اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 07 مئی ۔2025 )قومی سلامتی کمیٹی نے کہا ہے کہ اقوامِ متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت پاکستان اپنے بے گناہ شہریوں کی شہادت اور خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی کے بدلے، وقت، مقام اور انداز کے تعین کے ساتھ اپنے دفاع میں جوابی کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے اور اس سلسلے میں مسلح افواج کو مکمل اختیار دے دیا گیا ہے.

(جاری ہے)

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت دو گھنٹے تک جاری رہنے والے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے بعد جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ 6 اور 7 مئی 2025 کی درمیانی رات انڈیا کی مسلح افواج نے پاکستان کی خودمختار حدود میں مختلف مقامات پر مربوط میزائل، فضائی اور ڈرون حملے کیے ان حملوں کا نشانہ پنجاب کے شہروں سیالکوٹ، شکرگڑھ، مریدکے اور بہاولپور کے علاوہ آزاد جموں و کشمیر کے علاقے کوٹلی اور مظفرآباد بنے.

اعلامیے کے مطابق ان بلاجواز اور غیر ضروری حملوں میں دانستہ طور پر شہری علاقوں کو نشانہ بنایا گیا جنہیں من گھڑت دہشت گرد کیمپوں کی موجودگی کا بہانہ بنا کر نشانہ بنایا گیا ان حملوں کے نتیجے میں بے گناہ مرد، خواتین اور بچے شہید ہوئے جبکہ مساجد سمیت شہری انفراسٹرکچر کو بھی نقصان پہنچا . اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ انڈیا کی جارحیت نے برادر خلیجی ممالک کی مسافر پروازوں کو بھی شدید خطرے سے دوچار کیا جس سے ہزاروں مسافروں کی جانیں خطرے میں پڑ گئیں اس کے علاوہ نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کو بھی بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جان بوجھ کر نشانہ بنایا گیا.

قومی سلامتی کمیٹی نے ان غیرقانونی اقدامات کو پاکستان کی خودمختاری اور جغرافیائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے شدید الفاظ میں مذمت کی اور انہیں بین الاقوامی قوانین کے تحت واضح طور پر جنگی جرائم کے زمرے میں شمار کیا . قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ انڈین فوج کی جانب سے بے گناہ خواتین و بچوں سمیت عام شہریوں کو نشانہ بنانا ایک شرمناک اور گھناﺅنا عمل ہے جو انسانی اخلاقیات اور عالمی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 22 اپریل 2025 کے فورابعد پاکستان نے ایک شفاف، غیر جانبدار اور قابل اعتماد تحقیقات کی پیشکش کی تھی جسے بدقسمتی سے قبول نہیں کیا گیا اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عالمی ذرائع ابلاغ کے نمائندے 6 مئی کو ان نام نہاد کیمپوں کا دورہ کر چکے تھے اور 7 مئی کے لیے مزید دورے بھی طے تھے تاہم انڈیا اپنی جھوٹی کہانی کے بے نقاب ہونے کے خوف سے اور بغیر کسی ثبوت کے اخلاقیات سے عاری قیادت کے تحت معصوم شہریوں پر حملے کرنے پر اتر آیا تاکہ اپنی فریب زدہ سوچ اور قلیل مدتی سیاسی مقاصد کی تکمیل کر سکے پاکستان کی مسلح افواج نے 22 اپریل 2025 کے این ایس سی اعلامیے میں بیان کردہ دفاعِ ذات اور جوابی کارروائی کے حق کے تحت انڈین جارحیت کے خلاف پاکستان کی علاقائی سالمیت اور جموں و کشمیر کا بھرپور دفاع کیا اور اس دوران پانچ انڈین لڑاکا طیاروں اور ڈرونز کو مار گرایا گیا.

اعلامیے کے مطابق عالمی برادری سے اپیل کی گئی کہ وہ انڈیا کی بلااشتعال اور غیرقانونی کارروائیوں کی سنگینی کو تسلیم کرے اور بین الاقوامی قوانین و اصولوں کی کھلی خلاف ورزی پر انڈیا کو جواب دہ ٹھہرائے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے مگر عزت اور وقار کے ساتھ پاکستان ایک بار پھر واضح کرتا ہے کہ وہ نہ اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی برداشت کرے گا اور نہ ہی اپنے باوقار عوام کو کوئی نقصان پہنچانے دے گا.

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے آج سہ پہرساڑھے تین بجے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا ہے نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اراکین اسمبلی کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے وہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کریں گے اجلاس میں ملکی سیکیورٹی صورتِ حال، بھارتی جارحیت اور پاکستان کے موثر جواب پر غور کیا گیا ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں موجودہ صورتِ حال سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے ہیں اجلاس میں بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان کی آئندہ کی حکمت عملی پر بھی غور کیا گیا.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے قومی سلامتی کمیٹی پاکستان کی مسلح افواج اجلاس میں خلاف ورزی کے تحت

پڑھیں:

قومی سلامتی کمیٹی نے پاک فوج کو بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کا اختیار دیدیا

 وزیراعظم شہباز شریف نے بھارتی جارحیت اور پاکستان کے منہ توڑ جواب پر قومی اسمبلی میں خطاب اور اراکین کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔  وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس ختم ہوگیا  میں اعلیٰ فوجی حکام، وزرا اور دیگر اہم شخصیات شریک ہوئیں۔  اعلامیہ کے مطابق اجلاس  میں  بھارت کی بلا اشتعال، بزدلانہ اور جنگی اقدام کی صورتحال پر  غور کیا گیا جبکہ اجلاس میں شہدا کے لئے فاتحہ خوانی  اور شہدا کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت اور زخمیوں کی صحت یابی کی دعاکی گئی۔   یہ بھی پڑھیں ’پاکستانی فوج بہت تگڑی ہے‘، سابق بھارتی ائیر مارشل کا پاک فوج کی طاقت کا اعتراف 'رافیل سمیت دیگر جنگی جہازوں کا پاکستان کے ہاتھوں تباہ ہونا بھارت کیلئے بڑا دھچکا' بھارت نے مساجد، سول آبادی اور ہائیڈرو اسٹرکچر کو نشانہ بنایا، 26 شہری شہید ہوئے: ڈی جی آئی ایس پی آر قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اور 7 مئی کی درمیانی شب بھارت کی جانب حملہ کیا گیا، بھارتی افواج نے پاکستان کی سرزمین پر میزائل، فضائی اور ڈرون حملے کیے۔  اعلامیہ میں کہا گیا کہ قومی سلامتی کمیٹی کی بھارتی غیرقانونی اقدامات کی شدید مذمت کرتی ہے جبکہ بھارتی اقدام پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا گیا۔   واضح رہے اجلاس میں وزیراعظم کا قومی اسمبلی میں خطاب اور اراکین کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ’پاکستان نے جارحیت میں کبھی پہل نہیں کی لیکن اپنے دفاع کیلئے جوابی کارروائی کا حق رکھتا ہے‘
  • مسلح افواج کو بھارت کیخلاف جوابی کارروائی کا مکمل اختیار دے دیا گیا ہے، قومی سلامتی کمیٹی
  • قومی سلامتی کمیٹی: پاکستان اپنی مرضی کے وقت، جگہ اور انداز میں جواب دینے کا حق رکھتا ہے
  • بھارتی جارحیت: قومی سلامتی کمیٹی نے پاک فوج کو جوابی کارروائی کا مکمل اختیار دیدیا
  • قومی سلامتی کمیٹی نے پاک فوج کو بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کا اختیار دیدیا
  • قومی اسلامی کمیٹی نے مسلح افواج کو جوابی کارروائی کا مکمل اختیار دیدیا
  • قومی سلامتی کمیٹی اجلاس؛مسلح افواج کو مکمل جوابی کارروائی کا اختیار دیدیا گیا
  • قومی سلامتی کمیٹی نے پاکستان کی مسلح افواج کو جوابی کارروائی کرنے کی اجازت دے دی
  • مسلح افواج مکمل تیار ہیں، وزیراعظم کو آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز میں بریفنگ