بھارت کے بزدلانہ حملے کے جواب میں پاکستانی عوام مسلح افواج کے ساتھ
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
بھارت کے بزدلانہ حملے کے جواب میں پاکستانی عوام مسلح افواج کے ساتھ کھڑے ہیں، جب بھی دشمن نے پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھا، پاکستانی عوام مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑے رہے۔
یہ بھی پڑھیں: احتیاط سے کام لیا ورنہ بھارت کے 5 کے بجائے 10 جہاز گرتے، وزیراعظم شہباز شریف کا قومی اسمبلی میں خطاب
بھارت کے معصوم پاکستانی عورتوں اور بچوں پر بزدلانہ حملے کے جواب میں عوام کا کہنا ہے کہ 1965 میں بھی ہم نے خون کی قربانی دی تھی، اب بھی تیار ہیں۔
بزرگ شہری بھارت نے رات کی تاریکی میں حملہ کیا، پاکستانی مسلح افواج کی بروقت جوابی کارروائی سے بھارت کو منہ کی کھانی پڑی۔
ایک اور شہری کا کہنا ہے کہ مسلح افواج نے دشمن کو دندان شکن جواب دیا، پاک فضائیہ نے بھارتی طیاروں کو زمین پر ڈھیر کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: ہم نے بھارت کے ایک ارب ڈالر مالیت کے جنگی جہاز مار گرائے، اسحاق ڈار
شہریوں کا کہنا ہے کہ بھارت نے رات کو چوروں کی طرح حملہ کیا، دشمن نے ہمیں ایک قوم بننے کا موقع دیا، ہم سب اپنی افواج کیساتھ کھڑے ہیں۔
دفاعی ماہرین کے مطابق پاکستان کی غیور عوام اپنی افواج کے شانہ بشانہ ملک کے دفاع کے لیے تیار ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news بھارت پاک فوج پاکستان پہلگام جنگ مقبوضہ کشمیر.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بھارت پاک فوج پاکستان پہلگام مسلح افواج بھارت کے افواج کے
پڑھیں:
فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار
فوٹو: آئی ایس پی آرفیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء کی جی ایچ کیو آمد کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل نے کہا کہ بیرونی سرپرستی میں پراکسی عناصر بلوچستان میں تشدد کو ہوا دینے، استحکام کو نقصان پہنچانے اور امن خراب کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں، تاہم ان کے ناپاک عزائم کو مسلح افواج کے مضبوط اور فیصلہ کن جواب اور عوام کے اتحاد سے ناکام بنادیا جائے گا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ بلوچستان پاکستان کا فخر ہے، یہ صوبہ بے پناہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، بلوچستان کے متحرک، باہمت، ثابت قدم اور محبِ وطن عوام اس کی سب سے بڑی طاقت ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مسلسل کوششیں بلوچستان میں دیرپا امن لائیں گی، فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف ٹارگیٹڈ آپریشنز جاری رہیں گے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے ملک کے مستقبل کی سمت کے تعین کے لیے قومی اتحاد اور ثابت قدمی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج عوام کے اتحاد، عزم اور ثابت قدمی کی بدولت ان مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گی۔