جماعت اسلامی کا بھارتی جارحیت کیخلاف ملک بھر میں ریلیاں نکالنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
جماعت اسلامی نے بھارت کے بزدلانہ حملوں کیخلاف 9 مئی کو ملک گیر یوم عزم منانے کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کی زیرصدارت مرکزی قیادت کے ہنگامی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جمعہ کے روز ملک بھر میں بھارتی جارحیت کےخلاف احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی۔
11 مئی کو لاہور میں تاریخی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ریلی نکالی جائے گی۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ رات بھارت نے اپنے ہندوتوا کے نظریے کو فروغ دینے اور اپنی عوام کو بیوقوف بنانے کے لیے بزدلانہ کاروائی کرتے ہوئے مساجد اور سویلین آبادی کو نشانہ بنایا، لیکن اسے اپنے شیطانی عزائم میں منہ کی کھانا پڑی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج نے بزدلانہ بھارتی حملے کا ذمہ دارانہ اور منہ توڑ جواب دیتے ہوئے فوجی اہداف اور بھارتی طیاروں کو نشانہ بنا کر بھارت کا گھمنڈ خاک میں ملا دیا ہے یہ جواب پوری قوم کی امنگوں کا ترجمان ہے۔حافظ نعیم الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ ہم حکومت پاکستان اور مسلح افواج کو یقین دلاتے ہیں کہ ہم سب قومی یکجہتی اور دشمن کا مقابلہ کرنے کے لیے متحد ہیں، پوری قوم مل کر لڑے گی تو ہمیں کوئی بیرونی طاقت نقصان نہیں پہنچا سکتی۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
نوجوانوں میں صلاحیت کی کمی نہیں، مثبت استعمال کیا جائے: حافظ نعیم
لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے ناروے انڈر 15 فٹ بال کپ میں شاندار کامیابی پر پاکستانی کھلاڑیوں کو دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے نوجوانوں کی صلاحیت و استعداد کی کوئی کمی نہیں، ضرورت اس امر کی ہے کہ انہیں مثبت سمت میں استعمال کیا جائے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اظہار خیال کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ناروے میں ہونے والے فٹ بال مقابلے، جس میں 30 ممالک کی 2ہزار سے زائد ٹیمیں شریک تھیں، وہاں کراچی کے علاقے لیاری اور ملیر کے نوجوانوں نے انڈر 15 کیٹگری میں ٹائٹل جیت کر یہ ثابت کیا کہ ملک میں صلاحیت کی کمی نہیں، کمی ہے تو اس استعداد کی عدم سرپرستی کی ہے۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پاکستان کا نام روشن کرنے والے نوجوانوں کو ناروے کپ 2025 میں کامیابی پر مبارکباد بھی دیتا ہوں اور الخدمت یورپ کا بھی شکریہ ادا کروں گا جنہوں نے ان بچوں کی سرپرستی کی۔