بھارت جارح اور پاکستان متاثرہ ملک، ہم دفاع کا حق رکھتے ہیں، بلاول بھٹو زرداری
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت جارح اور پاکستان متاثرہ ملک، ہم دفاع کا حق رکھتے ہیں۔
عرب میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اقوام متحدہ چارٹر کے تحت پاکستان کو اپنے دفاع کا پورا حق حاصل ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان فوج نے بہادری اور جراتمندی سے 5 بھارتی طیاروں کو مار گرایا، ہم پر حملہ کیا گیا ہے اور ہم دفاع کا حق رکھتے ہیں۔
پی پی پی چیئرمین نے مزید کہا کہ پاکستان جنگ نہیں چاہتا، جھگڑا نہیں چاہتا، بھارت جارح ہے اور پاکستان متاثرہ ملک ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستانی شہریوں کے قتل عام کو چھپانے کے لیے دہشت گرد کیمپوں کا جھوٹ بول رہا ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے سوال اٹھایا کہ اگر پاکستان میں دہشت گرد کیمپ ہیں تو بھارت نے تحقیقات کی ہماری حکومت کی پیشکش کو کیوں ٹھکرا دیا؟
انہوں نے کہا کہ بتایا جائے بھارت نے پہلگام حملے کی بین الاقوامی تحقیقات کے پاکستانی مطالبے کو کیوں رد کیا؟
پی پی چیئرمین نے کہا کہ بھارت نے بین الاقوامی صحافیوں کے ان مقامات کے دورے کا انتظار کیوں نہیں کیا، جہاں حملے کیے۔
اُن کا کہنا تھا کہ بھارت نے شہری آبادی، شہری تنصیبات اور ڈیموں کو نشانہ بنایا، بھارت نے تو پہلے ہی سندھ طاس معاہدے معطل کرکے پانی روک کر جارحانہ اقدامات کیے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پہلگام حملہ بھارت کے زیر قبضہ کشمیری علاقے میں ہوا، تحقیقات کی پیشکش کے باوجود بھارت نے حملے میں ملوث افراد کے نام شیئر نہیں کیے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بلاول بھٹو زرداری نے نے کہا کہ کہ بھارت بھارت نے دفاع کا
پڑھیں:
بھارت نے پاکستان پر بغیر ثبوت کے بےبنیاد الزامات عائد کیے: بلاول بھٹو
---فائل فوٹوچیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت نے پاکستان پر بغیر ثبوت کے بےبنیاد الزامات عائد کیے ہیں۔
عرب میڈیا کو انٹرویو کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کشمیر ایک متنازع علاقہ ہے، مسئلہ کشمیر وہ مسئلہ ہے جسے پاکستان اقوام متحدہ میں لے کر گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر جنوبی ایشیا میں امن ایک خواب ہوگا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ دشمن اتنا بزدل ہے کہ مدِمقابل فوج سے لڑنے کے بجائے شہریوں کو نشانہ بناتا ہے۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پاکستان نے پہلگام واقعے کی معتبر عالمی تحقیقات کا مطالبہ کیا، بھارت نے پاکستان کی خودمختاری کی خلاف ورزی کی ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بھارتی فوج نے معصوم بچوں اور شہریوں کو نشانہ بنایا، کسی بھی خودمختار قوم کے پاس ایسے حالات میں جواب دینے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہوگا۔