چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ رات کے اندھیرے میں چور حملے کرتے ہیں، بھارت نے رات کے اندھیرے میں پاکستان کے بچوں پر حملہ کیا، جواب میں پاک فضائیہ نے بھارت کے جہاز ایسے گرائے جیسے مچھر گرائے ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:  مودی سن لیں سندھو میں پانی بہے گا یا خون، بلاول بھٹو زرداری

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے رات کے اندھیرے میں حملہ کیا، چور اور بزدل رات کے اندھیرے میں حملے کرتے ہیں، اگر بھارت میں ہمت ہوتی تو دن میں آکے اعلان جنگ کرتا، ہماری افواج اور سپاہیوں کا آمنا سامنا کرتا، مگر بزدل بھارت نے رات کے اندھیرے میں نہتے بچوں کو نشانہ بنایا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بھارت کی جانب سے نہتے بچوں پر حملے کی نہ صرف ہم مزمت کرتے ہیں بلکہ پوری دنیا اس کی مزمت کرتا ہے، یہ 2001اور 2003 نہیں ہے کہ کچھ ممالک اٹھ کر کہیں کہ فلاں مسلمان دہشتگرد ہے اور پوری دنیا مان لے۔

بھارت کی یہ بھول ہے کہ اگر وہ سمجھتے ہیں کہ ہم بھی دوسروں کی طرح ان کے ان قسم کے حملوں کے جواب میں خاموش ہوں گے ، بلاول بھٹو pic.

twitter.com/n1lLXTANbZ

— WE News (@WENewsPk) May 7, 2025

انہوں نے کہا کہ 2 ہفتے سے پاکستان پر جھوٹے اور بے بنیاد الزامات سنتے رہے، وزیراعظم نے جواب میں بھارت کو چیلنج کیا کہ بین الاقوامی سطح پہ ایک غیر جانبدار کمیشن بنایا جائے جو اس معاملے کی تحقیق کرے، تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی سامنے آجائے کہ اس حملے میں کون ملوث ہے، اسلام آباد کو پتا ہے کہ پاکستان اس بزدلانہ حملے میں ملوث نہیں تھا،ہم سچ کے ساتھ کھڑے ہیں اور بھارت جھوٹ کے ساتھ کھڑا ہے۔

پاکستان کی ایئرفورس نے جس انداز سے بھارت کے بزدلانہ حملے کا جواب دیا ہم ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ، تم اور حملہ کروہم اورجہازگرائیں گے، بلاول بھٹو pic.twitter.com/VuRAQ5HftJ

— WE News (@WENewsPk) May 7, 2025

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ بلاول بھٹو نے کہا کہ ہماری فضائیہ نے جس طرح بھارت کے بزدلانہ حملے کا جواب دیا ہے اس پر ہم سلام پیش کرتے ہیں، پاک فضائیہ نے گذشتہ شب بھارت کے 5 جہاز ایسے گرائے ہیں جیسے کہ یہ مچھر تھے، بھارت اور حملے کرے ہم ان کے مزید جہاز گرائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: مودی سرکار حواس باختہ، بلاول بھٹو کا ایکس اکاؤنٹ بھی بھارت میں بلاک

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت ایک بڑا ملک ہونے کے زعم میں وحشی بن چکا ہے، وہ درندے بن چکے ہیں، وہ اپنی انا میں اندھے بن چکے ہیں، مگر پاکستان کے بہادر اور غیور عوام اس کی آنکھیں کھول دیں گے، ہم جنگ کے حامی نہیں ہیں اور نہ کبھی جنگ کے حامی رہے ہیں مگر اب بھارت نے پاکستان کے بے گناہ شہریوں پر حملہ کیا ہے، تو اب وہ ہمارے جواب کا انتظار کرے۔

آپ نے پاکستان کی سرزمین اور پاکستان کے بے گناہ اور معصوم شہریوں پر حملہ کیا ہے اب تمہیں تیاری اور حوصلہ کرنا ہوگا کیونکہ پاکستان اس کا جواب دے گا ، بلاول بھٹو pic.twitter.com/jiUC0VCCg6

— WE News (@WENewsPk) May 7, 2025

بلاول بھٹو نے کہا کہ انٹرنیشنل چارٹر اور اقوام متحدہ کے مطابق پاکستان کو یہ حق حاصل ہے، وہ جب اور جس انداز سے چاہے اس حملے کا جواب دے، عوام، حکومت اور افواج پاکستان کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے بھارت کو (پہلگام واقعے کی) شفاف اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کی پیش کش کی تھی جس کا بھارت نے جواب نہیں دیا، پاکستان میدان جنگ میں اور سفارتی سطح پر ہر حملے کا جواب دینے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس ختم

انہوں نے کہا کہ اگر بھارت یہ سمجھتا ہے کہ اس کے حملوں کے جواب میں ہم خاموش رہیں گے تو یہ اس کی بھول ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news بلاول بھٹو زرداری پی پی پی چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بلاول بھٹو زرداری پی پی پی چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی رات کے اندھیرے میں بلاول بھٹو زرداری حملے کا جواب پاکستان کے فضائیہ نے نے کہا کہ بھارت کے جواب میں حملہ کیا بھارت نے کرتے ہیں انہوں نے

پڑھیں:

انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران

ایران کی حکومت کے اعلیٰ عہدیدار محسن رضاعی نے خبردار کیا ہے کہ ایرانی انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا ردعمل شدید اور وسیع ہوگا۔

ایرانی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق محسن رضائی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ اگر امریکہ نے ایران کے انفرا اسٹرکچر پر مزید حملے کیے تو ایران کا جوابی اقدام شدید اور بتدریج وسیع ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ شلمچہ میں زائرین پر حملہ اور انفرا اسٹرکچر پر حملوں کی امریکی دھمکیاں مایوسی اور بے بسی کے سوا کچھ نہیں ہیں۔

 

 

متعلقہ مضامین

  • جرمنی کا بڑا فیصلہ، بحیرۂ احمر سے دو جنگی بحری جہاز واپس بلانے کا اعلان
  • معرکہ حق میں بھارت کو کتنا نقصان پہنچا؟ احتجاج میں شامل بھارتی طلبہ نے بھی پاکستان کے مؤقف کی حمایت کردی
  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • بلاول بھٹو نے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ پابندیاں جلد ختم ہونے کی امید ظاہر کر دی
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • آبنائے ہرمز میں ہر حملے کے بدلے ایک پل یا پاور پلانٹ تباہ کریں گے، ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکی
  • رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو