلاحیت کو بھی اجاگر کرتی ہے۔
اشتہار
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: سرمایہ کاری بینک کی کے لیے
پڑھیں:
پاکستان اسپورٹس بورڈ نے کوچنگ سینٹر کیلئے پہلی خاتون ڈائریکٹر کا تقرر کردیا
لاہور:پاکستان اسپورٹس بورڈ نے کوچنگ سینٹر کیلئے پہلی خاتون ڈائریکٹر کا تقرر کردیا۔
نورش صباح پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کی بی ایس 18 افسر ہیں اور اپنے کیریئر میں شاندار خدمات انجام دے چکی ہیں۔ انہوں نے بطور اسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ اور گوجرانوالہ اور بطور ڈپٹی کمشنر حافظ آباد انتظامی معاملات میں اپنی بصیرت اور قابلیت کا لوہا منوایا۔
نورش صباح اب نہ صرف اسپورٹس کے فروغ کے لیے کام کر رہی ہیں بلکہ بطور خاتون لیڈر یہ پیغام بھی دے رہی ہیں کہ خواتین اگر مواقع اور اعتماد حاصل کریں تو وہ ہر سطح پر ملک کا نام روشن کر سکتی ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مارننگ شو ایکسپریسو میں خیالات کا اظہار کرتے ہوئے نورش صباح کا کہنا تھا کہ اب پہلے وقت بدل چکاہے۔ پاکستانی خواتین کسی بھی شعبے میں مردوں کے شانہ بشانہ کام کررہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسپورٹس کی ذمہ داریاں ملنے کے بعد احساس ہوا ہے کہ یہ کام کرنے کے لیے بہترین فیلڈ ہے، پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں، اس ٹیلنٹ کو بہترین سہولیات کے ساتھ آگے بڑھنے کے مواقع دینے کی ضرورت ہے۔
نورش صباح کا کہنا تھا کہ خاص طورپر ویمنز کھلاڑیوں کے ٹیلنٹ کو نکھارنے پر بھرپور توجہ دیں تو بہت آگے جاسکتی ہیں۔ سرکار نے انفراسٹرکچر بنا رکھا ہے، اس کی مناسب دیکھ بھال کے ساتھ ہم کھیل کے شعبے کو مزید بہتر بناسکتے ہیں۔