Express News:
2025-08-06@05:59:09 GMT

چین نے پاکستان پر بھارتی حملے کو تشویشناک قرار دے دیا

اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT

بیجنگ : چین نے بھارت کی جانب سے پاکستان پر کیے گئے حملے پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اسے افسوسناک اور تشویشناک قرار دیا ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ بھارت کی آج صبح کی فوجی کارروائی پر ہمیں گہری تشویش ہے۔ چین سمجھتا ہے کہ بھارت اور پاکستان دونوں اس خطے کے اہم ہمسایہ ممالک ہیں، اور ان کے درمیان کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ چین ہر قسم کی دہشت گردی کی مخالفت کرتا ہے، تاہم تمام فریقین کو تحمل اور صبر کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ انہوں نے زور دیا کہ فریقین ایسے اقدامات سے گریز کریں جو خطے کے امن و استحکام کو مزید متاثر کر سکتے ہیں۔

چینی دفتر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ پاکستان اور بھارت ہمیشہ سے ہمسایہ ممالک رہے ہیں، اور چین ان کے ساتھ قریبی تعلقات رکھتا ہے۔ موجودہ صورتحال میں دانشمندی، بات چیت اور ذمہ داری کی ضرورت ہے۔

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

وزیرخارجہ اسحاق ڈار اورامریکی ہم منصب مارکو روبیو کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ 

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیرخارجہ اسحاق ڈار اورامریکی ہم منصب مارکو روبیو کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ  ہوا ہے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کاکہنا ہے کہ وزارئے خارجہ کے درمیان خطے کی تازہ صورتحال پر گفتگو ہوئی،دونوں رہنماؤں نے عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال  کیا۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ فریقین کا باہمی دلچسپی کے شعبوں میں رابطے میں رہنے اورتعاون جاری رکھنے پر اتفاق ہوا۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ کی مزید ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی؛ مودی کے وزرا روس یاترا پر جائیں گے
  • بھارت کو اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کرنا ہوگا ، وزیر خارجہ
  • 5 اگست کے بھارتی اقدامات کشمیریوں کو بےاختیار بنانے کی کوشش ہے: ترجمان دفتر خارجہ
  • یوکرین تنازع میں پاکستانیوں کے ملوث ہونے کا الزام مسترد
  • یوکرین کے تنازع میں پاکستانیوں کے ملوث ہونے کے الزامات کو یکسر مسترد کرتے ہیں، ترجمان دفتر خارجہ
  • جموں و کشمیر کی متنازعہ حیثیت تبدیل کرنے کے یکطرفہ اور غیرقانونی بھارتی اقدامات اقوام متحدہ کے چارٹرکی صریح خلاف ورزی ہیں، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈارکا یو م استحصال پر پیغام
  • یوکرین تنازع میں پاکستانی شہریوں کے ملوث ہونے کے الزامات بے بنیاد ہیں، ترجمان دفتر خارجہ
  • ترجمان ریلویز کی جعفر ایکسپریس ٹرین پر حملے کی خبروں کی تردید
  • وزیرخارجہ اسحاق ڈار اورامریکی ہم منصب مارکو روبیو کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ 
  • آپریشن سندور میں پاکستان کی دفاعی برتری اور بھارتی شکست کی وجوہات منظر عام پر آگئیں