عیدالاضحی پرمویشی منڈیوں کی نیلامی کیسے ہو گی ؟طریقہ کار سامنے آ گیا
اشاعت کی تاریخ: 6th, May 2025 GMT
محکمہ بلدیات پنجاب نے عیدالاضحی کے موقع پر مویشی منڈیوں کی نیلامیوں کو جدید خطوط پر استوار کرتے ہوئے ای-اکشن سسٹم کا آغاز کر دیا ہ جس کے تحت صوبے بھر میں مویشی منڈیوں کی نیلامیاں مکمل طور پر آن لائن ہوں گی۔
پنجاب کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنی کے تحت 112 مویشی منڈیاں اس ڈیجیٹل نیلامی کا حصہ بنیں گی۔ ای-اکشن سسٹم کے تحت کنٹریکٹرز کی آن لائن رجسٹریشن کا عمل شروع کر دیا گیا ہے جس کے تحت بولی میں حصہ لینے کے خواہش مند ٹھیکیدار 13 مئی تک اپنی رجسٹریشن آن لائن مکمل کرا سکیں گے۔
آن لائن بولی کا باقاعدہ آغاز 21 مئی کی صبح 9 بجے ہو گا اور یہ عمل 23 مئی شام 6 بجے تک جاری رہے گا۔ کامیاب بولی دہندگان سے اضافی سیکیورٹی رقم بھی ڈیجیٹل طریقے سے وصول کی جائے گی جبکہ رجسٹریشن فیس سمیت تمام مالی ادائیگیاں آن لائن ہی ممکن ہوں گی۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
وزیراعظم سے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ محمد سعید کی ملاقات ، چیئرمین واپڈا تعیناتی پر مبارکباد
وزیراعظم سے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ محمد سعید کی ملاقات ، چیئرمین واپڈا تعیناتی پر مبارکباد WhatsAppFacebookTwitter 0 4 August, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ محمد سعید کی ملاقات ہوئی۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ محمد سعید کو وفاقی کابینہ کی منظوری سے چیئرمین واپڈا تعیناتی پر مبارکباد دی۔
شہباز شریف نے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ محمد سعید کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ امید ہے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ محمد سعید بطور چیئرمین واپڈا اپنے فرائض احسن طریقے سے سر انجام دیں گے۔وزیراعظم کے ساتھ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ محمد سعید کی ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار بھی شریک تھے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرحج سکیم کے تحت رجسٹریشن، ملک بھر سے 4لاکھ 55ہزار سے زائد افراد نے رجسٹریشن کروا لی حج سکیم کے تحت رجسٹریشن، ملک بھر سے 4لاکھ 55ہزار سے زائد افراد نے رجسٹریشن کروا لی نومئی کیا ہے بھگتنا تو پڑیگا،پی ٹی آئی والے شور نہ مچائیں ،عدالت جائیں،وفاقی وزیر عطا تارڑ حکومت کا نیشنل آرٹیفیشل انٹیلی جنس فنڈ کے قیام،سالانہ 2لاکھ افراد کو اے آئی ٹریننگ دینے کا فیصلہ پی ٹی آئی کی 5اگست کو ایف نائن پارک میں جلسے کی درخواست مسترد، مختلف شاہراہوں پر ڈھائی ہزار پولیس اہلکار تعینات کرنے کا... کشمیر یوں سے اظہار یکجہتی کیلئے 5اگست کو 1منٹ کی خاموشی اختیار کرنے کا فیصلہ،پی ٹی آئی احتجاج کیلئے کوئی اور دن رکھتی تو... پی ٹی آئی احتجاج کے پیش نظرراولپنڈی میں دفعہ 144نافذ، ڈبل سواری اور سیاسی اجتماعات پر پابندی عائدCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم