آپ نے شیر کے منہ میں ہاتھ ڈالا ہے، اداکار منیب بٹ کا بھارت کو انتباہ
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے اداکار منیب بٹ نے بھارت کی جانب سے رات کے اندھیرے میں کئے جانے والے بزدلانہ حملوں پر سخت ردعمل دیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق اداکار منیب بٹ نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے بھارتی جارحیت پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔اداکار نے کہا کہ بھارت نے رات کی تاریکی میں بزدلانہ حملہ کیا، مدرسے میں معصوم بچوں اور اس پاس رہنے والے غریب لوگوں کو نشانہ بنایا۔انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں کے بارے ایک بات مشہور ہے، ہم قرض اور ادھار کسی کا نہیں رکھتے، سود سمیت واپس کرتے ہیں۔
منیب بٹ نے پاکستانی عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے عوام سے ایک بات کہنا چاہتا ہوں، یہ وقت سیاسی مخالفت میں ایک دوسرے سے لڑنے کا نہیں، ہم پر ایک بیرونی طاقت نے حملہ کیا ہے، اس وقت سارے متحد ہو جائیں اور ایک آواز ہوکر پیغام دیں کہ پاکستانی عوام کسی سے نہیں ڈرتے۔
انہوں نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے یہ بھی کہا کہ پاکستان ایک نیوکلیئر پاور ہے، ایٹمی ہتھیار رکھنے والا واحد اسلامی ملک ہے، بھارت کو اندازہ نہیں ہے کہ اس نے شیر کے منہ میں ہاتھ ڈالا ہے، جو حملہ انہوں نے کیا ہے اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
اداکار نے مزید کہا کہ ہماری بھارتی عوام کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں ہے، بھارت کی موجودہ لیڈرشپ کے اسلام مخالف مائنڈ سیٹ کیخلاف ہماری جنگ ہے، جب تک ہمارے جسم میں خون کا آخری قطرہ باقی رہے گا ہم اس سوچ کیخلاف جنگ لڑتے رہیں گے اور یہ جنگ ہم ہی جیتیں گے، پاکستان زندہ باد، پاکستان آرمی پائندہ باد۔
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
ہم غزہ کی عوام کیخلاف بھوک کو بطور ہتھیار استعمال کرنیکے مخالف ہیں، مصری صدر
یونانی وزیراعظم کیساتھ اپنی ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں عبدالفتاح السیسی کا کہنا تھا کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ غزہ کی پٹی میں انسانی امداد پہنچ سکے۔ اسلام ٹائمز۔ مصر کے صدر "عبدالفتاح السیسی" نے کہا کہ "قاھرہ"، 18 ماہ سے زائد تباہی کا شکار رہنے والے غزہ کی عوام کے خلاف بھوک کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کا مخالف ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار یونانی وزیراعظم "کریاکوس میتسوتاکیس" کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ میں نے یونانی وزیراعظم کو اس بات کا یقین دلایا کہ مصر، غزہ میں نہتے شہریوں کو طبی سہولیات کی عدم موجودگی پر تشویش ناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی قیمت پر غزہ کے لوگوں کو جبری طور پر کسی دوسری جگہ منتقل کرنے کا منصوبہ قابل مذمت ہے۔ عبدالفتاح السیسی نے ایک بار پھر غزہ میں جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کی بحالی کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ غزہ کی پٹی میں انسانی امداد پہنچ سکے۔ دوسری جانب یونانی وزیراعظم نے اس مشترکہ پریس کانفرنس میں غزہ کی بحالی کے لئے عرب منصوبے کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ یونان اگلے مہینے سلامتی کونسل کی قیادت کرتے ہوئے علاقائی سالمیت کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔