جماعت اسلامی کی حکومت کو ملکی دفاع میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
لاہور:
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے حکومت کو ملکی دفاع میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرادی۔
حافظ نعیم الرحمان نے کارکنان کو قومی رضا کار بننے کے تیاری کرنے جبکہ الخدمت کو ڈیزاسٹر مینجمنٹ فعال رکھنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔
خصوصی وڈیو پیغام میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ بھارت کی کاروائی کا پاک فوج نے ذمہ درانہ اور بھرپور جواب دیا، انہوں نے دشمن کے 5 طیارے اور متعدد ڈرون مار گرانے پر ایئر فورس کو شاندار خراج تحسین بھی پیش کیا۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ دشمن نے ماضی کی طرح ایک بار پھر رات کی تاریکی میں بزدلانہ حملہ کیا اور مساجد و سویلین آبادی کو نشانہ بنایا، بھارت کو سبق سکھانا ناگزیر ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت معذرت خواہانہ لہجہ اختیار نہ کرے اور قوم میں جذبہ جہاد کو بیدار کیا جائے، پوری قوم اداروں کی پشت پر ہے، اس موقع پر کوئی اختلاف نہیں۔
امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ اپنی صفوں میں نشاندہی کریں جو مشکل گھڑی میں انتشار پیدا کررہے ہیں۔ پوری قوم ایک پیج پر آئے اور ملکر دشمنوں سے لڑیں، موجودہ ملکی صورتحال پر مزید لائحہ عمل جلد جاری کریں گے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: حافظ نعیم الرحمان نے
پڑھیں:
جماعت اسلامی کا بھارتی جارحیت کیخلاف ملک بھر میں ریلیاں نکالنے کا اعلان
جماعت اسلامی نے بھارت کے بزدلانہ حملوں کیخلاف 9 مئی کو ملک گیر یوم عزم منانے کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کی زیرصدارت مرکزی قیادت کے ہنگامی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جمعہ کے روز ملک بھر میں بھارتی جارحیت کےخلاف احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی۔
11 مئی کو لاہور میں تاریخی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ریلی نکالی جائے گی۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ رات بھارت نے اپنے ہندوتوا کے نظریے کو فروغ دینے اور اپنی عوام کو بیوقوف بنانے کے لیے بزدلانہ کاروائی کرتے ہوئے مساجد اور سویلین آبادی کو نشانہ بنایا، لیکن اسے اپنے شیطانی عزائم میں منہ کی کھانا پڑی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج نے بزدلانہ بھارتی حملے کا ذمہ دارانہ اور منہ توڑ جواب دیتے ہوئے فوجی اہداف اور بھارتی طیاروں کو نشانہ بنا کر بھارت کا گھمنڈ خاک میں ملا دیا ہے یہ جواب پوری قوم کی امنگوں کا ترجمان ہے۔حافظ نعیم الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ ہم حکومت پاکستان اور مسلح افواج کو یقین دلاتے ہیں کہ ہم سب قومی یکجہتی اور دشمن کا مقابلہ کرنے کے لیے متحد ہیں، پوری قوم مل کر لڑے گی تو ہمیں کوئی بیرونی طاقت نقصان نہیں پہنچا سکتی۔