ریڈلائن بی آر ٹی منصوبہ؛ ایشین ڈیولپمنٹ بینک کے وفد کی شرجیل میمن سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 6th, May 2025 GMT
کراچی:
ریڈلائن بی آر ٹی منصوبے کے حوالے سے ایشین ڈیولپمنٹ بینک کے وفد نے سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن سے ملاقات کی ہے۔
ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے اعلیٰ سطح کے 7 رکنی وفد نے کراچی میں سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن سے ملاقات کی، جس میں ریڈ لائن بی آرٹی منصوبے کی موجودہ صورتحال، تکنیکی رکاوٹوں اور کنسلٹنٹس کی کارکردگی سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات کے موقع پر سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے وفد کو ریڈ لائن بی آر ٹی منصوبے میں درپیش مسائل پر تفصیلی بریفنگ دی۔
ملاقات میں فریقین نے ریڈ لائن بی آر ٹی منصوبے کو وقت پر اور کامیابی سے مکمل کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ۔ ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ریڈ لائن بی آر ٹی منصوبہ شہری آبادی والے گنجان علاقے سے گزر رہا ہے، جہاں یوٹیلٹیز کی منتقلی ایک بڑا مسئلہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ ہمارے لیے نہایت اہم ہے، اس کے راستے میں 5 بڑی جامعات واقع ہیں، جو لاکھوں شہریوں کو فائدہ پہنچائے گا، نگراں دورِ حکومت کے دوران 9ماہ تک کام رکا رہا، جس سے منصوبے کے کام متاثر ہوا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پنک بس سروس جیسے کامیاب منصوبوں کا مقصد شہریوں کے لیے سفری سہولیات کو بہتر بنانا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ریڈ لائن بی آر لائن بی آر ٹی ٹی منصوبے
پڑھیں:
پاک چین اکنامک کوریڈور خطے کی ترقی کا منصوبہ ہے: احسن اقبال
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ پاک چین اکنامک کوریڈور خطے کی ترقی کا منصوبہ ہے۔وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے بیجنگ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک پاکستان اور چین میں مضبوط تعلقات کا عکاس ہے، سی پیک نے باہمی تعلقات کو مضبوط تزویراتی شراکت داری میں تبدیل کیا۔احسن اقبال کا کہنا تھا کہ سی پیک کے دوسرے مرحلے میں کاروباری روابط کا فروغ ترجیح ہے، چین کی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے بھر پور استفادہ حاصل کریں۔